اردو کنٹرول لائبریری۔ پراپرٹی ایڈیٹر کی ضرورت

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ایڈیٹر کے دوسرے پروٹوٹائپ میں اردو کنٹرول لائبریری کی ابتدائی شکل بھی شامل ہے۔ اس وقت اس میں صرف ایک ایڈٹ کنٹرول شامل ہے جس میں اردو ایڈیٹنگ ممکن ہے۔ میں اسی طرز پر دوسرے کنٹرولز کو بھی اس لائبریری میں شامل کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس سے اردو کی ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز ڈیویلپ کرنے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔

کنٹرولز کو مؤثر طورپر استعمال کرنے کے لیے ان کی ڈیزائن ٹائم سپورٹ ہونا ضروری ہے۔ اگرچہ اردو ایڈٹ کنٹرول بن گیا ہے لیکن ڈیزائن ٹائم پر اس میں پراپرٹی ایڈیٹر کے ذریعے براہ راست اردو ٹیکسٹ اینٹر کرنا ممکن نہیں ہے۔ ایسا ممکن بنانے کے لیے اس میں ایک کسٹم پراپرٹی ایڈیٹر شامل کیا جانا ضروری ہے۔ اگر کسی دوست کو اس بارے میں انفارمیشن ہو تو ضرور بتائیں۔ میں اپنے طور پر بھی تحقیق کروں گا۔
 
Top