اردو وکی کام نہیں کررہا

ابنِ آدم

محفلین
مشکل یہ پیش ہےکہ ہمارا لاڈلا اردو وکی ٹھیک چل رہا تھا آج جب میں نے اس میں ریسرچ باکس کے ذریعے کچھ کیٹگریز کا اضافہ کرنا چاہا تو ان ائیرر موصوف سے ٹاکرا ہوگیا۔

اب اردو وکی کام نہیں کر رہا۔کیا مجھے اس کو دوبارہ انسٹال کرنا چاہیے؟



Parse error: syntax error, unexpected T_STRING in /home/urduwiki/public_html/includes/SpecialSearch.php on line 390

میں نے 5 جون کو اس بارے میں پوسٹ لکھی تھی زیر عنوان “وکی کا ذیلی فورم۔۔“ مگر کوئی جواب نہ ملنے پہ سوچا شاید کوئی ادھر آیا ہی نہیں ہو اسلئے ایک نیا موضوع شروع کر رہا ہوں۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ابن آدم، معذرت چاہتا ہوں۔ آج کل مصروفیت کچھ زیادہ ہے۔ اسی لیے اس جانب توجہ نہیں کر پا رہا ہوں۔ میں نے لائبریری سائٹ پر چیک کیا ہے تو وہاں تلاش ٹھیک چل رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اردو میڈیا وکی کے ڈاؤنلوڈ پیکج میں کوئی پرانی فائل شامل ہو گئی ہو۔ مجھے چیک کرنا پڑے گا۔

والسلام
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی! معافی چاہتا ہوں دیر سے جواب دینے کی ۔ بہرحال اگر آپ نے اب تک چیک کرلیا ہو یا اردو وکی کا نیا ورژن دوبارہ اپ لوڈ کردیا ہو تو براہ مہربانی کنفرم کردیں تاکہ میں اردو وکی کو دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر کے ری انسٹال کردوں اردو وکی ڈاٹ آرگ پہ۔
ایک دفعہ مناسب طریق سے انسٹال کر دیا جائے تو اردو وکی پہ کام بھی شروع ہو جائے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ابن آدم، میری جانب سے بھی معذرت، میں آج کل کچھ زیادہ ہی مصروف ہوں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ آج اس بارے میں کچھ کر پاؤں۔

مجھے آپ کی ڈسکرپشن سے اتنا پتا چلا ہے کہ وکی پر تلاش کا فنکشن کام نہیں کر رہا۔ اگر اس کے علاوہ بھی کوئی مسئلہ پیش آ رہا ہے تو اس کے بارے میں بھی بتا دیں تاکہ ایک ہی مرتبہ میں اسے ٹھیک کیا جا سکے۔

والسلام
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی، مسئلہ تو صرف یہی معلوم ہوتا ہے مگر ایک اور ضمنی بات میں‌نے شاید آپ کے ہی وکی ویب سائٹ سیکشن پہ نوٹ کی ہے کہ اگر ہوسکے تو ویسے ہی اردو وکی کی ڈاؤن لوڈ میں نئے صفحات بنانے کے لئے اگر ایک الگ سے ٹیکسٹ باکس بھی مہیا کردیا جائے تو نووارد مہمان کے لئے بھی آسانی ہو جائیگی

اگر یہ کسی ایکسٹنشن کا کمال ہے تو براہ مہربانی اس ایکسٹینشن کو بھی ڈاؤن لوڈ میں شامل کردیجیئے۔ اس سے اردو وکی کے User friendly بننے میں بہت آسانی ہو جائیگی

اس کے علاوہ کسی اور مسئلے کا تو پتہ تب چلے گا جب اردو وکی کام کرنا شروع کرے گا ابھی تو صاحبزادے اپنی جگہ سے ہلنے کا نام ہی‌نہیں لیتے۔ :p
 

ابنِ آدم

محفلین
ناکامیاب کوشش

نبیل صاحب،
میرے جیسے نالائق نے اپنی سی کوشش کی ہے سکرپٹ کو ٹھیک کرنے کی مگرابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا۔

اس دوران آپ نے اگر اردو وکی کی ڈاؤن لوڈ کو اپ ڈیٹ کردیا ہو تو براہ مہربانی بتا دیں۔اردو وکی ڈاٹ آرگ پوری ویب سائٹ کا کام رکا ہوا ہے۔ مندرجہ بالا ائیرر کی وجہ سے کوئی بھی نیا صفحہ بنایا نہیں جاسکتا۔
پتہ نہیں یہ بیٹھے بٹھائے ائیرر کہاں سے آگیا ہے کہ لاکھ کوشش پہ بھی جانے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، آپ کچھ دیر تک آن لائن رہیں، میں ابھی چیک کرکے رپورٹ کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، میرا اندازہ ہے کہ میڈیا وکی کی SpecialSearch.php فائل میں کچھ گڑبڑ ہو رہی ہے۔ اس کی جگہ میڈیا وکی کی اوریجنل SpecialSearch.php فائل شامل کر کے دیکھیں، اس سے مسئل ٹھیک ہوجانا چاہیے۔ میں اس فائل کو زپ فائل کی صورت میں یہاں اٹیچ کر رہا ہوں۔ اسے اپنی وکی انسٹالیشن کی includes ڈائریکٹری میں رکھ دیں اور بتائیں کہ یہ کیسا کام کر رہا ہے۔
 

Attachments

  • specialsearch.zip
    3.8 KB · مناظر: 1

ابنِ آدم

محفلین
بہت شکریہ نبیل!

نبیل بھائی، بہت شکریہ

معذرت چاہتا ہوں، پچھلی دفعہ میں آپ کی پوسٹ نہیں پڑھ پایا اور اس س پہلے ہی کمپویٹر سے اٹھ گیا تھا۔

ھائے ری قسمت۔ ٹوٹی کہاں کمند ۔ ۔ ۔

بہر کیف میں آپ کی ہدایت کے مطابق وکی کی مطلوبہ فائل اوور رائٹ کر کے دیکھتا ہوں اور پھر آپ کو اس کی کارکردگی کے بارے میں کچھ دیرمیں اطلاع دیتا ہوں۔

بہت نوازش
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی بہت شکریہ کام ہوگیا

معلوم ہوتا ہے کہ یہی فائل مسئلہ کر رہی تھی اس کو ڈاؤن لوڈ میں ڈال دیں۔

ایک بات پوچھنی رہ گئی کہ اردو وکی میں سائیڈ بار کو کسٹمائز کرنے کی کیاکمانڈ ہےجیسے کہ انگلش وکی میں mediawiki:sidebar ہے

براہ مہربانی یہ بھی راہنمائی فرمادیں کہ اور کونسی کمانڈز اردووکی میں انگلش وکی سے مختلف ہیں تاکہ اس کو کسٹمائز کرنے میں آسانی رہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، اردو وکی میڈیا وکی ہی ہے، بس اس کے انٹرفیس کا اردو ترجمہ کر دیا گیا ہے اور اس میں ویب پیڈ انٹگریٹ کر دیا گیا ہے۔ باقی اس پر وہی سب کچھ لاگو ہوتا ہے جو عام میڈیا وکی میں مستعمل ہے۔
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی، میں نے کوشش کی ہے مگر لگتا ہے کہ میڈیاوکی:سائیڈبار کی کمانڈ نہ اردو میں کام کرتی ہے اور نہ ہی زبان فرنگی میں۔ براہ مہربانی وضاحت سے سمجھا دیں

اب ایک چھوٹی سے اور بات۔۔۔وہ یہ کہ فائل اپ لوڈ فیچر کو قابل عمل بنانے کے بعد دیکھا ہے کہ اردو وکی کسی بھی تصویر کے تھم نیل نہیں بنا تا اور پوری بڑی تصویر بنا رہا ہے۔۔اگر تھم نیل کا سائز دیں ٹیگ کے اندر تودرج ذیل ائیرر دے رہا ہے۔

Error creating thumbnail: /usr/bin/convert: Unrecognized option (-thumbnail).

کیا اردو وکی میں یہ فیچر نہیں ہے؟ یا اس کے لئے کوئی اور راستہ ہے؟
 
Top