اردو گرامر کی پہلی کتاب - لفظ کی قسمیں

تفسیر

محفلین

لفظ کی قسمیں

-----------------------------------------------------------------------------------
پانی وانی
کتاب وتاب
کھانا وانا
بات چیت


کلمہ پانی ۔ کتاب ۔ کھانا - بات

مہمل وانی - وتاب - وانا - چیت

دیکھو! پہلی قسم کے الفاظ پانی - کتاب - کھانا - بات ، ایسے الفاظ ہیں جن سے الگ الگ کچھ معنی سمجھ میں آتے ہیں۔ایسی بات کو سمجھ میں آئے " کلمہ " کہلاتی ہے۔

اب دوسری قسم کے الفاظ کو غور سے دیکھو
وانی - وتاب - وانا - چیت ، ایسے الفاظ ہیں جن سے الگ الگ کچھ معنی سمجھ میں نہیں آتے ہیں۔ایسی بات جو سمجھ میں نہ آئے " مہمل " کہلاتی ہے۔

پس لفظ کی دو قسمیں ہیں ۔ کلمہ اور مہمل

کلمہ :- وہ لفظ ہے جس کے کچھ معنی ہوں جیسے کھانا ۔ پانی - قلم - دوات - روٹی - سودا
مہمل :- وہ لفظ ہے جس کے کچھ معنی نہ ہوں جیسے وانا ۔ وانی - ولم - ووات - ووٹی - سلف وغیرہ
 
Top