محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
اروندہتی رائے کی کتاب چیک بک اور کروز میزائل کے پہلے مضمون علم اور طاقت سے اقتباسات۔
- جب میں ناخواندگی کا لفظ استعمال کرتی ہوں تو اس کا اطلاق میں اس تعلیم پر نہیں کرتی جو خواندگی کے نام پر دی جا رہی ہے لوگوں کے لئے جن چیزوں کا علم ضروری ہوتا ہے تعلیم بعض اوقات اول الذکر کو ان سے مزید دور لے جاتی ہے یہ ان کے وژن کو مزید دھندلا اور مبہم کر دیتی ہے
- جس ماحولیاتی نظام کو آپ سمجھتے ہی نہیں اس میں متکبرانہ مداخلت تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
- انسان کو جب کسی چیز کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا تو اس کی قدر کرنا چھوڑ دیتا ہے اور پھر اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔
- کسی چیز کو نہ سمجھنا بھی ایک شاندار احساس کو جنم دیتا ہے۔ قدرت کے رازوں کے پوشیدہ رہنے میں بھی ان کی عظمت ہے۔
- میں انتہا پسندی اختیار کرتے ہوئے یہ دعویٰ نہیں کرنا چاہتی کہ سائنس کوئی چیز نہیں ہے لیکن تجسس , وقار ، عجز اور مختلف چیزوں کو "جہاں ہیں اور جیسے ہیں" کی بنیاد پر چھوڑ دینے میں توازن ہونا چاہیے ۔ کیا ہر چیز کو کریدنا ، اس کی ٹوہ لینا اس میں مداخلت کرنا اور اسے سمجھنا ضروری ہے؟
- میں فیصلہ سازی کے اس غیر جمہوری عمل میں اختیارات کے اس کامل ارتکاز کو پسند نہیں کرتی۔ میں چاہتی ہوں اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ عوام اپنی زندگیوں اور قدرتی وسائل سے خود استفادہ کریں۔
- بھارت کی فضا میں پائی جانے والی قوم پرستی اس قدر خوفناک ہے کہ میں دہشت زدہ ہو جاتی ہوں۔ قوم پرستی کو کسی بھی مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
- آپ کے حالات آپ کے انتخاب کی وجہ بنتے ہیں۔
- میں کوئی ایسا فرد نہیں ہوں جو بنی نوع انسان کی خدمت کر رہا ہو اور اس پر کوئی الزام عائد نہ کیا جاسکے لیکن کیا ایک خطا کار کی حیثیت سے کچھ نہ کہنا بہتر ہے یا کچھ کہنا مناسب ہے؟
- اگر آپ کی ایسے شخص کے طور پر شناخت کر لی جائے جو کچھ نہ کچھ کہے گا، بولے گا ، تو اتنی سی حقیقت ہی آپ کو جھگڑے ، فساد، اذیت اور ناقابل یقین مصائب کی دنیا میں دھکیلنے کے لیے کافی ہے۔
- میں اس امر سے آگاہ ہوں کہ پروقار انداز میں اپنی طاقت کو تسلیم کرنے اور اس کا غلط استعمال کرنے کے درمیان ایک باریک سی لکیر موجود ہے۔
- عالمگیریت کا مطلب ہی یہ ہے کہ ایک قدر یا خصوصیت کو معیار مان لیا جائے ۔ غریب اور امیر دونوں ایک ہی چیز کے طالب ہوں لیکن ان کا حصول صرف امراء کے لیے ممکن ہو سکے۔