اس فورم کا مقصد

نبیل

تکنیکی معاون
اس فورم کا مقصد اردو ویب پر اردو کی ترویج کے لیے پراجیکٹس کی تجاویز اکٹھی کرنا ہے۔ آپ اسے برین سٹارمنگ کی جگہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہاں تجاویز پیش کرکے ان کے قابل عمل ہونے پر گفتگو کی جائے گی۔ جن تجاویز میں زیادہ دلچسپی پائی جائے گی اور جنہیں روبہ عمل لانے کے لیے لوگ آمادہ کار ہوں گے، اس کے لیے علیحدہ سے سب فورم تشکیل دے دی جائے گی۔

اس فورم پر موجود آئیڈیاز سے کمپیوٹر سائنس کے طلبا و طالبات بھی مستفید ہو سکیں گے۔ اگر وہ ان آئیڈیاز کو اپنے کسی ٹرم پراجیکٹ‌ یا فائنل پراجیکٹ کے طور پر کریں تو اس میں ہم سب کا فائدہ ہو جائے گا۔
 
Top