تعارف اس فورم کا مقصد!

سیما علی

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید سیما علی صاحب :)
اردو محفل کو کیسے ڈھونڈا؟ اور یہاں تک کیسے رسائی حاصل ہوئی؟کچھ اس بابت بتائیے. :)
مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں
کچھ بھاگ دوڑ میں اور جلدی میں سمجھ نہی آتا آپ لوگوں کی راہنمائی ہر وقت چاہئے رہتی ہے روز آپ سب سے کچھ سیکھ رہی ہوتی ہوں ۔
جزاک اللہ
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
خوش آمدید سیما علی صاحبہ۔
وارث صاحب !!!!
آپ سے بہت متاثر بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ آپکی شخصیت کا بڑا رعب ہے مجھ پرکیو نکہ آپکا مطالعہ بہت وسیع ہے اور اردو ادب پر خاص دسترس ہے ۔ اللّہ کرے زور قلم اور زیادہ سلامت رہیے شاد وآباد رہیے:):flower::flower::flower::flower:
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
لاریب صاحبہ!!!!
السلامُُ علیکم
جیتی رہیے۔۔۔ایک دن میں سرچ کر رہی تھی تو مجھے آپکی اردو بلکہ ہماری اردو ویب نظر آئی جیسے جیسے پڑھتی گئی گرویدہ ہوتی گئی اور پھر اب یہ حال ہے کہ اردو ویب کے بغیر صبح نہی ہوتی فجرنماز کے بعد سب سے پہلے ویب کا دیدار ہوتا ہے ۔اللہ آپ سب کو اچھا رکھے بڑی اپنائیت ہوتی ہے آپ سب کی گفتگو میں اور ساتھ ساتھ ادب و احترام بھی مَلْحُوظِ خاطِر رہتا ہے فی زمانہ یہی سب سے خاص بات ہے جو مجھے اس طرف کھینچ لائی ہے ۔۔۔سب ہی اچھے لوگ ہیں خوش رہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام! جی بالکل.. شروع شروع میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ اردو محفل اوڑھنا بچھونا بن جاتی ہے. ہم بھی آغاز میں تقریباً ہر وقت ہی محفل میں پائے جاتے تھے. پھر آہستہ آہستہ ٹھہراؤ آ جاتا ہے. :) لیکن اس ٹھہراؤ کے باوجود بھی اردو محفل سے جڑے رہنا ہی اصل بات ہے. اردو محفل ہے ہی اتنی اچھی. :daydreaming: مستند معلومات کے لیے سب سے اچھی ویب سائٹ. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں
کچھ بھاگ دوڑ میں اور جلدی میں سمجھ نہی آتا آپ لوگوں کی راہنمائی ہر وقت چاہئے رہتی ہے روز آپ سب سے کچھ سیکھ رہی ہوتی ہوں ۔
جزاک اللہ
اجی غلطیاں کس سے نہیں ہوتیں؟ ہم سے بھی ہو جاتی ہیں. اس لیے بالکل فکر کی بات نہیں. پورے دھڑلے سے غلطیاں کر کے سیکھیں. :) البتہ جہاں سے سمجھ نہ آ رہی ہو وہاں سے رہنمائی ضرور لے لیں. جیسا کہ محفل میں تصاویر پوسٹ کرنا اور کسی مخصوص مراسلے کا دوسرے مراسلے میں لنک دینا وغیرہ وغیرہ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
وارث صاحب !!!!
آپ بہت متاثر بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ آپکی شخصیت کا بڑا رعب ہے مجھ کیو نکہ آپکا مطالعہ بہت وسیع ہے اور اردو ادب پر خاص دسترس ہے ۔
ارے واہ!! لگتا ہے آپ نے اردو محفل کا خاصا مطالعہ کر لیا ہے. وارث بھائی کا مطالعہ واقعتاً بہت وسیع ہے. وارث بھائی ہمارے بھی پسندیدہ ترین محفلین ہیں. ان کے بغیر محفل ادھوری سی لگتی ہے. :)

وارث صاحب !!!!
الللہ کرے زور قلم اور زیادہ سلامت رہیے شاد وآباد رہیے
آمین
 
سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام! جی بالکل.. شروع شروع میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ اردو محفل اوڑھنا بچھونا بن جاتی ہے. ہم بھی آغاز میں تقریباً ہر وقت ہی محفل میں پائے جاتے تھے. پھر آہستہ آہستہ ٹھہراؤ آ جاتا ہے. :) لیکن اس ٹھہراؤ کے باوجود بھی اردو محفل سے جڑے رہنا ہی اصل بات ہے. اردو محفل ہے ہی اتنی اچھی. :daydreaming: مستند معلومات کے لیے سب سے اچھی ویب سائٹ. :)
لاریب بی بی!!!!
اس میں کوئی شک نہی کہ سب سے اچھی ویب سائٹ ہے :):)آپ لوگوں کہ ایموجی بھی مشکل سے سمجھ میں آتے ہیں آپ لوگوں سے اگر ویب کے حوالے سے براہ راست کوئی بات پوچھنی ہو تو کیسے پوچھی جائے؟؟؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
ارے واہ!! لگتا ہے آپ نے اردو محفل کا خاصا مطالعہ کر لیا ہے. وارث بھائی کا مطالعہ واقعتاً بہت وسیع ہے. وارث بھائی ہمارے بھی پسندیدہ ترین محفلین ہیں. ان کے بغیر محفل ادھوری سی لگتی ہے. :)
میں ہر وقت سہمی رہتی ہوں کہیں کوئی بات غلط ہوئی اور ان کی سرزنش ہوئی

اردو ہی نہی فارسی پر بھی خاصی دسترس ہے جو کہ فی زمانہ سر پر سے گذر جاتی ہے۔۔۔وہ زمانے نہی کہ پڑھے لکھے کو فارسی کیا۔۔۔۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
لاریب بی بی!!!!
اس میں کوئی شک نہی کہ سب سے اچھی ویب سائٹ ہے :):)آپ لوگوں کہ ایموجی بھی مشکل سے سمجھ میں آتے ہیں آپ لوگوں سے اگر ویب کے حوالے سے براہ راست کوئی بات پوچھنی ہو تو کیسے پوچھی جائے؟؟؟؟
اس کے لیے ایک زمرہ مخصوص ہے تجاویز، آراء اور مسائل والا. جو بھی مسئلہ درپیش ہے اس میں پوچھ لیا کریں. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
میں ہر وقت سہمی رہتی ہوں کہیں کوئی بات غلط ہوئی اور ان کی سرزنش ہوئی
یہ بس آپ کے اندر کا خوف ہے ورنہ ایسی بات تو نہیں ہے. :) یا کبھی سرزنش کی انہوں نے؟

وارث بھائی!! یہ آپ نے سرزنش کب سے شروع کی ہے؟ :)
محمد وارث
 
سیما علی

لائبریرین
یہ بس آپ کے اندر کا خوف ہے ورنہ ایسی بات تو نہیں ہے. :) یا کبھی سرزنش کی انہوں نے؟

وارث بھائی!! یہ آپ نے سرزنش کب سے شروع کی ہے؟ :)
محمد وارث
:)نہی کی تو نہی پر دھڑکا ہر وقت لگا رہتا ہے لاریب بی بی:p قابل آدمی سے ہروقت:)
 
سیما علی

لائبریرین
اجی غلطیاں کس سے نہیں ہوتیں؟ ہم سے بھی ہو جاتی ہیں. اس لیے بالکل فکر کی بات نہیں. پورے دھڑلے سے غلطیاں کر کے سیکھیں. :) البتہ جہاں سے سمجھ نہ آ رہی ہو وہاں سے رہنمائی ضرور لے لیں. جیسا کہ محفل میں تصاویر پوسٹ کرنا اور کسی مخصوص مراسلے کا دوسرے مراسلے میں لنک دینا وغیرہ وغیرہ :)
وہ اب تک نہی ہو پائی میرا خیال ایپلکشن ڈاؤن لوڈ کرے بغیر نہی ہو گی آئی فون ویسے ہی مسائل کھڑے کرتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
گھر میں کیا مصروفیات ہیں آپ کی؟؟
لاریب جی !!!!!
ریٹائرمنٹ کہ بعد بڑی فرصت ہوگی ۔ معلوم ہوا جتنے کام مصروفیت کے دور میں اٹھا رکھے تھے ۔ وہ پورے کیے پھر صبح نماز فجر سے پہلے اٹھ جا تی ہوں ۔دن کاسب سے پہلا حصہ اللہ کے بعد اپنے والدین اور ایک بھائی جنکا انتقال ہوگیا انکے نام کرتی ہوں روز ان تینوں کیلیے سورہ یسین پڑھتی ہوں انکی مغفرت کی دعائیں کرتی ہوں ۔ پھر گھر کے کام جو کبھی ختم نہی ہوتے اسکے بعد اپنی کتابوں کی طرف دھیان کیونکہ وہ آپکی سب سے اچھی دوست ہیں۔ پھر بچوں سے بات جو باہر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
وعلیکم السلام!
خوش آمدید میم!
آپ سے بھی ہمیں سیکھنے کو ملے گا۔
اردو محفل پہ جو آجاتا ہے وہ کچھ بھی سیکھے لیکن بات کرنے کے آداب ضرور سیکھ جاتا ہے۔
اردو محفل کی سب سے خوب صورت خوبی ایک دوسرے کا ادب ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
گھر میں کیا مصروفیات ہیں آپ کی؟؟
اور آج کل تو سارا دن پتہ ہی چلتا سارا دن آپ سب سے نبرد آزما رہتی ہوں اور بالکل صحیح کہا آپ نے اوڑھنا بچھونا اردو ویب ہوگیا ہے دل ہی نہی بھرتا کبھی وارث صاحب کی لطافت سے بھرپور تحریر تو کبھی عدنان صاحب کی نصیحت سے بھرپور تحریر۔ تو پھر جاسمن بٹیا پھر آپ کی محبت۔ خلیل صاحب کی معلوماتی تحریریں۔۔۔سب کی محفل سجی رہتی ہے ۔۔۔اللہ آپ سبُ کو سلامت رکھے۔۔آمین
 
Top