از: شیطانیاں ( ڈاکٹر یونس بٹ )

دنیا میں تین قسم کے عاشق ہیں۔ ۔ ۔

ایک وہ جو خود کو عاشق کہتے ہیں۔ ۔ ۔

دوسرے وہ جنھیں لوگ عاشق کہتے ہیں۔

اور تیسرے وہ جو عاشق ہوتے ہیں۔

میرا دوست " ف " کہتا ہے عاشق در اصل " آ شک " ہے کہ وہ اتنا محبوب سے پیار نہیں کرتا جتنا شک کرتا ہے۔

ہمارے ہاں جتنے بھی اچھے عاشق ملتے ہیں وہ کتابوں میں ہیں یا قبرستانوں میں۔

کامیاب عاشق وہ ہوتا ہے جو عشق میں ناکام ہو ، کیونکہ جو کامیاب ہو جائے وہ عاشق نہیں خاوند کہلاتا ہے۔

کہتے ہیں عاشق خوبصورت نہیں ہوتے ، اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو خوبصورت ہوتے ہیں وہ عاشق نہیں ہوتے ، لوگ ان پر عاشق ہوتے ہیں۔

عاشق ، شاعر اور پاگل ان تینوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ یہ خود کسی پر اعتبار نہیں کرتے۔

اس دنیا میں جس شخص کی بدولت عاشق کی تھوڑی بہت عزت ہے وہ رقیب ہے جب رقیب نہیں رہتا تو اچھے خاصے عاشق اور محبوب میاں بیوی بن جاتے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
پاگل سے نہیں بے وقوف سے ڈرنا چاہیے۔ کیونکہ پاگل کا تو آپ کو علم ہوتا ہے اور آپ اس سے بچ کر رہتے ہیں جبکہ بے وقوف کا علم نہیں ہوتا کہ کب وہ اپنی بے وقوفی پر اتر آئے اور آپ اس کا منہ تکتے رہ جائیں۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھی تحریر ہے لیکن خط عجیب سا لگ رہا ہے۔ پڑھنا دشوار ہو جاتا ہے
اگر اسے عام انداز میں لانا چاہیں تو تحریر کو ایڈٹ کر کے سلیکٹ کریں اور اوپر دائیں جانب فانٹ والے مینیو کے ساتھ ربڑ بنا ہوا ہے، اس پر کلک کر دیں
 
Top