اردو لغت میں زبان اور املا کی غلطیاں

Typos یا کتابت کی غلطیاں نظر انداز کر دی گئی ہیں، سوائے اس وقت جب وہ headword میں واقع ہوں۔

اردو لغت ایک بہت ہی خوبصورت اور زبردست کاوش ہے، لیکن جس طرح بڑے بڑے encyclopaedias میں چھوٹی چھوٹی غلطیاں آ ہی جاتی ہیں، اسی طرح اردو لغت میں بھی کچھ اغلاط سرایت کر گئی ہیں۔ ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا کام حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ اردو دان طبقے کی ذمّے داری بھی ہے۔

الغرض، اگر آپ کو اردو لغت استعمال کرتے کرتے زبان اور املا کی کوئی غلطی نظر آئے، تو براہِ مہربانی یہاں شامل کر دیجئے۔ اس 'نیک کام' سے ہم سب لوگ تو مستفید ہوں گے ہی، ممکن ہے لغت کے مدیران یا کسی اور صاحب اختیار کی نظر اس لڑی پر پڑ جائے تو ان کے لیے تصحیح کے کام میں مددگار ثابت ہو۔

نوٹ: تلفظ کی غلطیوں کے لئے، اور unlisted الفاظ کے لیے الگ الگ لڑیاں مختص ہیں۔ انھیں وہیں درج کرنا مناسب ہو گا۔
 
Top