اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ارمان صابر

محفلین
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر 176 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لیے 4 امیدوار میدان میں تھے، چاروں امیدواروں نے کاغذات گزشتہ روز جمع کروائے تھے۔ اسپیکر کے اہم ترین عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔ اسپیکر کے لیے کل 330 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے 8 مسترد کردیے گئے۔
ربط
 

جاسم محمد

محفلین
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر 176 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی تحریک انصاف سے ہیں۔ 183 ووٹ لیکرمنتخب ہوئے۔
 
Top