اردو محفل کے اکیاون ہیرو

فاتح

لائبریرین
اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ وہ دھاگہ ملاحظہ فرما لیں آپ کو خود معلوم ہو جائے گا۔ :) :) :)
ہاہاہاہاہاہا ہاں ہاں لگا دیں الزام ہمارے سر۔۔۔ کیا خیال ہے ہم بھی طالبانی و فسادی قسم کی گفتگو نہ شروع کر دیں یہاں اس دھاگے میں اور مقدس کر دے رپورٹ تا کہ اس پر بھی تالے پڑ جائیں۔۔۔ ہاہاہاہا
 
ویسے ہمارا تجزیہ صد فیصد درست تھا کہ آپ خود بتا دیں گے۔۔۔ آپ نے اس کی کوئی ضرورت نہیں کہہ کر الزام سے بری ہونے اور معماتی رنگ دینے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے افشا کر دیا نا راز۔۔۔ ہاہاہاہاہا
 
آپ باتوں کو ادھر ادھر گھمانے کی کوشش نہ کریں۔ ڈیڑھ درجن ڈانٹ پھٹکار آپ کے نام لکھ دی گئی ہے جو آپ کو وصول کرنی ہی ہوگی، رجسٹرڈ پوسٹ سے، وہ بھی بیرنگ۔ :) :) :)
 
جی آپ فتح یاب ہوئے! اب پارٹی!!!

خیال رہے کہ پارٹی میں ٖآئس کریم کا نام و نشان نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ بٹیا رانی کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ (یہ اور بات ہے کہ انھوں نے ضد کیا تو چپکے سے باہر لے جا کر ان کو کھلانا ہی پڑے گا) :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
آپ باتوں کو ادھر ادھر گھمانے کی کوشش نہ کریں۔ ڈیڑھ درجن ڈانٹ پھٹکار آپ کے نام لکھ دی گئی ہے جو آپ کو وصول کرنی ہی ہوگی، رجسٹرڈ پوسٹ سے، وہ بھی بیرنگ۔ :) :) :)
کیا اس تعداد (ڈیڑھ درجن) کا تعین آپ نے دشمنانِ دین (فاتح الدین) کے دھاگے پڑھ کر کیا ہے؟
 
اب آپ ہی بتائیں گے نہیں تو مجھے شوارمہ لا کر دیں میں کھا کے بتاتا ہوں :rolleyes:

یہ لیں دلاری بٹیا رانی۔ :) :) :)

2370476.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
آج اس دھاگے کا برسبیل تذکرہ ہوا شوق نے تلاش شروع کی حیرت ورشک سے پڑھتے گئے - الہی کوئی اتنا مختصر اورجامع
اندازمیں کیونکرلکھ سکتا ہے - ہرلفظ میں ایک داستان ایک تصویر پوشیدہ موضوع پرگرفت شخصیات کو یوں بیان کیا گویا اشعار
کی تشریح - ان محفلین کا ذکر بھی پڑھا جو اب نہیں آتے یوں یہ محفل کی تاریخ کا ایک دلچسپ باب بھی لگا - اورہم جو محفلین پہ کچھ
لکھنے کا سوچیں گے تو اس تحریر کو بطور مثال سامنے رکھیں گے - دیکھا ہم سے نہ ہوسکی سعود بھائی کی طرح نپی تُلی اور دلکش تحریر
رقم اورداستان طویل ہوگی :)
 
کیا ہی کہنے جناب
جس خلوص محبت اور محنت سے آپ نے محفلین کا تعارف پیش کیا
وہ محفل سے آپ کی قلبی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے
اللہ آپ کے قلم کی روانی کو اسی طرح قائم رکھے آمین
 
آج اس دھاگے کا برسبیل تذکرہ ہوا شوق نے تلاش شروع کی حیرت ورشک سے پڑھتے گئے - الہی کوئی اتنا مختصر اورجامع
اندازمیں کیونکرلکھ سکتا ہے - ہرلفظ میں ایک داستان ایک تصویر پوشیدہ موضوع پرگرفت شخصیات کو یوں بیان کیا گویا اشعار
کی تشریح - ان محفلین کا ذکر بھی پڑھا جو اب نہیں آتے یوں یہ محفل کی تاریخ کا ایک دلچسپ باب بھی لگا - اورہم جو محفلین پہ کچھ
لکھنے کا سوچیں گے تو اس تحریر کو بطور مثال سامنے رکھیں گے - دیکھا ہم سے نہ ہوسکی سعود بھائی کی طرح نپی تُلی اور دلکش تحریر
رقم اورداستان طویل ہوگی :)
اور جناب نے جو سپر ہیرو نامہ لکھا وہ کس کھاتے میں جائے گا بھلا؟ :) :) :)
 
جیہ

لائبریرین
ارے ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آپ نے مجھے ہروز کے کھاتے میں ڈالا ہے۔ جلد از جلد ساردو محفل کی ہیروئینز کی لسٹ بنا کر پیش کریں :)
 
Top