اساتذہ سے ایک سوال!!

منذر رضا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
الف عین
یاسر شاہ
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد وارث
کورس میں میر درد کی غزل پڑھی۔۔۔
اس کی تقطیع فرما دیں تو ممنونِ احسان ہوں گا۔۔۔۔

تہمتِ چند اپنے ذمے دھر چلے
جس لیے آئے تھے سو ہم کر چلے
««ساقیا یاں چل رہا ہے چل چلاؤ»»
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے

یہ فرمائیں باقی ساری غزل مجھے فاعلاتن فاعلاتن فاعلن لگ رہی ہے۔۔۔۔
یہ چل چلاؤ والا مصرعہ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن ہے۔۔۔۔
کیا اس کی اجازت ہے؟؟؟؟
شکریہ
 

یاسر شاہ

محفلین
جی یہی سمجھ رہا تھا۔۔۔۔اور یہی وضاحت مطلوب ہے کہ چلاؤ کی تقطیع کیا ہو گی؟؟؟

وضاحت تو بھیا کر دی تابش بھائی اور الف عین صاحب نے -

یہی کہ "چل چلاؤ " بروزن "فاعلات " باندھا گیا ہے -

"چل چلاؤ" یوں پڑھا جائے گا==="چل چلاو" (chal chalaav)
 
Top