اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

مکی

معطل
ہا ہا ہا ہا مکی بھائی میں نے یہ تو نہیں کہا کہ یہ کام انھوں نے کیا ہے۔ خیر ایسی بات نہیں کہ ان کی منشاء ایسی نہ تھی حالانکہ جب انھوں نے اسے درست کرنے کی بات کی تب تک یہ کام ہو چکا تھا۔ :)

تو خیر سے یہ کام کون انجام دے رہا ہے؟
 
asakpke

محفلین
میرے کام کرنے کے طریقے میں ترجمہ بنیادی اور مرکزی اہمیت کا حامل ہے اگر آپ اور باقی لوگ میرے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں تو میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، سب سے پہلے یہ کریں کہ پو ایڈٹ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور یہ فائل ترجمہ کر کے مجھے ارسال کردیں.

کام شروع کر دیا ہے مگر جلد ختم کرنے کا وعدہ نہیں کر سکتا
 
ہا ہا ہا ہا۔

کیوں کہ مجھے ذاتی طور پر کمانڈ لائن زیادہ پسند ہے ان کاموں کے لئے۔ لیکن افادیت اور سہولت کو ذہن میں رکھا جائے تو گرافکل انٹرفیس زیادہ بہتر ہوگا۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کے لئے جی ٹی کے یا کیو ٹی کی مدد سے کچھ تیار کر سکوں۔ گو کہ اس سے پہلے کبھی سنجیدگی کے ساتھ لینکس کے لئے گرافیکل ایپلیکیشن تیار نہیں کی۔
 
عوامی کام کے لیے اپنی پسند کو مارنا پڑتا ہے، میری کوشش ہے کہ صارف کو ٹرمنل سے زیادہ سے زیادہ دور رکھوں اس سلسلے میں کچھ اطلاقیے تیاری کے مراحل میں ہیں.. جی ٹی کے زیادہ بہتر رہے گا..
 
ہمارا ویب ایپلیکشن تو کب کا تیار پڑا ہے بس انتظار میں ہوں کہ برادرم عارف کریم چند ایک ماندہ فونٹس کو درست کر کے اسے کیٹلاگ میں شامل کر دیں تو فونٹ سرور کا اجرا کر دیا جائے۔ لیکن خبر ملی ہے کہ ان کی مشین کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ ویسے ڈیسکٹاپ اپلیکیشن کا مقصد صرف مزید سہولت فراہم کرنا ہے کیوں کہ ویب ایپلیکیشن فونٹ ڈاؤنلوڈ کرا سکتا ہے پر انسٹالیشن کے انسٹریکشنس ہی دے سکتا ہے خود کار طریقے سے انسٹال نہیں کر سکتا۔
 
محمد سعد

محفلین
عوامی کام کے لیے اپنی پسند کو مارنا پڑتا ہے، میری کوشش ہے کہ صارف کو ٹرمنل سے زیادہ سے زیادہ دور رکھوں اس سلسلے میں کچھ اطلاقیے تیاری کے مراحل میں ہیں.. جی ٹی کے زیادہ بہتر رہے گا..
السلام علیکم۔
میں پائتھن اور جی ٹی کے میں vcdxrip کے لیے جو تصویری مواجہ تیار کر رہا تھا، وہ لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے۔ تصاویر یہ رہیں۔
screenshotvcdripper1.png

screenshotvcdripper1abo.png

ابھی کچھ دیر پہلے ہی اسے پائتھن کے locale اور gettext ماڈیول کے ذریعے ترجمے کے قابل بنایا ہے تاکہ ایک سے زائد زبانوں میں اس کا استعمال ممکن ہو۔

گرافکس کے ماہرین سے اپیل ہے کہ اس کے لیے کوئی اچھا سا لوگو تیار کر دیں۔ فی الحال میں صرف اوپن کلپ آرٹ لائبریری سے حاصل کردہ ادھار کی تصویر سے گزارہ چلا رہا ہوں۔
اگر کسی کے ذہن میں اس کے لیے کوئی اچھے سے نام کی تجویز ہو تو ضرور بتائیے گا۔
 
مکی

معطل
بہترین اطلاقیہ تشکیل دیا ہے سعد مبارک باد قبول فرمائیں..

یاد رہے کہ لینکس میں وی سی ڈی براہ راست کاپی نہیں کی جاسکتی اس کے لیے vcdimager نامی اطلاقیے کے ذریعے ٹرمنل سے رجوع کرنا پڑتا ہے، اس پروجیکٹ میں چونکہ ہماری کوشش ہے کہ عام صارف کو ٹرمنل سے زیادہ سے زیادہ دور رکھا جائے چنانچہ یہ اطلاقیہ تیار کرنے کے بارے میں سوچا گیا.. سعد نے اس میں مزید کئی خوبیوں کا بھی اضافہ کردیا ہے.. بہت شکریہ سعد..
 
ما شاء اللہ بہت خوب۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ کیا کروں گا سیکھ کر آپ ہی سے فونٹ والا کام بھی کروا لوں۔ :) ہا ہا ہا ہا
 
Top