اس غزل کی بحر کیا ہے؟

فلسفی

محفلین
جو بات غلط تھی ۔۔۔ جو کہ مجھے محسوس ہوئی ۔۔میں نے اس کا اظہار کیا۔۔ اس کے بعد عرفان صاحب نے وضاحت کردی تھی۔۔ اور میں نے سوری بھی۔۔ اگر پھر بھی تسلی نہیں ہوئی تو آئی ایم سوری ۔۔
محترمہ بات میری تھی اس لیے وضاحت بھی مجھے ہی دینی تھی۔ محترم عرفان صاحب کی حس مزاح بہت تیز ہے اور ان کی اپنی تحاریر میں بہت خوب مزاح کا رنگ پایا جاتا ہے۔ وہ شاید اس لیے بات کو سمجھ گئے تھے۔

آپ کی معذرت کا تو محل ہی نہیں۔ بات میری تھی اس لیے عرض کیا تھا کہ کسی کی دل آزاری مقصود نہیں پھر بھی کسی کا دل دکھا تو اس پر معذرت کی تھی۔ پبلک فورم ہے ہر کسی کا مزاج ہر کسی سے نہیں ملتا۔ لہذا ایسی باتیں ہو جاتی ہیں۔ ویسے بھی میں ذاتی طور پر مثبت تنقید (یہ الگ بات ہے کہ گھر میں بیگم صاحبہ مثبت اور منفی دونوں کا بھرپور استعمال فرماتی ہیں۔) کا قائل ہوں اور پسند کرتا ہوں کہ کوئی مخلصانہ طور پر میری کسی غلطی کی طرف نشاندہی کرے۔ لہذا آپ بلا جھجھک آئندہ بھی عاجز کی کسی بھی غلطی کی نشاندہی فرما سکتی ہیں۔ بندہ اپنی وضاحت یا معذرت جو ضروری ہوا پیش کردے گا۔ جزاک اللہ خیر
 
Top