اس کی ماں زندہ نہیں ،میں کسی خان سے نہیں ڈرتا، سلیم صافی

جاسم محمد

محفلین
اس کی ماں زندہ نہیں ،میں کسی خان سے نہیں ڈرتا، سلیم صافی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ میں کسی خان سے نہیں ڈرتا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ میں کسی خان سے نہیں ڈرتا کیونکہ اس کی ماں دعا کے لئے زندہ نہیں مگر میری زندہ ہے۔ تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والے تجزیہ کار و کالم نگار سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی خان سے نہیں ڈرتا دعا کے لئے میری ماں زندہ ہے تاہم خان کی ماں زندہ نہیں۔واضح رہے تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی سلیم صافی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، جس کا عمل جاری ہے۔اس سے قبل بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں ممتاز صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کے بارے میں پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کے بیان پر تلخی بھی پیدا ہو گئی تھی ۔پروگرام کے اینکر منصور علی خان اور شوکت بسرا کے درمیان تکرار ہوئی۔ٹاک شو کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے سلیم صافی کو تحریک انصاف کا بدترین مخالف قرار دیا اور کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں ، آپ اُن کے سارے پروگرام نکال کر دیکھ لیں۔ جس پر اینکر منصور علی خان نے غصے میں کہا کہ آپ بتائیں سلیم صافی کا ریکارڈ کیا ہے، کیا سلیم صافی کرپٹ ہیں؟ اُن کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے۔آپ کے لیے جو تالیاں بجائے، وہی ٹھیک ہے۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ متعصب ہونا اور بات ہے۔ لیکن اگر آپ ایک ایجنڈا لے کر ٹارگٹ کلنگ کریں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سلیم صحافی کے متعلق بات بھی نہیں کر سکتے۔ میں نے صرف ایک بات کہی ہے ۔ تاہم سلیم صافی کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اب انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میری ماں زندہ ہے کسی خان سے نہیں ڈرتا۔
 
Top