اردو محفل - سرگزشت بے ترتیبانہ تبصرے و تجزیے

عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ چائے خانہ میں نے کھول کر اسے دیا تھا کہ مجھے کچھ آمدنی ہو اور اسے بھی وقت گزارنے کا آسرا ہو۔ لیکن ہوا یہ کہ چائے خانے کی آمدنی سے مجھے کچھ بھی نہیں ملا، اور اس کا میک اپ سامان ہی پورا ہونے میں نہیں آتا۔
اور ناعمہ پر چاچو کے اتنا زیادہ ادھار الگ چڑھ گیا ہے:laugh:
 
یہ چائے خانہ میں نے کھول کر اسے دیا تھا کہ مجھے کچھ آمدنی ہو اور اسے بھی وقت گزارنے کا آسرا ہو۔ لیکن ہوا یہ کہ چائے خانے کی آمدنی سے مجھے کچھ بھی نہیں ملا، اور اس کا میک اپ سامان ہی پورا ہونے میں نہیں آتا۔

میک اپ ہی تو آسیب کی وجہ بنا ہے شمشاد، ورنہ جن اگر بغیر میک اپ کے دیکھ لیتا تو بے ہوش نہ ہو جاتا ;)
 
محب بھائی یہ ہم پر الظام لگا رہے ہیں آپ چائے خانہ میں ناعمہ نے مجھے چائے پلا ئی ہی نہیں ۔ ہم بس پکار تے ہی رہے جا تے چائے پلیز چائے پلیز چائے آتی ہی نہیں :brokenheart2:

تبسم تم چائے خانے جاتی رہی ہو نہ مسلسل ، اب چائے پی کہ ناعمہ نے الٹا برتن دھلوا لیے یہ کسی کو کیا خبر۔ تم نے اگر ناعمہ کے بال اچھے ڈائی کیے ہوتے تو دو وقت کی چائے ملتی اب صرف فاؤنڈیشن لگا کر تم سمجھو کہ تمہیں اچھی چائے مل جائے گی تو تم پتہ نہیں کونسے جنوں کی دنیا میں رہتی ہو ( ناعمہ والا جن اس سے متفق نہیں )
 
مقدس مجھے خفیہ انداز میں کام کرنے والے کچھ لوگ چاہیئں جو کہ لڑائی بھرائی میں بھی ماہر ہوں ، اب یہ مت پوچھنا کہ کیا کرنا ہے ، یہ جو محب لالہ نے میرے خلاف سازش کی ہے نا ، بس اب دیکھنا بچو ، محب لالہ آپ ذرا باہر تو آئیں محفل سے :battingeyelashes:

کیسی باتیں کر رہی ہو ناعمہ عزیز۔
یہ سب تو میں نے تمہارے جن کے خلاف کہا ہے تمہاری بات تھوڑی ہے۔

اچھا چلو تم بتاؤ آگے کس پر لکھنا ہے ، اس پر شروع کر دیتا ہوں ۔ :)
 
محب بھیا بہت اچھا لکھا ۔ :)
بھیا مجھے بالکل سمجھ نہیں آرہا کیا تبصرہ کروں۔

تمہیں ابھی بھی تبصرے کی سمجھ نہیں آ رہی ، ادھر ناعمہ میرے لیے خفیہ مار دھاڑ والے بندے ڈھونڈ رہی ہے۔

تبصرے کی بجائے تم ناعمہ کو سمجھا بجھا کر ٹھنڈا کرو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کیسی باتیں کر رہی ہو ناعمہ عزیز۔
یہ سب تو میں نے تمہارے جن کے خلاف کہا ہے تمہاری بات تھوڑی ہے۔

اچھا چلو تم بتاؤ آگے کس پر لکھنا ہے ، اس پر شروع کر دیتا ہوں ۔ :)

یہ ہوائی کسی دشمن نے اُڑائی ہوئے گی کہ اپن کے اندر کوئی جن، ہم خود جن سے کم ہےکیا ؟؟:roll:
 

زلفی شاہ

لائبریرین
یہ ہوائی کسی دشمن نے اُڑائی ہوئے گی کہ اپن کے اندر کوئی جن، ہم خود جن سے کم ہےکیا ؟؟:roll:
جب آپ خود جن ہو تو دوسروں کو مار دھاڑ کے لئے کیوں پکار رہی۔۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پکار رہے ہو۔ میں نے سنا ہے کہ جن تو بہت طاقتور ہوتا ہے۔ اور ہاں
آپ نے خود ہی تسلیم کر لیا کہ آپ میں جن نہیں بلکہ آپ خود ہی جن ہو۔ میں تو انگریز جن کو نکالنے کے لئے انگریزی وظیفے کر کے عامل شہباز بننے لگا تھا لالہ کے جن نکالنے کے لیے۔ اچھا کیا جو خود ہی بتا دیا ورنہ میری ساری محنت اکارت جاتی اور میں منصورآباد کے مین بازار کے فٹ پاتھ پربیٹھا ہوتا اور آگے چار بائی چار کا بورڈ آویزاں ہوتا جس پر لکھا ہوتا۔ زلفی انگریز باباعامل شہباز۔
 

فہیم

لائبریرین
مقدس مجھے خفیہ انداز میں کام کرنے والے کچھ لوگ چاہیئں جو کہ لڑائی بھرائی میں بھی ماہر ہوں
یہ پڑھ کر تو ایک ہی شخصیت دماغ میں آئی :)

اب یہ مت پوچھنا کہ کیا کرنا ہے ، یہ جو محب لالہ نے میرے خلاف سازش کی ہے نا ، بس اب دیکھنا بچو ، محب لالہ آپ ذرا باہر تو آئیں محفل سے :battingeyelashes:
:eek:
ارے بھئی محب علوی صاحب بزرگ آدمی ہیں۔
ان کی عمر کا نہ سہی تو ان کے نام کا ہی خیال کرلو۔
اتنا رعب دار سا نام ہے "محب علوی"

اب سوچو ایسے بزرگ کے ساتھ ایسی زیادتی
توبہ۔۔۔۔ توبہ
 
Top