اردو صوتی کللیدی تختہ۔ نیا دوسرا ورژن

الف عین

لائبریرین
میں نے جیس کے مشورے کے مطابق یونی کوڈ کنٹرول لیریکٹرس انھیں کے لے آؤٹ کے مطابق بنا کر صوتی کا نیا ورژن یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ میں پوسٹ کر دیا ہے۔ یہاں ڈاؤن لوڈ سکشن میں ہر براؤزر سے کوشش کرنے کے باوجود پوسٹ نہیں کر سکا ہوں۔ یہاں ہی اٹیچ کر دیتا ہون
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
صوتی کیبورڈ میں عربی کے ذیل کے حروف اگر اور شامل کر دیے جائیں تو الگ سے عربی کیبورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت نہ پڑا کرے۔

إ 0625
أ 0623
ه 0647 ( آپ کو یہ اردو ہ کی طرح دکھائی دے رہا ہے، مگر اس کی یونیکوڈ ویلیو فرق ہے
ﻹ fef9
ﻷ fef7

دوسرا یہ کہ مجھے "جزم" کا نشان نہیں مل رہا (اردو اور عربی جزم کی یونیکوڈ ویلیوز بھی مختلف ہیں)۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ کیبورڈ کا ایک امیج یونیکوڈ ویلیوز کے لحاظ سے بھی بنائیں؟

تیسرا یہ کہ ِAltGR دبا کر اگر U اور H کو دبایا جائے تو ایک ہی لفظ ٹائپ ہوتا ہے اور وہ ہے " ۂ "

شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر مہوش۔ یہ پہلا فیڈ بیک ملا ہے۔ ہمزہ ہ میں نے جان بوجھ کر دو جگہ رکھا تھا کہ ایچ اور یو دونوں کو آلٹ جی آر کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ الف ہمزہ تو ہائفن ڈیش (یا مائنس کے ساتھ ہے ہی، دوسری علامات کا بھی انشاء اللہ اضافہ کر دوں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک Quick سوال
جزم کا یونی کوڈ نمبر کیا ہے۔ یہ کرلپ کے فونیٹک میں بھی نہیں ہے کیا؟ اس کے علاوہ کرلپ کے فونیٹک مں یہ دونوں حروف کیا کارنامہ کرتے ہیں، واضح نہیں ہوا۔
0658
06e1
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
ایک Quick سوال
جزم کا یونی کوڈ نمبر کیا ہے۔ یہ کرلپ کے فونیٹک میں بھی نہیں ہے کیا؟ اس کے علاوہ کرلپ کے فونیٹک مں یہ دونوں حروف کیا کارنامہ کرتے ہیں، واضح نہیں ہوا۔
0658
06e1

کرلپ کے فونیٹک میں اردو جزم ہے (جبکہ عربی جزم مفقود ہے)

کرلپ میں اردو جزم شفٹ + Q پر موجود ہے اور یونیکوڈ ویلیو ہے 6E1

جبکہ عربی کی جزم (جسے شاید وہ Sukun کہہ رہے ہیں، اُس ) کی یونیکوڈ ویلیو ہے 0652

میں نے محسوس کیا ہے کہ کرلپ کے فونٹز میں اردو اور عربی دونوں جزم اور سکن کی یونیکوڈ ویلیوز موجود ہیں، مگر بہت سے دیگر اردو فونٹز میں خالی عربی کی سکن کی سپورٹ ہے جبکہ اردو جزم موجود نہیں ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرلپ کے نفیس نسخ میں بھی اردو جزم کی سپورٹ نہیں ہے بلکہ صرف عربی سکن کی سپورٹ موجود ہے۔

اس لحاظ سے عربی سکن universal یعنی عالمگیر ہے اور میرا ووٹ اسی چیز پر جائے گا کہ عربی کے سکن کو کیبورڈ میں شامل کیا جائے۔

مزید براں آپ نے
0658
06e1
کا پوچھا ہے

ان میں سے دوسرا تو اردو جزم ہے جیسا کہ میں نے اوپر تحریر کیا ہے، جبکہ پہلا مجھے مل نہیں رہا ہے۔ :) کل ڈاکٹر سے عینک بنوا کر لاؤں گی تو پھر شاید نظر آ جائے۔

مزید براں، اوپر جو میں نے کچھ عربی الفاظ کی لسٹ دی تھی، اس میں ایک لفظ رہ گیا تھا، جو کہ درج ذیل ہے:

ﻵ FEF5

یہ سب الفاظ اور ویلیوز میں نے یونی پیڈ کے عربک کیبورڈ سے لیے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان الفاظ کے علاوہ عربی میں مزید کوئی دوسرے الفاظ مستعمل نہیں ہیں۔
 
جیسبادی

محفلین
unipad پر تقریباً تمام یونیکوڈ نظر آ جاتے ہیں۔

جو لوگ صوتی تختہ استعمال کرتے ہیں ان کو یہ نیا تختہ ضرور نصب کرنا چاہیے تاکہ یونیکوڈ کنٹرول حروف تک آسان رسائی ہو سکے۔ کنٹرول حروف کا استعمال کیلئے دیکھو
اس سے مثال کے طور پر گوگل گروہ پر جو ح‌ٹ‌م‌ل کی اجازت نہیں دیتا، پر لکھنا آسان ہو جاتا ہے، یعنی آپ "دائیں سے بائیں" سمت مقرر کر سکتے ہو۔
 
جیسبادی

محفلین
کرلپ کا اردو کلیدی تختہ ہی استعمال کرو

عربی کے حروف کو اردو تختہ میں شامل کرنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ لوگ لاعلمی میں عربی کے حروف اردو عبارت میں ٹھوکنا شروع کر دیں گے۔ پھر کچھ فونٹ تو صحیح دکھائیں گے کچھ الفاظ ٹوٹے ہوئے دکھیں گے۔ یہ مسلئہ گوگل اردو ترجمہ پر نظر آیا تھا جہاں لوگوں نے عربی تختہ سے حروف ڈال دیے تھے۔ پھر "آزاد خیال" سے پوچھو کہ اس مسلئہ کو ٹھیک کرنے پر کتنی سر کھپائی ہوئی تھی۔ چونکہ ابھی اردو کی نیٹ پر شروعات ہیں، بہت سے نئے لوگ ابھی سیکھنا شروع ہوئے ہیں، اس لیے میری رائے میں اردو کلیدی تختہ پر عربی حروف سرے سے ہونے ہی نہیں چاہیے۔ اور نہ ہی "نفیس ویب نسخ" میں ابھی عربی ڈالنی چاہیے۔

مختصراً میرا مشورہ ہے کہ ابھی اردو کو معیاری تختہ جو XP کے ساتھ آتا ہے یا CRULP کا صوتی تختہ ہی عام لوگ استعمال کریں۔ اعجاز اور مہوش جیسے ماہر لوگ تو خیر کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:

بہت شکریہ جیسبادی۔ یہ کنٹرول حروف واقعی بہت اہم ہیں۔ خاص طور پر جب اردو میں کسی پروگرامنگ لینگوئج میں کام شروع ہو گا تو اس کی بہت ضرورت پڑے گی۔
اس لیے یہ اہم ہے کہ لوگ ابھی سے اس کے استعمال کی عادت ڈالیں تاکہ جلد از جلد یہ ٹیکنیک عام ہو سکے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
کرلپ کا اردو کلیدی تختہ ہی استعمال کرو

جیسبادی نے کہا:
عربی کے حروف کو اردو تختہ میں شامل کرنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ لوگ لاعلمی میں عربی کے حروف اردو عبارت میں ٹھوکنا شروع کر دیں گے۔ پھر کچھ فونٹ تو صحیح دکھائیں گے کچھ الفاظ ٹوٹے ہوئے دکھیں گے۔ یہ مسلئہ گوگل اردو ترجمہ پر نظر آیا تھا جہاں لوگوں نے عربی تختہ سے حروف ڈال دیے تھے۔ پھر "آزاد خیال" سے پوچھو کہ اس مسلئہ کو ٹھیک کرنے پر کتنی سر کھپائی ہوئی تھی۔ چونکہ ابھی اردو کی نیٹ پر شروعات ہیں، بہت سے نئے لوگ ابھی سیکھنا شروع ہوئے ہیں، اس لیے میری رائے میں اردو کلیدی تختہ پر عربی حروف سرے سے ہونے ہی نہیں چاہیے۔ اور نہ ہی "نفیس ویب نسخ" میں ابھی عربی ڈالنی چاہیے۔

مختصراً میرا مشورہ ہے کہ ابھی اردو کو معیاری تختہ جو XP کے ساتھ آتا ہے یا CRULP کا صوتی تختہ ہی عام لوگ استعمال کریں۔ اعجاز اور مہوش جیسے ماہر لوگ تو خیر کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جیسبادی،

آپ کی اس بات میں وزن ہے۔ واقعی نئے حضرات کے لیے یہ ایک الجھن ہو گی کہ وہ کون سے الفاظ استعمال کریں۔

اعجاز صاحب لگتا ہے کہ دو کیبورڈز بنائیں جائیں تاکہ ایڈوانس یوسرز جو عربی استعمال کرنا چاہیں، انہیں بھی اپنی مرضی کی چیز مل سکے۔

ویسے موجودہ کیبورڈ میں پہلے سے ہی عربی کی چھوٹی "ي" موجود ہے جو کہ اردو کی چھوٹی "ی" سے مختلف ہے۔

اس ایک چھوٹے سے فرق کے جہاں نقصانات ہیں، وہاں ایک فائدہ بھی ہو گا، اور وہ یہ کہ کسی بھی لفظ کو گوگل پر تلاش کرتے وقت صرف اردو کے سائیٹز ہی سامنے آئیں گے۔ بصورتِ دیگر سرچ پیج کے پہلے چند صفحات تو عربی اور فارسی کے سائیٹز کے لیے مخصوص ہوتے اور اردو صفحات کے نتائج بہت بعد کے صفحات پر جا کر ملنا شروع ہوتے۔
 
الف عین

لائبریرین
کرلپ کے کی بورڈ میں 0658 بڑی ح کا محض پہلا نصف حصہ ہے، اور 06e1 تواونچا نون غنہ ہے۔ یہ دونوں اردو میں کہاں استعمال ہوتے ہیں؟؟
جزم یونی کوڈ میں دو ہیں جیسا کہ آپ نے لکھا ہے۔ اگرچہ نمبر غلط لکھا ہے۔ یہ ہیں۔
FE7E
FE7F
ایک عربی سکون مفرد حرف ہے دوسرا درمیانی روپ۔ اردو کا جزم کون سا ہے۔ 0658 تو اوپر نون غنہ ہے جیسا لکھا ہے، یہ جزم نہیں۔
آپ کا یہ مشورہ پسند آیا مہوش کہ دو کی بورڈ بنائے جائیں۔ یہ اشکال واضح ہو جائیں تو اب انڈیا واپس جا کر ہی کچھ کروں گا۔ یہاں دو دن اور ہوں اور ممکن ہے کہ مصروف رہوں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

ہو سکتا ہے کہ میں کہیں پر غلطی کر رہی ہوں۔ بہرحال، یونی پیڈ میں عربی سکن Shift + X پر موجود ہے اور اس کی ویلیو ہے 0652

امانت علی گوہر صاحب نے بھی اس سکن کی ویلیوز یوں دی ہوئی ہیں

یونیکوڈ ویلیو 0652
جداگانہ شکل ٖٖFE7E
درمیانی شکل FE7F

امانت علی گوہر صاحب کا یہ نقشہ آپ کو اس ربط پر مل جائے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
میرا حوالہ یونی پیڈ کا کیریکٹر میپ ہے یا یہ ربط

http://www.unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf
گوہر صاحب اور یونی کوڈ کنزورٹیم کے چارٹس میں بے شک سکون 0652 دیا ہے مگر 0658 نہیں۔ مگر میرے ذہن میں یہ مشکل بھی ہے کہ ان تینوں میں سے کسے سکون یا جزم کہا جائے اردو میں۔ میں 0652 کو ہی پسند کروں گا۔ کیا خیال ہے۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
unipad پر تقریباً تمام یونیکوڈ نظر آ جاتے ہیں۔

جو لوگ صوتی تختہ استعمال کرتے ہیں ان کو یہ نیا تختہ ضرور نصب کرنا چاہیے تاکہ یونیکوڈ کنٹرول حروف تک آسان رسائی ہو سکے۔ کنٹرول حروف کا استعمال کیلئے دیکھو
اس سے مثال کے طور پر گوگل گروہ پر جو ح‌ٹ‌م‌ل کی اجازت نہیں دیتا، پر لکھنا آسان ہو جاتا ہے، یعنی آپ "دائیں سے بائیں" سمت مقرر کر سکتے ہو۔
لنک کام نہیں کر رہا
 
Top