دوسری سالگرہ اردو محفل کے دو سالہ جشن کی تیاریاں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء یہ بورنگ والی کٹیگری نکالنے سے پہلے دیکھ لینا ہے اچھی طرح سے۔۔۔ اس میں بہت سارے نام آ سکتے ہیں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
کوئی اور ہو نہ ہو۔۔۔میں تو نہایت ہی سنجیدہ ہوں۔ مجھے تو رات کو خواب بھی محفل کی سالگرہ کے ہی آ رہے ہیں۔ :p :lol:
میں نے کچھ ممبرز سے بات کی ہے۔ لیکن کسی نے کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ لیکن تم فکر نہ کرو۔ میں ہوں نا۔ میں کر لوں گی۔ اگر نہ بھی کیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔ :p

بالکل ماوراء درست کہا
 

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
کوئی اور ہو نہ ہو۔۔۔میں تو نہایت ہی سنجیدہ ہوں۔ مجھے تو رات کو خواب بھی محفل کی سالگرہ کے ہی آ رہے ہیں۔ :p :lol:
میں نے کچھ ممبرز سے بات کی ہے۔ لیکن کسی نے کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ لیکن تم فکر نہ کرو۔ میں ہوں نا۔ میں کر لوں گی۔ اگر نہ بھی کیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔ :p

بالکل ماوراء درست کہا
کیا درست کہا؟ :roll:
 
شگفتہ کی تجویز لاجواب ہے اور بہت ضروری بھی ۔

ایوارڈز کے لیے بھی دھاگے کھولنے چاہیے ۔ میں بھی بہت سنجیدہ ہوں مگر باقی لوگ پتہ نہیں کیا کر رہے ہیں۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے محب بھائی سنجیدہ میں بھی بہت ہوں ،مگر میں سمجھ نہیں پا رہا کے کیا کروں کیا نہ کروں ۔۔۔ویسے میں نے امن ایمان جی سے کہا ہے اب دیکھتے ہیں کیا کہتی ہیں وہ ۔۔اللہ کریں اچھی خبر ہی ہوں ۔۔کم ازکم میرے حق میں تو سہی ہو :p
 

qaral

محفلین
میں ایک تجویز لازمی دوں گااور شاید وہ احباب کو پسند آئے آپ کو سب سے اچھا ناظم خاص سب سے اچھا ماہر سب سے اچھا منفرد سب سے اچھا مبتری سب سے اچھا محسن اس طرح ایوارڈ کا اجرا کر نا چاہیے اس طرح ہر ایوارڈ کیلئے برابر کے لوگ مقابلہ کریں گے اور کٹیگریز بھی بنی بنائیں مل جائیں گی انفرادی طور پر آپ بیسٹ نیو انٹری پرانے ممبروں کے لئے اولڈ از گولڈ جیسے ایوارڈ کا تعین کر سکتے ہیں یہ میں نے صرف ایک تجوہز دی ہے بے شک اس پر اور کام ہوسکتا ہے اس طرح آپ لابریئری والے لوگوں کیلئے بھی ان کے کام کی رفتار معیار اور جو لوگ تیکنیکلی محفل کے لئے کام کر رہے ھیں ان کے لئے علیحدہ سے ایوارڈ کا اجرا کر سکتے ہیں
 
قرال تمہاری تجویز تو بہت عمدہ ہے اور ایوارڈ لسٹ تو آسکر ایوارڈ کٹیگری کو بھی کاٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے :wink:

اس سارے کام کو سنبھالے گا کون یعنی ایوارڈز کی گردن میں گھنٹی کون باندھے گا۔

ہے کوئی جو ایوارڈ تقریب کا ناظم بنے :lol:

قرال تم بھی آجاؤ اور ایک لسٹ تو بناؤ پھر دھاگے کھولنا شروع کرتے ہیں۔

فرذوق تم ذرا مجھے ذاتی پیغام کرو میں تمہیں اور کام دیتا ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
قرال بابا، آپ کی تجویز تو کم از کم محب علوی کی ایوارڈ لسٹ سے بہت بہتر ہے۔ :p

میرا خیال ہے کہ لائبریری اور لغت کی طرح ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے بھی ایک ٹیم بنانی پڑے گی۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات بہت کھٹک رہی ہے۔ اتنی درجہ بندیاں اور کاوشیں کی جا رہی ہیں، کیا اتنے ممبران بھی مل سکیں گے جتنی درجہ بندیاں ہیں؟ اور ووٹنگ کو بھی لوگ تیار ہوں گے کیا؟ :p
 
ماوراء نے کہا:
قرال بابا، آپ کی تجویز تو کم از کم محب علوی کی ایوارڈ لسٹ سے بہت بہتر ہے۔ :p

میرا خیال ہے کہ لائبریری اور لغت کی طرح ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے بھی ایک ٹیم بنانی پڑے گی۔ :lol:

قرال کی تجویز کی تعریف میں تم سے پہلے کر چکا ہوں ویسے یہ بتاؤ کہ کیسے بہت بہتر ہے جی :p اتنی محنت سے ایوارڈ لسٹ بنائی ہے ذرا کام کرنا پڑ گیا تو لگی باتیں بنانے۔ قرال نے اسی بات کو نئے رنگ سے باندھا ہے ، ایوارڈز کی تعداد کم کی ہے اور فارمیٹ کچھ بدلا ہے۔

اور ٹیم بنانے کا تو میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں بلکہ اس کا ناظم بنانے کا بھی۔ :lol:
 

ماوراء

محفلین
بات کرنے کا ڈھنگ ہوتا ہے محب بیٹے۔ تم نے اتنی لمبی لسٹ بنا دی۔ اور جانے کون کون سے ایوارڈ بیچ میں گھسا دئیے۔اور جب میں اس پر کام کرنے لگی تو میرے تو ہوش ہی اڑ گئے۔ اب میں نے دوبارہ اس کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ :p
قرال کی لسٹ ذرا مختصر اور آسان بھی ہے۔ اور اس کی سمجھ بھی آ رہی ہے۔ :p

چلو، ایسا کرو۔ کہ قرال کو ہی اس کا ناظم بنا دو۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ان ایوارڈز کی لسٹ نہایت ہی خوش اسلوبی سے ترتیب دیں گے۔ :p
 

qaral

محفلین
جیسا کہ محب نے کہا اس سارے کام کو سنبھالے گا کون یعنی ایوارڈز کی گردن میں گھنٹی کون باندھے گا تو واقعی یہ ایک محنت طلب کام ہے اور اکیلے محب کیلئے شاید ممکن بھی نہیں میرے پاس ایک تجویز ہے اس سلسلے میں کیوں نہ ہر کوئی اپنے حصے کا کام خود کرے مثال کے طور پرمحب سب سے اچھےمنفرد والے ایوارڈ کیلئے ایک دھاگہ کھول دیں اور ان تمام لوگوں کو جو سوچتے ہیں کہ انہوں نے ایک منفرد کی حوالے سے محفل کیلئے منفرد اور اچھے پوسٹس لکھے ہیں اور ان کے خیال میں ان میں وہ بات ہے کہ یہ ایوارڈ ان کو ملے اس دھاگے میں اپنا نام درج کریں اور اگر اس کے ساتھ وہ لکھنا چاہیں کہ کیوں وہ ہی اس ایوارڈ کے حق دار ہیں تو لکھ ڈالیں اور ناموں کے اندراج تک کیلئے ایک تا ریخ مقرر کر دیں اور مقررہ تاریخ کو تھریڈ لاک کر کے نام کولیکٹ کر لیں باقی جو بھی ایوارڈ ہیں ان کے لئے بھی کسی نہ کسی کو ایک دھاگہ کھولنے کا کہ دیں اس طرح جب امید واروں کے نام آ جائیں تو ووٹنگ کا لائحہ عمل طے کر لیا جائے
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
قرال تم ہی ناظم بن جاؤ اور لیڈ کرو اسے۔ :lol:

یہ وطن تمہارے حوالے ساتھیو :wink:

تم؟؟ :oops: ادب سے بات کرو۔ بزرگ ہیں وہ۔ “آپ“ کہہ کر پکارتے ہیں۔ :p


بس محب۔۔۔اتنا ہی کام کرنا تھا تم نے؟مجھے پتہ تھا۔باتیں باتیں باتیں۔۔۔میں تو حیران ہوں کہ تم نے یہ لسٹ کیسے بنا لی تھی۔ :p
 

qaral

محفلین
محب اگر یہ کام کوئی کر سکتا ہے تو وہ تم ہو کیونکہ تم محفل میں تقریبا ہر بندے کو جانتے ہو اور میں تقریبا اجنبی ہوں پہلے تو آپ یہ بتاؤ کہ اگر اس طرح کا اگر دھاگہ کھولا جائے گا کس سیکشن میں کھولا جائےگا میرے خیال میںاس کا سیکشن علیحدہ مقرر کر نا ہوگا کیونکہ ہر ایوارڈ کیلئے ایک علیحدہ دھاگہ مخصوص کر نا پڑے گا اس طرح کئی دھاگے بن جائیں گے جو ایک سیکشن میں ہی سما سکتے ہیں سو آپ اس کا انتظام کر دیں اس کے بعد وہ تاریخ بھی سوچ ڈالیے جو امیدواروں کی انڑی کیلئے حتمی ہو اور پھر ہر ممبر کو خواہ وہ نیا ہو یا پرانا اس کا ان ایوارڈز سے آگاہ ہونا ضروری ہے تاکہ بعد میں علم نہ ہونے کاشکوہ کریں آپ خود بتا ئیں یہ کام میں کر سکتا ہوں کیا ہاں یہ ہے کہ میں ان تمام مراحل میں آپ کی مدد لازم کر سکتا ھوں مگر مرکزی کردار آپ کو نبھا نا ہو گا
 

ماوراء

محفلین
کیوں کیوں۔۔۔یہ کام صرف اور صرف محب ہی کیوں کر سکتا ہے؟ :shock: اگر وہ محفل کے بندوں کو جانتا ہے تو ۔۔۔ ہم بھی اسے اچھی طرح جانتے ہیں کہ محب کوئی کام نہیں بلکہ صرف اور صرف باتیں کرنا جانتا ہے۔
 

qaral

محفلین
ماروا اگر آپ سلسلے میں کچھ کر سکتی ہیں تو بصد شوق کیجئے لسٹ بنانا بڑا مسئلہ نہیں مگر آپ ایوارڈز کے لئے محفل میں ایک جگہ مخصوص کر دیں جہاں آپ کئی دھاگے کھول سکیں ہر ایوارڈ کیلئے الگ لگتا ہے آپ کو محب کی گردن ناپنے میں کافی مزہ آتا ہے لیکن وہ کافی کول مایئنڈد بندہ ہے اس لئے مجھے پسند بھی ہے
 

ماوراء

محفلین
نہیں۔ مجھے زبردستی کسی کام میں گھسنے کا کوئی شوق نہیں۔ اگر آپ محب کو کہہ رہے ہیں تو وہی کرے۔ میں کیوں خوامخواہ اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالوں۔ بلکہ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ محب میرے بغیر کس طرح کوئی کام کر سکتا ہے۔ :p

اچھا ، تو آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ محب علوی آپ کو پسند ہیں۔ اور میں ان کی گردن ناپنا چھوڑ دوں۔یہ آپ کو اچھا نہیں لگتا؟؟

ہاں، ایک ہی تو اس کی عادت اچھی ہے کہ ٹھنڈے مزاج کا ہے۔ ویسے میں تو اسے ڈھیٹ کہتی ہوں۔ جس پر کسی چیز کا اثر نہیں ہوتا۔ اتنا اچھا بھی نہیں ہے۔ :p


چلو، محب۔۔۔۔اب تو تمھاری تعریف بھی اتنی ہو گئی ہے۔ اب ہی باتیں چھوڑ کر کوئی کام کر لو۔
 
Top