اسٹیٹس سے مشابہت تک

فہیم

لائبریرین
آپ پنجابی بولنے کی کوشش تو نہیں کر رہے فہیم؟ :)
اتنا زیادہ دُکھی گانے نہ سُنا کریں فہیم۔ ویسے ہی اداس ہونے کا موڈ ہو رہا ہو تو مارکیٹ میں جا کر اشیائے خوردنی کی ریٹ لسٹ پڑھ لیا کریں۔ بجلی کی بچت بھی ہو گی اور آپ کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا۔
جی ناکام کوشش کررہے تھے
ویسے اکثر پنجابی کی ٹانگ توڑتے رہتے ہیں :)
اور آپ کے مشورے عمل کے بعد تو اداسی کے ساتھ ساتھ غم و غصہ بھی پلس ہوجانا ہے۔
 
زین

لائبریرین
زین انہوں نے اتنے سارے بیجز کیوں لگائے ہوئے ہیں؟
فرحت آپی ۔ شہاب الدین صاحب کوئٹہ کے سب سے بڑے ہوٹل (سرینا ہوٹل) کے بہت پرانے ملازم ہیں جہاں وہ ہوٹل کے اندرونی دروازے پر کھڑے ہوتے ہیں اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔۔بڑے ہوٹل کی وجہ سے بیرون ملک سے آنےوالے لوگ اکثر یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔خود شہاب صاحب بتاتے ہیں کہ پہلے واسکٹ پر صرف پاکستان کے جھنڈے کا بیج لگا تھا ۔ پھر ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے اپنے ملک کے جھنڈوں اور مختلف قسم کے بیجز بھی دیئے جو اس واسکٹ کی زینت بنے ۔
بقول شہاب صاحب کے وہ ایک غیر ملکی کی جانب سے اس واسکٹ کو بیجز سمیت بڑی رقم کے عوض فروخت کرنے کی پیشکش ٹھکراچکے ہیں
 
فرحت کیانی

زبردست۔ مجھے لگ رہا تھا کہ ان کے بیجز کے ساتھ کوئی کہانی ضرور جڑی ہو گی۔ کبھی کوئٹہ جانا ہوا تو میں ان سے ضرور ملنا چاہوں گی۔
شکریہ زین :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی ناکام کوشش کررہے تھے
ویسے اکثر پنجابی کی ٹانگ توڑتے رہتے ہیں :)
اور آپ کے مشورے عمل کے بعد تو اداسی کے ساتھ ساتھ غم و غصہ بھی پلس ہوجانا ہے۔
وہ تو مجھے لگ رہا تھا :)۔ کوئی بات نہیں کوشش جاری رکھیں۔ سیکھ جائیں گے :)
نہیں غصہ پلس نہیں کرنا پلیز۔ اور اگر ایسا ہو جائے تو ٹاک شوز دیکھ لینا۔ ہنسی آ جائے گی اور غصہ ختم :openmouthed:
 
زین

لائبریرین
زبردست۔ مجھے لگ رہا تھا کہ ان کے بیجز کے ساتھ کوئی کہانی ضرور جڑی ہو گی۔ کبھی کوئٹہ جانا ہوا تو میں ان سے ضرور ملنا چاہوں گی۔
شکریہ زین :)
ضرور ملیے گا بہت شفیق انسان ہیں
ان کا ایک بیٹا میرا کلاس فیلو بھی رہا ہے جو اسٹیج کے علاوہ پی ٹی وی بولان اور خیبرپشتو ٹی وی چینل کے کئی پروگراموں میں پرفارمکرچکے ہیں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
Top