اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے ۔۔۔ استفسار

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

افسانہ اِس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے میں ایک پوسٹ کا فونٹ ٹاہوما میں نظر آ رہا ہے ۔ کیا کوئی صاحب یا صاحبہ بتا سکتی ہیں کہ راتوں رات یہ معجزہ کس طرح رونما ہوا :)

شکریہ
 
مہوش علی

لائبریرین
شگفتہ سسٹر،
میں اس افسانے کو ایک جگہ جمع کر کے پروف ریڈنگ کر رہی تھی مگر کچھ بگز کی وجہ سے آپکی پوسٹز ہمیشہ تھوڑی سی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتی ہے۔
انہی بگز کا پتا چلانے کے لیے میں نے آپ کی پوسٹ کو تاہوما میں تبدیل کر کے دیکھا تھا (جس کے بعد وہ صحیح نظر آنے لگی)۔

کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کونسا اردو کلیدی تختہ (کیبورڈ) استعمال کر رہی ہیں۔
(میں نے مکمل شدہ افسانوں کی جو ای بک بنائی ہے، اسے دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ بہت سے لوگوں نے اردو والی "ی" کی جگہ عربی والی "ي" استعمال کی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کافی غلطیاں تھیں مثلا اردو کے Full Stop کی جگہ انگلش کا فل اسٹاپ استعمال کیا گیا تھا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

اس لیے بہتر رہے گا کہ ایک دفعہ ممبرز اپنے اپنے کیبورڈ سے بھی ہمیں مطلع کریں۔ (میں ممبرز کو ذاتی پیغام کر کے اُن کے کیبورڈ میں موجود غلطیوں سے آگاہ کر دوں گی)۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
میں نے اسے پرانی شکل پر ریسٹور کر دیا ہے۔

میں یہ پوچھنا چاہ رہی تھی کہ کیا آپ کو اس افسانے کی پوسٹ نمبر 2 اور پوسٹ نمبر 4 صحیح نظر آ رہی ہے؟

میرے خیال میں شگفتہ سسٹر نے justify الائن کرنے کا جہاں آپشن استعمال کیا ہے، وہاں وہاں ٹیکسٹ ٹوٹ پھوٹ گیا ہے۔ اور مجھے یہ ٹوٹ پھوٹ ہر براؤزر میں نظر آ رہی ہے۔
 
رضوان

محفلین
کونسا کی بورڈ لوگوں کے کمپیوٹروں پر اپنی پسند کے پروگرام تو انسٹال نہیں ہوسکتے اس لیے ڈیفالٹ ہی win xp جو دے رہی ہے لکھے جارہے ہیں۔ بات ڈیش یا وقف کی تھی میری تمام ٹائپنگ میں انگلش والا ۔ فل اسٹاپ استعمال ہوا ہے، باقیوں نے بھی شاید یہی کچھ کیا ہے اردو کے وقف کا یہی مترادف دکھائی دیا تھا- یا اوپر کی قطار میں نفی کا نشان ، - ، اب اسکی تصحیح کس طرح کی جائے۔ رہی بات کلیدی تختے کو انسٹال کرنے کی تو جب تک صارف کا اعتماد قائم نہیں ہوتا وہ کسی بھی اجنبی سائٹ سے کچھ بھی انسٹال نہیں کرتا- ایسے صارفین کو بھی تو جوڑے رکھنا ہے- ۔ اس لیے نظام کو آسان فہم رکھنے کے لیے انگلش کا فل اسٹاپ اردو کا وقف ڈیش ہی تصور ہو گا ہاں اگر فونٹ تبدیل کرنے پر صورتحال بگڑتی ہے تو پھر حل بتائیں۔ - ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
شگفتہ سسٹر،
میں اس افسانے کو ایک جگہ جمع کر کے پروف ریڈنگ کر رہی تھی مگر کچھ بگز کی وجہ سے آپکی پوسٹز ہمیشہ تھوڑی سی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتی ہے۔
انہی بگز کا پتا چلانے کے لیے میں نے آپ کی پوسٹ کو تاہوما میں تبدیل کر کے دیکھا تھا (جس کے بعد وہ صحیح نظر آنے لگی)۔

کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کونسا اردو کلیدی تختہ (کیبورڈ) استعمال کر رہی ہیں۔
(میں نے مکمل شدہ افسانوں کی جو ای بک بنائی ہے، اسے دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ بہت سے لوگوں نے اردو والی "ی" کی جگہ عربی والی "ي" استعمال کی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کافی غلطیاں تھیں مثلا اردو کے Full Stop کی جگہ انگلش کا فل اسٹاپ استعمال کیا گیا تھا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

اس لیے بہتر رہے گا کہ ایک دفعہ ممبرز اپنے اپنے کیبورڈ سے بھی ہمیں مطلع کریں۔ (میں ممبرز کو ذاتی پیغام کر کے اُن کے کیبورڈ میں موجود غلطیوں سے آگاہ کر دوں گی)۔

مہوش

پروف ریڈنگ کرنے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کروں گی ۔ املا کی حد تک پُروف ریڈنگ میں ساتھ ساتھ کرتی جا رہی ہوں لیکن آپ کی پروف ریڈنگ سے مجھے تسلی ہوجائے گی ۔

آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ صوتی کیبورڈ استعمال کر رہی ہوں ۔ اور ٹائپ کرنے کے لئے ابھی تک واحد آپشن میرے پاس یہی محفل کا پوسٹ پیج ہے ۔ اور اس پر جو ڈیفالٹ فونٹ ہے بس وہی۔

مجھے یہاں ٹیکسٹ مکمل حالت میں نظر آرہا ہے ۔ آپ یہ بتایئے کہ اب جو پوسٹ justify الائن کے بغیر ہے اس میں آپ کو ٹیکسٹ کس طرح نظر آرہا ہے ؟

شکریہ
 
Top