اردو ویب بنانے کا چوتھا سانچہ

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو!
آپ کی خدمت میں یونی کوڈ اردو ویب سائٹ کا چوتھا سانچہ پیش خدمت ہے۔یہ سانچہ بھی اوپن سورس سے لیا گیا ہے۔اسے آپ اپنی ویب سائٹ کے لئے مفت میں استمال کر سکتے ہیں۔

ٹمپلیٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں


اور اس سانچے ( ٹمپلیٹ ) کو اگر آپ اپنی ویب سائٹ کے لئے استمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمارے اس اردو ویب کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

دعاؤں میں یاد رکھئے گا
 

جیسبادی

محفلین
پردیسی،
اچھے template ہیں۔

تصویر کو پس منظر بنانا مجھے سخت ناپسند ہے۔ مجھے ایسے ویب صفحے پسند ہیں جن میں پس منظر کا رنگ مقرر نہ کیا گیا ہو، اور اس طرح براؤزر کا "ڈیفالٹ" پس منظر رنگ ہو۔
آپ سے درخواست ہے کہ اپنے اگلے سبق میں یہ بتا دو کہ "تصویری پس منظر" کو کیسے غائب کیا جا سکتا ہے۔

ایک ٹوٹکا یاد آ گیا۔ اگر آپ کو کسی ایسے صفحے میں جہاں تصویری پس منظر ہو (جیسا کہ ورڈپریس کے اکثر صفحے ہوتے ہیں)، تو اس کو ٹھیک کرنے کیلیے جیسی کا ایک بوکمارکلت (topographic view) ہے۔

jesse's bookmarklets

ایک اور ٹوٹکا یاد آ گیا۔ CSS سے live کھیلنے کے لیے edit styles کا بوکمارکلٹ ہے۔
 
Top