اردو میڈیا وکی پیکج

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اردو وکا وکی کے بعد میں اب اردو میڈیا وکی پیکج کے ساتھ حاضر ہوں۔ اردو میڈیا وکی کا یہ پیکج میڈیا وکی کے حالیہ ورژن 1.9.3 پر مبنی ہے۔ میڈیا وکی کو انسٹال اور رن کرنے کے لیے php 5.x کا استعمال ضروری ہے۔ میں اپنے لوکل ہوسٹ سسٹم پر میڈیا وکی استعمال کرنے کے لیے عارضی طور پر php 5 پر سوئچ کر جاتا ہوں۔ اس کے لیے میں اپاچی کی http.conf فائل میں php 4.x سیٹنگز کو کمنٹ آؤٹ‌ کرکے php 5.x کی سیٹنگز اس میں شامل کر دیتا ہوں اور اپاچی سرور ری سٹارٹ کر دیتا ہوں۔ ویب ہوسٹس، جیسے کہ ڈریم ہوسٹ، جن پر php 4.x اور php 5.x دونوں کی سپورٹ شامل ہے، وہاں میڈیا وکی انسٹال کرنے کے لیے الگ سب ڈومین بنا کر اسے php 5.x پر سیٹ کر دیں۔

نوٹ کریں کہ میڈیا وکی کو اردو ویب سرور پر نہیں انسٹال کیا جا سکتا کیونکہ اس میں php 4.4 شامل ہے۔ اس کی بجائے آپ اوریجنل یونی فارم سرور ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کریں جس میں php 5 شامل ہے۔

میڈیا وکی میں utf8 کی بہتر سپورٹ موجود ہے۔ اس لیے مجھے اس میں utf8 ڈیٹا ہینڈلنگ کے لیے تبدیلیاں نہیں کرنی پڑی ہیں۔ البتہ میں نے اس میں اردو مواد آسانی سے مدون کرنے کے لیے اس کے اکثر ایڈٹ ایریاز میں ویب پیڈ شامل کر دیا ہے۔

اردو میڈیا وکی انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک ڈیٹابیس بنائیں اور اس کی کولیشن (collation) کو utf8_unicode_ci پر سیٹ کریں۔ ڈیٹابیس بنانے کے بعد اردو میڈیا وکی کی فائلیں ویب سرور کی روٹ میں کسی فولڈر میں منتقل کریں۔ فائلیں کاپی کرنے کے بعد اپنے ویب براؤزر کے ذریعے اردو میڈیا وکی کی لوکیشن کو وزٹ کریں۔ یہاں اردو میڈیا وکی کی انسٹالیشن سٹارٹ ہوجائے گی۔

3_pic1_17.jpg


اردو میڈیا وکی کی انسٹالیشن میں سب سے اہم نکتہ بطور ڈیفالٹ لینگویج اردو (اردو - ur) کا انتخاب ہے۔


3_pic2_11.jpg


اس کے بعد وکی سائٹ کے ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کی جاتی ہے۔

3_pic3_8.jpg


اس کے بعد ڈیٹابیس اور ڈیٹابیس سرور سے متعلقہ معلومات فراہم کریں۔

3_pic4_6.jpg


اس کے بعد ڈیٹاٹیبلز کے لیے کوئی مناسب prefix جیسے کہ mw_ منتخب کریں۔ utf8 سیٹنگ کو بیک ورڈ کمپیٹبل پر ہی رہنے دیں، اور Install !MediaWiki پر کلک کر دیں۔

3_pic5_5.jpg


سب کچھ درست چلنے کی صورت میں کامیاب انسٹالیشن کا پیغام ظاہر ہوگا۔ اس کے بعد config/LocalSettings.php فائل کو وکی کی روٹ میں کاپی کریں اور وکی کے صفحہ اول پر جائیں۔


3_pic6_4.jpg




وکی کے ایڈٹ پیج پر آپ کو نیچے charinsert لکھا نظر آئے گا۔



3_pic8_4.jpg


یہ دراصل میڈیا وکی کی charinsert ایکسٹینشن کے استعمال کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس کے لیے LocalSettings.php فائل میں ذیل کی لائن شامل کریں:


کوڈ:
require_once("extensions/CharInsert.php");

اس کے بعد charinsert ایکسٹینشن صحیح کام کرے گی۔ اس کے ذریعے مختلف حروف کو کلک کرکے ایڈیٹر میں شامل کیا جا سکتا ہے۔


3_pic9_3.jpg



3_pic10_3.jpg


3_pic11_3.jpg


میڈیا وکی ایک پاور فل وکی انجن ہے اور اس کا استعمال سیکھنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اردو میڈیا وکی کو پسند فرمائیں گے۔ میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔

اردو میڈیا وکی 1.9.3 ڈاؤنلوڈ کریں

والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
زبردست
۔۔۔۔ اور ھم چھوٹوں کی ترف سے شاباشی قبول فرمائیں (اگرچہ کہ شاباشی دینے کا حق شاید بڑوں کو ہوتا ہے :)
 
زبردست کام کیے جا رہے ہو نبیل :lol:

کیا کچھ ایسا انتظام جلد ہو سکتا ہے کہ آنلائن ہم اسے ٹیسٹ کر سکیں اور تجربات کرکے سیکھ سکیں۔
 

دوست

محفلین
ٹیسٹ کرنے سے یاد آیا کیا لینکس کے لیے کوئی سرور ٹائپ چیز دستیاب ہوسکتی ہے جیسا کہ نبیل بھائی نے ونڈوز کے لیے ایک اردو سرور بنایا ہے؟؟
اگر ہاں تو مہربانی فرمائیں بعض اوقات بڑی مشکل ہوتی ہے سکرپٹس وغیرہ ٹیسٹ کرنے میں۔
وسلام
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
جب سے اردو لائبریری کی سائٹ سے متعارف ہوا ایک ہی خیال ستا رہا تھا کہ کسی طرح یہ معلوم ہو کہ پس منظر میں اس کا انتظام کیسے چلتا ہے اور اس کی تنصیب کیوں کر عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ازلی سستی کے باعث محفل کے صفحات کھنگالنے کی بجائے گوگل کا سہارا لیا اور ڈھیروں ڈھیر وکی انجنوں کا ان کی خوبیوں اور خامیوں سمیت پتا چلا لیکن ایسا انجن میسر نہ آیا جو اردو میں ہوتا۔
آخر کار کل نبیل صاحب کو پیغام بھیج کر استفسار کرنے پر ان کا حوصلہ افزا جواب آیا جس سے یہ علم ہوا کہ یہ انہی کا کیا ہوا ترجمہ شدہ انجن ہے اور محفل پر ہی موجود ہے۔

ان کے مہیا کردہ ربط سے اردو میڈیا وکی پیکج ڈاؤنلوڈ کیا اور انہی کے بتائے ہوئے ربط کا تعاقب کرتے ہوئے اس دھاگے پر پہنچا اور یہاں دیے گئے تفصیلی طریقہ کار کے مطابق اردو میڈیا وکی اپنے گھر کے کمپیوٹر پر نصب کرنا چاہا۔
اس کے لیے پی ایچ پی ، مائی اس کیو ایل اور کوئی ویب سرور (آئی آئی ایس یا اپاچی) درکار تھے جو میرے ویب سرور پر تو یقیناً موجود تھے لیکن میرے گھر کے کمپیوٹر پر (جس پر ونڈوز نصب ہے) موجود نہیں تھے۔
نہ تو میں کوئی پروگرامر ہوں اور نہ ہی ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر لہٰذا میرے لیے ان سافٹویئر کی تنصیب انتہائی دشوار مرحلہ تھا لیکن بھلا ہو xampp پیکج بنانے والوں کا کہ جسکے باعث یہ مرحلہ انتہائی سہولت سے طے ہو گیا۔
xampp پیکج ایک ایسا بنڈل ہے جس میں پی ایچ پی، مائی اسی کیو ایل، اپاچی اور PHPMyAdmin (جو کہ مندرجہ بالا پروگرامز کی ایڈمنسٹریشن نہایت آسان بنا دیتا ہے) شامل ہیں۔

اس کے بعد نبیل صاحب کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق اردو میڈیا وکی کی تنصیب کا عمل شروع ہوا جو انتہائی سہل تھا لیکن جب میں نے Install Mediawiki! کا بٹن دبایا تو ذیل کا پیغام میرا منہ چڑا رہا تھا:

Creating tables... using MySQL 4 table defs...Query "CREATE TABLE `mw_categorylinks` ( cl_from int( unsigned NOT NULL default '0', cl_to varchar(255) binary NOT NULL default '', cl_sortkey varchar(86) binary NOT NULL default '', cl_timestamp timestamp NOT NULL, UNIQUE KEY cl_from (cl_from,cl_to), KEY cl_sortkey (cl_to,cl_sortkey), KEY cl_timestamp (cl_to,cl_timestamp) ) TYPE=InnoDB " failed with error code "Specified key was too long; max key length is 1000 bytes (localhost)".

باقی سارا پیغام تو خدا جانے کس خلائی مخلوق کی زبان میں تھا لیکن سادہ انگریزی میں لکھا ہوا یہ جملہ ضرور سمجھ آ گیا:
failed with error code

نبیل صاحب کو مکمل لاگ کاپی کر کے بھیجی لیکن ساتھ ہی خود بھی مختلف طریقے آزماتا رہا اور بالآخر چند گھنٹے سر کھپانے اور مختلف تجربات کرنے کے بعد ذیل کی تبدیلیاں عمل میں لا کر میڈیا وکی کی تنصیب میں کامیاب ہو ہی گیا:
1- MySQL کے ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ (root) کا پاسورڈ خالی ((blank) نہیں چھوڑنا چاہیے۔
2- دوران تنصیب وکی کا نام "میڈیا وکی" یا صرف "وکی" نہیں رکھنا چاہیے۔
3- MySQL میں ڈیٹا بیس بناتے ہوئے اس کا نام بھی "وکی" یا "میڈیا وکی" رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

آج نبیل صاحب کا جواب بھی آ گیا جس میں انہوں نے ذکر کیا کہ انہیں بھی ایسے کچھ مسائل پیش آئے تھے جس کا حل انہوں نے ڈیٹا بیس کے schema میں ترمیم کر کے ڈھونڈ لیا تھا لیکن مجھ سے نا اہل کے لیے یہ دشوار از کار تھا سو اٹکل پچو طریقوں سے ہی اس کا حل کرنا تھا۔ آخر میں نبیل صاحب کا حکم تھا کہ اپنی یہ کار گزاری اہالیانِ محفل کے گوش گزار بھی کر دوں تا کہ جگ ہنسائی :grin: (یا ان کے بقول دوسروں کا بھی فائدہ) ہو سکے۔
تو لیجیے جناب یہ تفصیل حاضر ہے۔ اگر کسی دوست کو مزید تفصیلات درکار ہوں تو ضرور پوچھیے گا (نبیل صاحب سے;))

نبیل صاحب! بہت بہت شکریہ آپ کے ترجمہ اور مدد کا
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاتح۔ نبیل تو میں ہوں لیکن یہ صاحب کون ہیں؟ :)

لوکل ہوسٹ پر ویب سرور سیٹ‌ اپ کرنے کے لیے میں یونیفارم سرور کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس کو علیحدہ سے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی۔ میں نے یونیفارم سرور میں ہی کچھ تبدیلی کرکے اردو ویب سرور پیکج تیار کیا تھا جس میں php5 کی جگہ php4 شامل ہے۔
 

دوست

محفلین
مجھے ذاتی طور پر ایگزیمپ پسند ہے۔ لینکس پر یہی انسٹال ہے اور ونڈوز پر بھی اب یہی استعمال کرتا ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح۔ نبیل تو میں ہوں لیکن یہ صاحب کون ہیں؟ :)

نبیل! انگریزی کے Dear Mr. اور Mr. کے استعمال کے مطابق اردو میں بھی مَیں عادتاً صاحب کا لاحقہ لگا دیتا ہوں لیکن جن اصحاب کو پسند نہیں آتا انہیں صرف نام سے بھی مخاطب کر لیتا ہوں۔:) آپ کی محبتوں کا شکریہ!

لوکل ہوسٹ پر ویب سرور سیٹ‌ اپ کرنے کے لیے میں یونیفارم سرور کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس کو علیحدہ سے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی۔ میں نے یونیفارم سرور میں ہی کچھ تبدیلی کرکے اردو ویب سرور پیکج تیار کیا تھا جس میں php5 کی جگہ php4 شامل ہے۔
میں XAMPP کو اس لیے ترجیح دیتا ہوں کہ اس میں OpenSSL بھی شامل ہے جو کسی اور بنڈل پیکج میں نہیں ملا۔ اس کے علاوہ بھی کچھ اور پروگرامز مثلاً ویبالائزر وغیرہ بھی اس کے ساتھ خود بخود مل جاتے ہیں۔

یونیفارم سرور اچھا پیکج ہے جسے انسٹال نہیں کرنا پڑتا لیکن اس خصوصیت (پورٹیبل سرور) کے اعتبار سے مجھےموازنۃً WOS زیادہ پسند ہے کیونکہ اس میں اپاچی، مائی ایس کیو ایل، پی ایچ پی 5 اور پی ایچ پی مائی ایڈمن کے علاوہ مندرجہ ذیل سافٹویئر بھی شامل ہیں:
ImageMagick
Drupal
GTD-PHP
Joomla!
Mambo
MediaWiki
Moodle
OS_Commerce
OpenDB
PunBB
TYPO3
Taskfreak
Wordpress
knowledgeroot
آپس کی بات ہے کہ ان میں سے کئی تو میں نے زندگی میں کبھی استعمال ہی نہیں کیے لیکن کم از کم انا کو تسکین تو ملتی رہتی ہے کہ میرے پاس موجود ہیں۔;)

آپ بھی WOS استعمال کر کے دیکھیں۔ امید ہے پسند آئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاتح۔ میں نے WOS کو پہلے بھی دیکھا تھا۔ اب دوبارہ چیک کیا ہے تو معلوم ہوا ہے کہ اس کے ساتھ ایک پرائس ٹیگ بھی ہے۔

دوسرے ویب سرور پیکجز کی موجودگی میں مجھے اردو ویب سرور بنانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ اس میں موجود ویب سرور کمپوننٹس کا امتزاج مجھے کسی اور ویب سرور پیکج میں نہیں ملا تھا۔ دراصل زیادہ تر ویب سکرپٹس php4.x پر رن ہوتی ہیں۔ جبکہ یونیکوڈ سپورٹ کے ساتھ ان سکرپٹس کو رن کرنے کے لیے اپاچی 2.0.x اور مائی ایس کیو ایل 4.1+ کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں کئی سکرپٹس کے لیے .htaccess سٹرنگ اوور لوڈنگ آن کرنی پڑتی ہے اور اس کے لیے mb_string ایکسٹینشن درکار ہوتی ہے۔ اور یہ چونکہ یہ تمام چیزیں مجھے کسی اور پیکج میں نہیں ملی تھیں لہذا میں نے اردو ویب سرور پیکج تشکیل دے دیا۔
 

فاتح

لائبریرین
نبیل! آپ کا بنایا ہوا اردو ویب سرور اپنی افادیت نہیں کھو سکتا۔ اس کی اہمیت بہرحال برقرار ہے۔ لیکن چونکہ ہمیں میڈیا وکی چلانے کے لیے پی ایچ پی 5 درکار تھی جو اردو ویب سرور میں موجود نہیں تھی اس لیے میں نے ان بنڈلوں کا ذکر کیا تھا جن میں پی ایچ پی 5 موجود ہے۔:)

اور ہاں نہ صرف WOS پورٹیبل اب بھی مفت حاصل کیا جا سکتا ہے اور گنو / جی پی ایل لائسنس کے تحت آتا ہے بلکہ اسی ادارے نے WOS X کے نام سے ایک اور بنڈل بھی متعارف کروایا ہے جسے وہ WOS پورٹیبل کا "بڑا بھائی" کہتے ہیں اور یہ بھی مفت ہے۔ لیکن WOS پریزنٹر واقعی ایک کمرشل پروڈکٹ ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اردو کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top