اس دور میں اگر مَیں گناہوں سے بچ گیا

عظیم

محفلین


اس دور میں اگر میں گناہوں سے بچ گیا
سمجھوں گا اپنے دوست کی نظروں میں جچ گیا

پہلے کبھی تھا شوق مجھے شاعری کا، اب
یہ کار ہائے سرد مرے خوں میں رچ گیا

ہم چیختے رہے ہیں ازل سے مگر مفاد ؟
وہ لب ہلے تو دو جہاں میں شور مچ گیا

کچھ اپنی خیر خواہی کا دل پر ہے ایک زخم
بھرنے لگا تو وقتِ نماز آ، کُھرچ گیا

پھرتی ہے چار گلیوں کے اندر ہی جھوٹی بات
سچ ہے کہ دور دور کے دیسوں میں سچ گیا


 
یہ کار ہائے سرد مرے خوں میں رچ گیا
صرف "شاعری" کے لیے کارہا کا استعمال غالباً درست نہیں۔ کارہا، کار کی جمع ہے۔
وہ لب ہلے تو دو جہاں میں شور مچ گیا
جہاں کو دو حرفی نہیں باندھا جا سکتا۔
کچھ اپنی خیر خواہی کا دل پر ہے ایک زخم
بھرنے لگا تو وقتِ نماز آ، کُھرچ گیا
پھرتی ہے چار گلیوں کے اندر ہی جھوٹی بات
سچ ہے کہ دور دور کے دیسوں میں سچ گیا
یہ دو اشعار بالائے فہم پرواز کر گئے۔
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
صرف شاعری کے لیے کارہا کا استعمال غالباً درست نہیں۔ کارہا، کار کی جمع ہے۔

جہاں کو دو حرفی نہیں باندھا جا سکتا۔

یہ دو اشعار بالائے فہم پرواز کر گئے۔

'کار ہائے سرد' سے میں نے 'یہ سرد کام' مراد لینے کی کوشش کی ہے ۔

'جہاں' کو دو حرفی نہیں باندھا بلکہ 'ج ہَ' باندھا ہے ۔

باقی دو اشعار میں میرے خیال میں مطلب واضح ہے ۔ مجھے لگتا ہے ' نماز آ' کے حصے میں خامی ہے کہ 'وقتِ نماز آ کے' ہونا چاہیے ۔


میں کچھ وضاحت پیش کر دیتا ہوں ۔

نماز والے شعر میں میں کہنا چاہتا ہوں کہ دل کو اپنی ہدایت یعنی خیر خواہی کی خواہش ہے ۔ جب یہ خواہش ٹھنڈی پڑنے لگتی ہے تب نماز کا وقت آ جاتا ہے اور پھر سے وہ خواہش تازہ ہو جاتی ہے ۔

دوسرے شعر میں مراد ہے کہ جھوٹی بات جلد دم توڑ دیتی ہے یعنی غیر مقبول رہتی ہے مگر سچی بات دور دور تک پھیلتی ہے یعنی پسند کی جاتی ہے ۔

بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی رائے کا اظہار کِیا ۔
 

الف عین

لائبریرین
کار ہائےسرد؟ یہ جمع کا لفظ ہے، رچ گیا کے ساتھ فٹ نہیں ہوتا۔ سرد کی صفت سے کیا مراد ہے؟ کارہائے کی جگہ'کاروبار' لایا جا سکتا ہے لیکن سرد؟
'دو جہاں میں' واقعی حروف کے اسقاط کی وجہ سے پسند نہیں آیا۔
وہ لب ہلے، جہان میں۔۔۔۔ کیا جا سکتا ہے۔
'وقت نماز آ' بھی قابل تبدیل ہے۔
 

عظیم

محفلین
کار ہائےسرد؟ یہ جمع کا لفظ ہے، رچ گیا کے ساتھ فٹ نہیں ہوتا۔ سرد کی صفت سے کیا مراد ہے؟ کارہائے کی جگہ'کاروبار' لایا جا سکتا ہے لیکن سرد؟
'دو جہاں میں' واقعی حروف کے اسقاط کی وجہ سے پسند نہیں آیا۔
وہ لب ہلے، جہان میں۔۔۔۔ کیا جا سکتا ہے۔
'وقت نماز آ' بھی قابل تبدیل ہے۔
جی بابا ۔

'کار ہائے نمایاں' سے ذہن میں یہ ترکیب بن گئی تھی ۔ 'سرد' سے مراد جس میں کوئی 'فائدہ' وغیرہ نہ ہو ۔ لینے کی کوشش کی تھی ۔
 
Top