اردو لینکس ڈیسک ٹاپ کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں اس زمرے کو ایک طویل عرصے بعد فعال کر رہا ہوں۔ اس دھاگے کا مقصد لینکس کے گرافیکل ڈیسک ٹاپس کے اردو ترجمہ کے سلسلے میں کیے گئے کام کو یکجا کرنا اور اس پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ فی الحال میں لینکس کے اردو ترجمہ کی بجائے ایک اور موضوع یعنی گرافیکل ڈیسک ٹاپ پر اردو کے نستعلیق فونٹ میں ڈسپلے پر بات کر رہا ہوں۔

اردو لینکس ڈیسک ٹاپ کی تیاری کا آئیڈیا میرے ذہن میں اس وقت آیا تھا جب ابوشامل نے اوبنٹو پر انک سکیپ اور گمپ میں علوی نستعلیق کے استعمال کے ذیل والے سکرین شاٹ پوسٹ کیے تھے۔

علوی نستعلیق انک سکیپ پر:
alvinastaleeqtestoninksgr5.png




علوی نستعلیق گمپ پر:
alvinastaleeqongimpyb4.png

ان سکرین شاٹس میں علوی نستعلیق بالکل صحیح ڈسپلے ہوتا نظر آتا ہے۔ اس نے کچھ مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انک سکیپ اور گمپ جس فونٹ لے آؤٹ انجن کا استعمال کر رہے ہیں، اس میں نستعلیق ٹائپوگرافی کی درست سپورٹ موجود ہے۔ اس کے بعد میں نے اس بارے میں تحقیق کی کہ لینکس کے مختلف ڈیسک ٹاپس اور اپلیکیشنز میں ٹیکسٹ ڈسپلے کے لیے کون کون سی ٹیکنالوجیز استعمال ہوتی ہیں۔ میری تحقیق کے مطابق اس وقت کائرو گرافکس انجن میں اوپن ٹائپ ٹائپوگرافی کی بہترین سپورٹ موجود ہے۔ انک سکیپ اور گمپ میں بھی کائرو کا استعمال ہو رہا ہے۔ اوبنٹو میں گنوم یا نوم ڈیسک ٹاپ شامل ہے جو کہ GTK کنٹرول ٹول کٹ پر مبنی ہے۔ جی ٹی کے ٹوک کٹ ورژن 2.8 سے آگے بھی کائرو کو ہی بطور ٹیکسٹ لے آؤٹ انجن استعمال کرے گی۔ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اگر گنوم کو GTK 2.8 کے ساتھ بلڈ کیا جائے تو اس میں کائرو کی سپورٹ شامل ہو جانی چاہیے۔ اس کے بعد اس میں علوی نستعلیق فونٹ کو سیٹ کرکے اس میں اردو ترجمہ استعمال کرنے کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ سب میرے اندازے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی سقم ہو، بہرحال اس کو آزما کر ہی بہتر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ علوی امجد نے ونڈوز کا اردو لینگویج پیک انسٹال کرنے اور اس کے ڈیسک ٹاپ پر علوی نستعلیق کے استعمال کے ذیل کے سکرین شاٹ پوسٹ کیے تھے۔

Windows123.gif


Windows_CP.gif


میری خواہش ہے کہ ایسا ہی نظام لینکس ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہو جائے۔ اگر ایسا ممکن ہو سکا تو حقیقی معنوں میں لینکس کے اردو ڈیسک ٹاپ کا خواب پورا ہو جائے گا۔

گنوم کے اردو ترجمہ کا کام

لینکس کے اردو ڈیسک ٹاپ کی تیاری میں یقیناً سب سے اہم کام پہلے ڈیسک ٹاپ کے اردو ترجمہ کا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جن دوستوں نے انفرادی طور پر گنوم کے اردو ترجمہ پر کسی حد تک کام کیا ہوا ہے وہ یہاں اس کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ اس کام کو یکجا کیا جا سکے اور اس کام میں پیشرفت کی جا سکے۔

فونٹ رینڈرنگ
فونٹ لے آؤٹ انجن اوپن ٹائپ فونٹس سے درست اشکال کو درست پوزیشن پر رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ اشکال کی اصل رینڈرنگ فونٹ راسٹرائزر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ زیادہ تر اوپن سورس فونٹ لے آؤٹ انجن فری ٹائپ فونٹ رینڈرنگ انجن کا استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن ایک بات کا تذکرہ دلچسپی کا باعث ہوگا کہ فری ٹائپ میں اوپن ٹائپ ہنٹنگ کی سپورٹ اگرچہ موجود ہے لیکن ایپل کمپنی کے اوپن ٹائپ ہنٹنگ کے سلسلے میں کچھ پیٹنٹس کی وجہ سے اسے کمپائل نہیں کیا جاتا۔ لیکن کچھ کمپائل آپشن فراہم کرکے فری ٹائپ کو اوپن ٹائپ ہنٹنگ کے ساتھ بلڈ‌ کرنا ممکن ہے۔ ہمیں یہ آپشن بھی ذہن میں رکھنی چاہیے۔

مجھے اس موضوع پر باقی دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
:best::good::great:

مکی بھائی تو چھپے رستم نکلے، انہوں نے پہلے سے ہی کام کر کے رکھا ہوا ہے۔:)
مکی بھائی یہ کس ڈیسک ٹاپ کے سکرین شاٹس ہیں؟ کیا یہ xfce ہے؟
 

جہانزیب

محفلین
آپریٹنگ سسٹم تو جونسا بھی ہے، ڈیسکٹاپ نوم (Gnome) لگ رہا ہے ۔ اور میرے اوبنٹو پر بھی درست نظر آنا چاہیے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ ایکس ایف سی ای ہی ہے۔ سکرین شاٹ کو اصل سائز میں دیکھنے پر نظر آ جاتا ہے۔
 

دوست

محفلین
محمد علی مکی شہزادہ بندہ ہے۔ دوسرے جہاں باتیں کرتے رہتے ہیں وہاں یہ وہ کام کر گزرتا ہے۔
مکی زندہ باد
 

مکی

معطل
جی ہاں یہ ایکسفس (xfce) ہی ہے.. اس کا ترجمہ مکمل ہوئے ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، محفل پر اس کے اجراء کی پوسٹ بھی موجود ہوگی اور ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اس کے ترجمہ کی فائلیں بھی موجود ہیں، مگر یہ اردو کمیونٹی کی عدم توجہی کا شکار رہا اس لیے کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ اس کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے حالانکہ گنوم اور کیڈی کے بعد یہ تیسرا مقبول ڈیسک ٹاپ ہے.. میں شاید واحد شخص ہوں جو اسے استعمال کرتا ہے.. اب اس کا ورژن 4.4.3 آچکا ہے اور میں آج کل اس کے ترجمہ کو نئے ورژن سے اپڈیٹ کرنے کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا مگر وقت کی قلت آڑے آرہی ہے.. علاوہ ازیں ترجمہ پر نظرِ ثانی کی بھی ضرورت ہے.. علوی نستعلیق اس پر بغیر کسی مسئلے کے بہترین کام کرتا ہے.. مجھے پورا یقین ہے کہ علوی نستعلیق لینکس کے دیگر تمام ڈیسک ٹاپس پر یہی کارکردگی دکھائے گا..

ویسے نستعلیق میں ڈیسک ٹاپ کا اپنا ہی مزہ ہے.. :mrgreen:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مکی بھائی۔ میرے خیال میں اب ہمیں بالآخر xfce پر توجہ کر ہی لینی چاہیے۔ کیا آپ نے اس کا اردو ترجمہ xubuntu کے ساتھ استعمال کیا ہے؟ اگر xfce کا اردو ترجمہ تیار ہے تو ہم اس پر مبنی ہی ایک اردو لینکس ڈسٹرو تیار کر سکتے ہیں۔
 

مکی

معطل
مجھے خوشی ہوگی اگر اردو کمیونٹی اس پر توجہ دے.. جب میں نے ایکسفس کا ترجمہ جاری کیا تھا تب میں نے ترجمہ کو دیگر ایسی ڈیسٹروز میں بھی آزمایا تھا جو ایکسفس کو بطور ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ استعمال کرتی ہیں جن میں کیٹ او ایس، ڈریم لینکس، زین والکر اور کچھ دیگر ڈیسٹروز شامل تھیں اور ان تمام میں ترجمہ بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا.. تاہم اس پوسٹ میں موجود سکرین شارٹ ایکس ابنٹو کے ہی ہیں.. میں نے xfce 4.4.1 کا ترجمہ کیا تھا جو بالکل تیار ہے اور ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے تاہم اس وقت xfce 4.4.3 آچکا ہے ہمیں بس پرانے ترجمہ کو نئے ورژن سے اپڈیٹ کرنا ہوگا اگرچہ پرانا ترجمہ نئے ورژن میں بھی اچھی طرح کام کرتا ہے صرف کچھ نئی شامل کردہ سٹرنگز رہ جاتی ہیں جو کہیں کہیں ہی نظر آتی ہیں.. سکرین شارٹ میں xfce 4.4.3 ہی ہے اور صاف ظاہر ہے کہ نئے ورژن میں پرانا ترجمہ اچھی طرح کام کر رہا ہے.. اگر ایکسفس پر مبنی کوئی اردو ڈیسٹرو تیار ہوسکے تو بقول شاکر عزیز موج ہی ہوجائے.. :mrgreen:

یہاں آنے سے پہلے میں نے ایکسفس پر مبنی اردو ڈیسٹرو تیار کرنے کی کوشش کی تھی مگر پھر زمانے نے فرصت نہ دی.. :(
 

ابوشامل

محفلین
جب تک اردو میں اصطلاحات یا اس کا کوئی متفقہ معیار موجود نہیں تب تک اس ناچیز کی رائے میں لینکس کے اردو ترجمے کا کام جان توڑ محنت کے باوجود وہ نتائج نہیں دے پائے گا جس کی ہمیں توقع ہے۔ اصطلاحات کا متفقہ نظام نہ ہونے کے باعث بھانت بھانت کے ترجمے میدان میں آئیں گے، کسی کو کسی اصطلاح سے اختلاف ہوگا تو کسی کو کسی سے۔ دوسری جانب انگریزی کی اردو میں ٹرانسلٹریشن کا حامی بھی نہیں ہونا چاہئے۔
دوسری بات برصغیر خصوصاً پاکستان جو پائریسی کے جال میں جکڑا ہوا ہے وہاں لوگوں کو مفت کی ونڈوز زیادہ بھاتی ہے بہ نسبت لینکس کے بکھیڑوں میں پڑنے کے۔ اس کام کا فائدہ صرف اور صرف اس وقت ہوگا جب حکومت کی جانب سے لینکس کی سرپرستی کی جائے اور تعلیمی اداروں کی کمپیوٹر لیبارٹریوں میں آپریٹنگ سسٹم کے طور پر لینکس کا استعمال کیا جائے۔ اس لیے ذاتی حیثیت سے میں فی الوقت لینکس کے اردو ترجمے کی حمایت ميں نہیں، لیکن یہ صرف میری ذاتی رائے ہی ہے، اس سے کوئی بھی اختلاف کرنے کا پورا حق رکھتا ہے بلکہ دلیل کے زور پر مجھے قائل بھی کر سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب تک اردو میں اصطلاحات یا اس کا کوئی متفقہ معیار موجود نہیں تب تک اس ناچیز کی رائے میں لینکس کے اردو ترجمے کا کام جان توڑ محنت کے باوجود وہ نتائج نہیں دے پائے گا جس کی ہمیں توقع ہے۔ اصطلاحات کا متفقہ نظام نہ ہونے کے باعث بھانت بھانت کے ترجمے میدان میں آئیں گے، کسی کو کسی اصطلاح سے اختلاف ہوگا تو کسی کو کسی سے۔ دوسری جانب انگریزی کی اردو میں ٹرانسلٹریشن کا حامی بھی نہیں ہونا چاہئے۔
دوسری بات برصغیر خصوصاً پاکستان جو پائریسی کے جال میں جکڑا ہوا ہے وہاں لوگوں کو مفت کی ونڈوز زیادہ بھاتی ہے بہ نسبت لینکس کے بکھیڑوں میں پڑنے کے۔ اس کام کا فائدہ صرف اور صرف اس وقت ہوگا جب حکومت کی جانب سے لینکس کی سرپرستی کی جائے اور تعلیمی اداروں کی کمپیوٹر لیبارٹریوں میں آپریٹنگ سسٹم کے طور پر لینکس کا استعمال کیا جائے۔ اس لیے ذاتی حیثیت سے میں فی الوقت لینکس کے اردو ترجمے کی حمایت ميں نہیں، لیکن یہ صرف میری ذاتی رائے ہی ہے، اس سے کوئی بھی اختلاف کرنے کا پورا حق رکھتا ہے بلکہ دلیل کے زور پر مجھے قائل بھی کر سکتا ہے۔

شکریہ فہد، لیکن میں نہیں چاہتا کہ یہاں پھر وہی تکنیکی اصطلاحات کے اردو ترجمہ پر نہ ختم ہونے والی بحث کا آغاز ہو جائے۔ تکنیکی اصطلاحات کا معیار آپریٹنگ سسٹم ہی نہیں بلکہ اپلیکیشنز کے لیے بھی ضروری ہے۔ لیکن کسی ایسے معیار کی غیر موجودگی میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا بھی کوئی عقلمندی نہیں ہے۔ ہم یہاں متعدد ویب اور کمپیوٹر اپپلیکیشنز کا اردو میں ترجمہ کر چکے ہیں اور لینکس کے کسی ڈیسک ٹاپ کا ترجمہ بھی اسی ذیل میں آتا ہے۔ بھانت بھانت کے ترجمے آنا تو دور کی بات، مکی بھائی نے جو ترجمہ کیا ہے ابھی تک اس پر ہی آراء‌ سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ اردو لوکلائزیشن کا کام کرنے والے گنے چنے ہی لوگ ہیں۔ اس موضوع پر کسی اور تھریڈ پر بات کریں گے۔ :)
 

محمدصابر

محفلین
نبیل بھائی ترجمہ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ اصل میں ترجمہ کرنے کا کام جتنا آسان ہو گا۔ مددگار اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ باقی اصطلاحات تو بعد میں‌بھی ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
 
Top