اردو لینگویج سپورٹ کا کھوج

نبیل

تکنیکی معاون
اس فورم پر وقفے وقفے سے سوال اٹھتا رہا ہے کہ آخر اردو لینگویج سپورٹ کے لیے ایک انسٹالر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ میرے پاس فی الحال اس سوال کا جواب تو نہیں ہے لیکن میں نے ایک پروگرام InstallWatch کے ذریعے اپنے ونڈوز ایکس پی سسٹم میں ہونے والی ان تبدیلیوں کو ریکارڈ‌ کر لیا ہے جو کہ اردو لینگویج سپورٹ انسٹالیشن کے دوران وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ ذیل میں اس کی سمری موجود ہے:

123 files added
2 files deleted
10 files updated
253 registry entries added
0 registry entries deleted
78 registry entries updated

میں اب یقین سے تو نہیں کہہ سکتا کہ ہر سسٹم پر بعینہ یہی رزلٹ ملے گا لیکن اتنا ضرور قیاس کرتا ہوں کہ اس سے قریب ترین ہی کام ہوگا۔

یہ سب کچھ کرنے کا مقصد کیا ہے؟ یہی کہ کسی طرح ایک اردو لینگویج سپورٹ کا ایک انسٹالر بنایا جائے اور بالا کی انفارمیشن اس کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

ابھی میں نے خود سے بھی اس انفارمیشن کا تفصیلی تجزیہ نہیں کیا ہے۔ فی الحال میں انسٹال واچ کی اس سے متعلقہ لاگ کو یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ اسے دیکھ کر کسی اور کے ذہن میں کوئی مفید تجویز آئے۔
 

Attachments

  • langaue_support_summary_204.zip
    15.1 KB · مناظر: 48
Top