اردو وکیپیڈیا پر نئے فیچرز

ابوشامل

محفلین
اردو وکیپیڈیا ماصی قریب میں 7 ہزار کا ہندسہ عبور کر کے 10 ہزار کے پڑاؤ کی جانب رواں دواں ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ 5 ہزار سے لے کر اس سنگ میل تک جتنے مضامین تحریر کیے گئے ہیں ان میں معیار کا بہت خیال رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں اردو وکیپیڈيا پر صارفین کی تعداد میں اضافے کے لیے کچھ کوششیں کی گئیں اور چند نئے دوست میسر آئے جو معیاری کام کر کے انٹرنیٹ پر اردو کو نئی بلندیوں سے روشناس کرا رہے ہیں۔
وکیپیڈیا کو نئے صارفین کے لیے پرکشش بنانے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے چند منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جن میں پہلا کام اردو کلیدی تختے کی شمولیت ہے تاکہ صارفین کو اردو تحریر کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔
اردو کلیدی تختے کو enable کرنے کے لیے صارف کو پہلے لاگ ان ہونا ہوگا اور پھر اوپر "میری ترجیحات" کے بٹن پر کلک کر کے اس میں Gadgets میں "اردو کلیدی تختہ" پر چیک مارک لگا کر محفوظ کرنا ہوگا اس طرح آپ کے کھاتے میں اردو کلیدی تختہ شامل ہو جائے گا۔ اس میں فی الحال صرف صوتی کلیدی تختہ استعمال کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں موزیلا اور فائر فاکس استعمال کرنے والے صارفین Gadgets میں WikEd نامی Gadget کو enable کر کے عام ایڈیٹر سے زیادہ بہتر text editor کا لطف اٹھا سکتے ہیں جس کے ذریعے html متن کو single click کے ذریعے wiki code میں تبدیل کرنے کے علاوہ دیگر کئی شاندار فائدے بھی اٹھائے جا سکتے ہیں۔ امید ہے وکیپیڈيا کے صارفین ان دو نئے features سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
انشاء اللہ بہت جلد اردو کلیدی تختے کو وکیپیڈیا پر بغیر داخل ہوئے بھی استعمال کیا جا سکے گا البتہ WikEd بغیر داخل ہوئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
 

ابوشامل

محفلین
علاوہ ازیں ایک mailing list بھی مرتب کی گئی ہے تاکہ اردو وکیپیڈیا کے معاملات پر اس سے ہٹ کر بھی بحث کی جا سکے اور ان مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے تجاویز دی جا سکیں جو کام کرنے کے سلسلے میں صارفین کو درپیش ہیں۔ mailing list کے بارے میں تفصیلات اس صفحے پر درج ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہاں خطاطی کے زمرہ میں بہت سے خطاطوں کے احوال لکھے ہوئے ہیں ، کیا یہ وکی پیڈیا پر ڈالے جاسکتے ہیں جیسا کہ خورشید عالم گوہر قلم کا موضوع موجود ہے وکی پیڈیا پر۔
 

الف عین

لائبریرین
وکی پیڈیا پ موضوعات کا انتخاب صارف پر منحصر ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خطاطی پر کچھ اور مواد ہونا چاہئے تو ظاہر ہے کہ آپ کو کسی نے نہں روکا ہے۔ یہ تو ایک اصولہ بات تھی۔۔۔ ویسے تم نے ادھر اچھی معلومات جمع کر رکھی ہے، اسے ضرور دیں وکی پئیڈیا میں۔
 

ابوشامل

محفلین
اردو وکیپیڈیا کے لیے آئی آر سی چینل بنا دیا گیا ہے، جس کا نام

wikipedia-ur#

ہے۔ استعمال کا طریقہ یہ ہے:

* کوئ IRC client نصب کریں۔ لینکس پر پہلے سے بہت سے موجود ہیں۔ ونڈوز پر pidgin یا mIRC استعمال کر سکتے ہیں۔
* freenode کے server کا انتخاب کریں، اور کسی nickname سے شامل ہو جائیں۔ (بہتر ہے وکیپیڈیا والا صارف نام استعمال کریں، اسے nickname کہتے ہیں) password اور email رکھ لیں۔
* اب آپ کوئی بھی channel چینل join کر سکتے ہیں۔ اردو وکیپیڈیا کے لیے اوپر دیا نام استعمال کریں۔

مزید مدد یہاں دیکھیں:

دیوان عام وکیپیڈیا

http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:IRC_tutorial
http://freenode.net/faq.shtml#nicksetup
 

دوست

محفلین
ز کی جگہ ذ کا غلط استعمال کیوں بڑھ گیا ہے۔
زمرے کی بجائے ذمرے اور مزید کی بجائے مذید کیوں لکھا جانے لگا ہے؟
کیا ہماری اردو اتنی کمزور ہوگئی ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
دوست بھائی حالانکہ میری اردو اتنی اچھی نہیں پھر بھی اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ میرا لکھا ہوا نہیں بلکہ میں نے اردو وکیپیڈیا کے دیوان عام سے نقل کر کے یہاں چسپاں کیا تھا اس لیے املا کی غلطیاں درست نہیں کر سکا۔ تکلیف کے لیے معذرت
 

ابوشامل

محفلین
ویسے آپ لینکس کے بارے میں مضامین لکھنا کب شروع کر رہے ہیں؟ ہمیں تو انتظار ہی ہے کہ کوئی لینکس کے بارے میں وکیپیڈیا پر لکھے :(
 

دوست

محفلین
میں پچھلے کئی ماہ سے محسوس کررہا ہوں‌ اردو فورمز پر اردو املاء‌ پر بالکل بھی توجہ نہیں‌ دی جارہی۔ ق کو ک اور ز کو ذ لکھنا معمول بنتا جارہا ہے۔ اس لیے ایک مزید غلطی دیکھ کر رہ نہ سکا۔
لینکس پر لکھوں گا جب بھی موڈ ہوا۔ یہ میرے موڈ‌ پر منحصر ہے کہ کب بنتا ہے۔ کیونکہ اپنے ساتھ تو میں خود بھی زبردستی نہیں کرسکتا کہ مجھے بھی جواب ہوجاتا ہے ۔;)
دعا کیجیے جلد کوئی سلسلہ بن جائے پھر مونو اور اس طرح کے کچھ اوپن سورس پراجیکٹس پر ضرور لکھوں گا جن کے پیچھے میں آج کل پڑا ہوا ہوں۔
وسلام
 
Top