اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

زیرک

محفلین
میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ جنرل مشرف کو اتنی کڑی سزا ہو گئی ایسے میں مخبرِ اعلیٰ جناب چاچا خبری صاحب کہاں غائب ہیں؟، یہ تو انہونی ہو گئی۔ شیطان کا نام ہی ذہن میں آیا تھا کہ چاچا خبری آ گئے، میں نے پوچھا "کہاں غائب ہیں؟"، بولے "پاء غفور کی چیتاؤنی سننے تمہارے پاس آ گیا ہوِں"، میں نے کہا "اپنے گھر میں چیتاؤنی سننے پر پابندی ہے کیا؟" بولے "نالائق بجلی گئی وئی ہے، کیسے سنتا؟"۔ میں نے پوچھا "پاء غفور کیا کرے گا؟" بولے "دھمکی دے سکتا ہے، پانچواں مارشل لاء لگا سکتے ہیں، ججز کو پکڑ کو کواٹر گارڈ میں تُن سکتے ہیں، پاکستان فتح کرنا ان کے لیے کون سا نیا کام ہو گا، بس ان سے ایک کام نہیں ہوتا"۔ میں نے پوچھا "وہ کون سا؟" بولے "ملک کی حفاظت میں دشمنوں سے جنگ کرنے میں ان کی جان جاتی ہے، یہ وہ جرنیل ہیں جو چھوٹے موٹے معرکوں میں فوجی جوان تو مروا سکتے ہیں لیکن خود بڑے معرکے میں محاذ جنگ پر نہں لڑ سکتے"۔ چاچا کی سچی کھری باتوں نے ایسا لاجواب کیا کہ ابھی تک منہ لٹکائے بیٹھا ہوں۔
 

جاسم محمد

محفلین
میں نے پوچھا "وہ کون سا؟" بولے "ملک کی حفاظت میں دشمنوں سے جنگ کرنے میں ان کی جان جاتی ہے، یہ وہ جرنیل ہیں جو چھوٹے موٹے معرکوں میں فوجی جوان تو مروا سکتے ہیں لیکن خود بڑے معرکے میں محاذ جنگ پر نہں لڑ سکتے"۔ چاچا کی سچی کھری باتوں نے ایسا لاجواب کیا کہ ابھی تک منہ لٹکائے بیٹھا ہوں۔
ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ، بھارتی جاسوس اور پائلٹ زندہ پکڑنا۔ ہر قدرتی حادثہ میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا۔ بے بس پولیس تک سیکورٹی چیلنجر سے نبٹنے کیلیے رینجرز کی طرف دیکھتی ہے۔
فوج میں موجود چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورے پروفیشنل محکمہ کو بدنام نہ کریں
 

زیرک

محفلین
ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ، بھارتی جاسوس اور پائلٹ زندہ پکڑنا۔ ہر قدرتی حادثہ میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا۔ بے بس پولیس تک سیکورٹی چیلنجر سے نبٹنے کیلیے رینجرز کی طرف دیکھتی ہے۔
فوج میں موجود چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورے پروفیشنل محکمہ کو بدنام نہ کریں
جنگ اور معرکے میں فرق جا کر جیو، میں مذکورہ بالا کارناموں، فاٹا سوات کراچی وغیرہ میں امن قائم کرنے پر ان کو کریڈٹ دے چکا ہوں حالانکہ وہ ان کی پروفیشنل ذمہ داری ہے، لیکن جن ماؤں کے بیٹوں نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کو دشمنوں سے پاک کیا ہے وہ میرے ہیرو ہیں، میرے دو کزن اور کئی دوست ان معرکوں میں جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، میں عام فوجی کے خلاف نہیں، میرا مخاطب جنرل مافیا ہے۔
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
مارشل لاء لگانے کی ہمت اب ان میں نہیں رہی۔ دراصل، انہیں شاک لگا ہوا ہے۔ کچھ وقت لگے گا جب یہ سمجھ جائیں گے کہ ہواؤں کا رُخ کچھ بدل سا گیا ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس میں باجوہ مخالف عسکری گروہ کی 'کارستانی'بھی شامل معلوم ہوتی ہے؛ آپ اسے بد گمانی جان لیں۔ یہ تو محض ایک اندازہ ہے۔ دراصل، جن کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے، وہ کسی طور تو اپنا کتھارسس کریں گے۔
گمان غالب ہے 'کشمیر' فتح ہوا ہی چاہتا ہے!
 
Top