اردو لغت

سلام دوستو۔۔۔
میں کسی آن لائن اردو لغت سے مستفید ہونا چاہتا ہوں۔ کیا آپ دوستوں میں سے کوئی مجھے کسی اچھی اردو لغت ویب سائٹ کے بارے میں بتا پائے گا؟ مدد کے لئے بہت شکر گزار ہوں گا۔
ہاں ! پہلے میں www.clepk.org اور www.urduseek.com جیسی ویب سائٹس استعمال کرتا رہا ہوں۔ لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ویب سائٹس تسلی بخش سروس دینے میں ناکام رہی ہیں۔
آپ کی رہنمائی کا منتظر۔۔۔
نعمان۔
 
جناب آف لائن لغت سے ذرا آسانی رہتی ہے۔ کیا یہ لغت آف لائن مل سکتی ہے؟
ورنہ ہم کوئی کمپیوٹر پروگرام لکھ کر اس کے سارے الفاظ کی فہرست اتار لیتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
ارادہ تو یہی ہے۔ ایک دو احباب سے بات بھی کی تھی۔ مشورہ یہی ملا ہے کہ اردو ویب لغت سے کوئی 2200 الفاظ زیادہ ہیں اس میں بس۔
 

دوست

محفلین
میں نے اردو ویب لغت کی ڈیٹا فائل کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں کیا تھا۔ اس میں نوے ہزار کے قریب تھے بس۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ اردو محفل کی لغت اور مقتدرہ کی لغت میں بس اتنا سا فرق ہے۔ ایک اضافہ یہ تھا کہ زیادہ تر الفاظ افعال اور اسماء کی حالتیں ڈال دیں تھیں۔ ماضی، مستقبل، واحد جمع کے صیغے لیکن معانی وہی رہا جو حال کا تھا وہی ماضی کا۔ یہ میں نے اپنی آسانی کے لیے کیا تھا۔ hackerspk پاء جی ذرا حاضری دیں یہاں۔
 

دوست

محفلین
وہ سورس بھی شارپ ڈویلپ پروجیکٹ ہے۔ اس میں کھول لیں اور جو مرضی کریں اس کا۔
 

دوست

محفلین
ایس ایل این فائل ہی اصل میں شارپ ڈویلپ میں کھلتی ہے۔ یہ سلوشن کا مخفف ہے۔ شارپ ڈویلپ سی شارپ کے لیے وژوئل اسٹوڈیو کی ٹکر کا اوپن سورس آئی ڈی ای ہے۔
 

انتہا

محفلین
ایس ایل این فائل ہی اصل میں شارپ ڈویلپ میں کھلتی ہے۔ یہ سلوشن کا مخفف ہے۔ شارپ ڈویلپ سی شارپ کے لیے وژوئل اسٹوڈیو کی ٹکر کا اوپن سورس آئی ڈی ای ہے۔
یعنی آپ کا مطلب ہے کہ پہلے شارپ ڈویلپ ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے گا پھر یہ اپ گریڈ سورس چلے گا؟
 
Top