اردو ٹرانسلیشن

Super Jumbo Lands in Sydney The world's biggest jumbo jet ...
سوپیر جیومبو ساحل پر آتا سیڈنئی میںدنیا کی بڑی بھاری بھرکم ... کو جٹ انجنوں والے جہاز سے سفر کرتی
United, BMI to merge flights Bmi and United Airlines have...
ملا دیا،بمآئی پروازیں کو مدغم ہونے کوبمی اور ملا دیا ہوائی کمپنیاں ... کو رکھتی

جشن کرابی میں
بالی چھٹی مناتا

اوسٹرالیا پاکیسٹان زیمبابوی


میں زیشان کی ہمت کو سلام کرتا ہوں جس نے اتنا بڑا کام کا بیڑا تنہا اٹھا یا ہے۔ اور امید رکھتا ہوں کی آنے والے دنوں میں ان کا کام مزید نکھرے۔ ان کی کاوش بہت اچھی ہے لیکن چند باتوں کی کم شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ ان کے ترجمہ کا رحجان دیکھتے ہوئے لگتا ہے وہ حرف در حرف موازنہ کو ترجیح دے رہے ہیں، جسکی وجہ سے ممالک کے نام عجیب نظر آتے ہیں۔ دوسری بات ایک ہی لفظ کے مختلف تراجم بھی نظر آ رہے ہیں، جیسے HOLIDAYS کا ترجمہ "چھٹی مناتا" اور "جشن " دونوں آ رہے ہیں۔

کیا ہی اچھا ہو وہ اگر حرف در حرف موازنہ کی بجائے لفظ در لفظ موازنہ کو ترجیح دیں۔ اور اس معاملے میں میں گوگل مترجم کی مثال دیتا ہوں۔ ایک ہی صفحہ میں گوگل مترجم اور پاک ٹرانسلیشن سے ترجمہ کروا رہا ہوں۔

گوگل مترجم
پاک ٹرانسلیشن


میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ایک اکیلا بندہ گوگل کے معیار ترجمہ کا مقابلہ کرے گا۔ لیکن یہ ترجمہ دکھانے کا مقصد یہ ہے کہ ہر حرف کو اردو حرف میں بدلنا ترجمہ کے لئے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ میں نے اس سائٹ کا گوگل پر عربی میں ترجمہ کیا ہے۔ اور جو بات میں دکھانا چاہتا ہوں کہ آپ دیکھیں کہ گوگل مترجم کو اگر کسی لفظ کا متبادل نہیں ملا وہ اس نے انگلش میں چھوڑ دیا۔ اور یہ بات مجھے اس کی سب سے اچھی لگی۔ کسی بھی حرف کے اوپر مائوس لے جانے پر وہ یوزر سے بہتر ترجمہ کے لئے اس کا مشورہ مانگ رہا ہے۔ خواہ آخری فیصلہ گوگل کے اپنے ماہرین کا ہو لیکن اسکے مترجم ایک نہیں ہزاروں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہیں۔اور میں چاہوں گا کہ زیشان بھی اکیلا منزل کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کو اپنا ہمسفر بنائے۔ اس طرح سفر بھی جلد کٹے گا اور بوریت کا احساس بھی نہیں ہو گا


میں ذیشان کے لئے دعا گو ہوں اللہ ان کے کام کو مزید نکھار عطا فرمائے۔ (آمین)
 
Top