اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم
ویب ڈیسک منگل 22 دسمبر 2020

2120458-imrankhan-1608611928-887-640x480.jpg

مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے ، نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا جب کہ گزشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7 ملین ڈالرتھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13 بلین ڈالرہیں اوراس طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں
 
جاسم محمد

محفلین
اب ہمیں 2023ء میں پاکستان وُہیں واپس چاہیے جہاں 2018ء میں تحریکِ انصاف کے حوالے کِیا تھا۔
آپ چاہتے ہیں یہ حکومت بھی پاکستان کو ۲۰۲۳ تک دیوالیہ کر کے اگلی حکومت کے حوالہ کرے؟

Pakistan: ‘Bankrupt’ Pakistan Grid Adds To Imran Khan’s Economic Quandary
Why Is Pakistan Going Bankrupt?
 
بابا-جی

محفلین
آپ چاہتے ہیں یہ حکومت بھی پاکستان کو ۲۰۲۳ تک دیوالیہ کر کے اگلی حکومت کے حوالہ کرے؟

Pakistan: ‘Bankrupt’ Pakistan Grid Adds To Imran Khan’s Economic Quandary
Why Is Pakistan Going Bankrupt?
میں گراف نہیں، چہرے پڑھتا ہُوں۔ کپتان نہیں جِیتے گا اِس رفتار سے، مُجھے یُوں لگتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اِن کے لچھن کُچھ ایسے ہی ہیں۔
اگر عمران خان نے اسحاق ڈار کی طرح ڈالر کو مصنوعی سستا نہ رکھا، برآمداد اور زر مبادلہ کے ذخائر کو مسلسل بڑھاتے رہے تو ۲۰۲۳ تک ملک دیوالیہ نہیں ہوگا۔ بلکہ ۲۰۱۸ کے مقابلہ میں مالی طور پر کہیں زیادہ مستحکم ہو چکا ہوگا۔
 
مُجھے فِی الحال ایسا کُچھ دِکھائی نہیں دیتا ہے۔ عوام کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے۔ برآمداد کا مُعاملہ اندھے کے ہاتھ اچانک بٹیر لگنے جیسا ہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مُجھے فِی الحال ایسا کُچھ دِکھائی نہیں دیتا ہے۔ عوام کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے۔ برآمداد کا مُعاملہ اندھے کے ہاتھ اچانک بٹیر لگنے جیسا ہی ہے۔
یہ بات آپ کی بالکل درست ہے۔ مصنوعی سستا ڈالر اچانک واقعی مہنگا ہو جانے سے درآمداد پر بوجھ پڑا ہے اور مہنگائی اپنی تمام حدود پار کر چکی ہے۔ عام عوام کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں۔ ن لیگ حکومت کا چھوڑا ہوا معاشی و مالی عدم استحکام بہتر ہوتے ابھی کچھ سال لگیں گے۔ حوصلہ رکھیں اور ان مشکل حالات کو برداشت کریں۔
 
بابا-جی

محفلین
یہ بات آپ کی بالکل درست ہے۔ ڈالر اچانک مہنگا ہو جانے سے درآمداد پر بوجھ پڑا ہے اور مہنگائی تمام حدود پار کر چکی ہے۔ عام عوام کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں۔ ن لیگ حکومت کا چھوڑا ہوا معاشی و مالی عدم استحکام بہتر ہوتے ابھی کچھ سال لگیں گے۔ حوصلہ رکھیں اور ان مشکل حالات کو برداشت کریں۔
اور برداشت نہیں کرُوں گا۔ مَیں نے اپنی پارٹی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بُلانے کا اِرادہ دِل ہی دِل میں کر لِیا ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
جب تک جنرل باجوہ اور جنرل فیض کسی اور کو سلیکٹ نہیں کر لیتے، برداشت تو کرنا پڑے گا :)
4-B1-AA7-AE-07-C6-4-A8-F-A504-BE2-E8-C45-A12-F.jpg
نہیں برداشت کرُوں گا۔ پپُو دہی لے کے آئے اور جنرل شکُورا مچھلی منڈی سے پلٹے تو مَیں دیگر پانچ ووٹروں کو بھی مُتحرک کرتا ہُوں۔
 
Top