اسلام کی حقانیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضا

معطل
خدا کا خوف تم کرو جو حدیث کی کتابوں کو پریوں کی کہانیاں کہہ رہے ہو۔جانتے ہو!آئمہ کرام نے حدیثوں کی جانچ پڑتال کیلئے 100سے زیادہ علوم ایجاد کئے۔تاکہ کل کو تم جیسے لوگ احادیث کو پریوں کی کہانیاں کہیں تو اس وقت کے علماء ان کا منہ توڑ جواب دے سکیں۔
جو تشریح آپ نے کی ہے وہ آپ نے کہاں سے لی؟؟؟ کیا اس کو بھی کسی عارف جن یا عارفی پری کی کہانی سمجھوں؟؟؟ یا کسی چڑیل کی؟؟؟
دین وہی ہے جو صحابہ،تبع تابعین اولیاء اللہ سے چلا آرہا ہے۔
بہار شریعت مولانا امجد علی اعظمی کی کتاب ہے۔ہمیں الحمد للہ ان پہ ہی اعتماد ہے کہ آپ نے جو لکھا وہ حق ہے۔
پھر اس میں صحیح بخاری شریف کا حوالہ بھی درج ہے۔ہمیں الحمد للہ امام بخاری پر بھی اعتماد ہے کہ ان بزرگوں نے اپنی کتابوں میں حق ہی لکھا ہے۔
اعتماد نہیں تو آپ پہ نہیں اور ہر اس شخص پہ نہیں جو ہمارے بزرگوں سے اختلاف کرتا ہے۔
اب ہم ان بزرگوں کی تصانیف پر اعتماد کریں یا آپ جیسے ماڈرن ملّاں پہ؟؟؟(جس کو دین کی الف،با بھی نہیں آتی)
مولوی عارف! اگر ان بزرگوں کی تصانیف کو پریوں کی کہانیاں کہوگے پھر تو تمہارے نزدیک قرآن کی بھی خیر نہیں کہ قرآن بھی ہمیں ان ہی کی وساطت ملا ہے۔آج تم حدیثوں کو پریوں کی کہانیاں کہہ رہے ہو کل قرآن کو بھی کافروں کی طرح کہانیوں کی کتاب کہنا شروع کر دو تو کیا عجب!!!
جس طرح کی تشریحات تم کر رہے ہو۔۔کل کو شیطان کی تشریح میں کہہ دے دینا کہ یہ شیطان تو امریکہ ہی ہے۔اور امریکہ آپ کو کہہ دے گا کہ یہ شیطان تو عارف ہی ہے۔
بس ایسے ہی لگے رہنا۔۔۔ایک دوسرے کو کوسنے۔۔۔
بہرحال اہل حق کی مخالفت کرنے والے کئی آئے اور کئی گئے۔
رہے گا یونہی ان کا چرچا رہے گا
پڑے خاک ہوجائیں جل جانے والے
تیرا کھائیں تیرے غلاموں سے الجھیں
عجب ہیں یہ کھانےغرّانے(Gurrrrrranay) والے​
 

arifkarim

معطل
رضا لگتا ہے آپ تو میری پوسٹ کو بھی نہ سمجھ سکے۔ قرآن پاک اور احادیث‌ کو کیا سمجھیں گے؟ میں نے اپنی پوسٹ‌ میں احدایث کا انکار نہیں کیا، اور نہ ہی انہیں پریوں کی کہانیاں کہا ہے۔ بلکہ میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ہم کیوں ان پر حرف با حرف ایمان لاتے ہیں کہ جیسا لکھا ہے ہو بہو ویسا ہی ہوگا۔ یعنی پریوں کی کہانیوں کی طرح ہم ان پر ایمان لاتے ہیں نہ کہ یہ احادیث پریوں کی کہانیاں ہیں۔ بات کو تولو پھر بولو! جس طرح قرآن پاک کی تشریح کرتے ہیں، اسی طرح ان احادیث کی بھی تشریح کیوں نہیں کرتے؟؟؟؟
اپنے بزرگوں پر بیشک اعتماد کرو، مگر فنڈمنٹلی نہیں، ذرا اپنی عقل بھی استعمال کرو۔ آپ نے میرے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ پچھلی پوسٹ پڑھو اور پریوں کے قصے چھوڑ کر باقی پوسٹ کا جواب پہلے دو!
 

رضا

معطل
وہ تشریح ہی لکھی ہوئی ہے۔ساتھ میں‌ بخاری کا حوالہ دیا گیا ہے کہ یہ بات کہاں‌سے لی ہے۔
احادیث کی شرح بھی علماء کرام نے لکھیں‌ ہيں۔
انکار بھی کیا اور انکار بھی نہیں‌کیا۔۔واہ صدقے جاؤں میں‌نے دجال کے بارے میں‌ بہار شریعت سے پیش کیا جس میں‌ بخاری شریف کے حوالے درج ہیں‌اور آپ اس کو فرمارہے ہیں یہ پریوں‌کی کہانیاں کی طرح ہیں۔تو اور انکار کے سینگ ہوتے ہیں جومجھے نظر نہیں‌آئیں‌گے ؟۔۔۔
اور جو تشریحات آپ کر رہے ہیں وہ آپ نے کہاں‌سے لیں ۔۔ذرا اس طرف بھی روشنی ڈالیں۔۔۔
 

arifkarim

معطل
آُپ نے صرف احادیث باحوالہ پیش کی ہے، اسکی تشریح نہیں کی! میں پھر کہوں گا کہ میں نے احادیث کو پریوں کی کہانیاں نہیں کا۔ یہ آپ ہیں کہ مجھ پر بار بار الزام لگا رہے ہیں۔ ذرا دجال اور مسیح ناصری کے نزول کی تشریح پیش کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

رضا

معطل
p14.gif

p15.gif
 

arifkarim

معطل
۔واہ صدقے جاؤں میں‌نے دجال کے بارے میں‌ بہار شریعت سے پیش کیا جس میں‌ بخاری شریف کے حوالے درج ہیں‌اور آپ اس کو فرمارہے ہیں یہ پریوں‌کی کہانیاں کی طرح ہیں۔تو اور انکار کے سینگ ہوتے ہیں جومجھے نظر نہیں‌آئیں‌گے ؟۔۔۔
اور جو تشریحات آپ کر رہے ہیں وہ آپ نے کہاں‌سے لیں ۔۔ذرا اس طرف بھی روشنی ڈالیں۔۔۔

پریوں کی کہانیوں کی طرح احادیث نہیں، ہمارا ان احادیث پر ایمان ہے۔ رضا!!!
 

رضا

معطل
حضرت عیسی علیہ السلام اپنے شریعت نہیں بلکہ شریعت محمدی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ہی پیروی کروائیں گے۔ہمارے پیارے آقا سیدالمرسلین ہيں۔تمام نبی بھی ہمارے آقا علیہ السلام کے امتی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
رضا یہ سب تشریحات تمثیلا ہیں۔ یا جوج ماجوج سے کیا مراد ہے؟ کیا یہ اونچے مقامات پر رہنے والی قومیں نہیں جنکا حضرت عثمان علیہ السلام سے مقابلہ ہوا تھا؟ اور یہ امام مہدی والی حدیث کہ حرم الشریف میں اولیا انہیں پہچانیں گے، اس حدیث کو کاپی کرتے ہوئے ایک شخص نے وہاں ایک بار امام مہدی ہونے کا دعوی کیا تھا۔ حدیث کے مطابق ارد گرد موجود سب مسلمانوں نے اسکا انکار کیا مگر آسمان سے کوئی آواز نہ آئی اور پھر لوگوں نے اسے مار مار کر اس دنیا سے ہی فارغ کر دیا!
 

arifkarim

معطل
حضرت عیسی علیہ السلام اپنے شریعت نہیں بلکہ شریعت محمدی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ہی پیروی کروائیں گے۔ہمارے پیارے آقا سیدالمرسلین ہيں۔تمام نبی بھی ہمارے آقا علیہ السلام کے امتی ہیں۔

حضرت عیسی علیہ السلام کو تو قرآن شریف کے مطابق بنی اسرائیل کے بارہ قبائل کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا تھا۔ اور پوری دنیا یا اہل کتاب تو بنی اسرائیل میں سے نہیں ہیں۔ تو پھر کیا اسرائیلیوں کے علاوہ باقی سب لوگ قتل کر دیے جائیں گے؟
 

رضا

معطل
پیارے آقا!‌علیہ السلام کے دور میں‌ جو عیسائی یا یہودی تھے۔۔کیا وہ اسرائيل کے صرف ان بارہ قبائل میں سے تھے؟؟؟؟ ان تمام کو قرآن نے اہل کتاب فرمایا ہے۔
اہل کتاب سے مراد یہود ونصاری ہیں۔
 

رضا

معطل
یا جوج ماجوج سے کیا مراد ہے؟ کیا یہ اونچے مقامات پر رہنے والی قومیں نہیں جنکا حضرت عثمان علیہ السلام سے مقابلہ ہوا تھا؟
عارف بھائی! تسی وی کمال اوہ!
یہ قرب قیامت کی نشانیوں‌کا بیان ہورہا ہے۔قیامت کے قریب ان کا ظہور ہوگا۔آپ نے ان کو حضرت عثمان کے دور میں کدھر سے خارج کردیا۔اگر اسوقت ان کا ظہور ہوچکا ہوتا تو علمائے کرام وضاحت کردیتے کہ ان کا خروج ہوچکاہے۔
 

arifkarim

معطل
یا جوج ماجوج کے بارے میں وضاحت کا شکریہ۔ لیکن آپ کے مطابق اب یہ یاجوج ماجوج کہاں ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ گفتگو اسلام کی حقانیت سے شروع ہو کر پتا نہیں کہاں پہنچ گئی ہے؟
میرے خیال میں اس تھریڈ کو مقفل کر دیا جانا چاہیے۔
میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس تھریڈ پر مزید پوسٹ نہیں کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top