arifkarim
معطل

اسکائپ نے اپنی 10 ویں سالگرہ پر موبائل گروپ ویڈیو کالنگ کے نام سے ایک مفت ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرایا ہے۔
اسکائپ بلاگ پر جاری بیان کے مطابق 6 سال قبل اس کالنگ میسنجر پر ون ٹو ون ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے بیک وقت کئی افراد سے بات کرنے سے بدلا جارہا ہے۔
اور سب سے اہم بات یہ کوئی بھی صارف بیک وقت آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ونڈوز 10 صارفین سے ویڈیو کال پر بات کرسکے گا۔
اسکائپ کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگا مگر صارفین اپنا نام کمپنی کی 10 ویں سالگرہ کے حوالے سے مختص ویب سائٹ پر رجسٹر کراکے ابتدائی ورژن کو آزما سکتے ہیں۔
اسکائپ پہلی میسجنگ ایپ نہیں جس نے موبائل گروپ ویڈیو کالنگ کا آپشن پیش کیا ہے، اس سے قبل گوگل ہینگ آﺅٹس میں بھی یہ فیچر کچھ عرصے قبل متعارف کرایا گیا تھا اور بیک وقت 10 افراد سے ویڈیو کال پر بات ممکن نہیں تھی۔
اسکائپ نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ ایک موبائل ویڈیو کال پر کتنے افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔
تاہم اسکائپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر آڈیو گروپ کال کی بات کی جائے تو ڈیسک ٹاپ پر 25 افراد گروپ کال کا حصہ بن سکتے ہیں اور 10 افراد کسی ویڈیو کال کو شیئر کرسکتے ہیں۔
ماخذ