اردو شعرا اور كتاب كے حوالے سے گفتگو۔۔

السلام عليكم
ميں نے ايك كام شروع كيا ہے جس كا تذكره ميں پہلے بهى كرچكا ہوں كے مجهے چند كتاب اور شعرا كا انتخاب كركے انكا تعارف اور انكے بعض قصيدوں اور نثر نگارى كا ترجمہ كرنا ہے۔۔ ميں نے اس كے ليے يہ سوچ ركها ہے كہ ايسے شعرا كو انتخاب كيا جائے جنہوں نے عربى ادب سے استفاده كيا ياعربى سياسى اور غير سياسى امور كو پر بات كى ہو يا شعر كہا ہو۔۔ مثال كے طور پر علامہ اقبال عليہ الرحمہ نے عرب كے متعلق بہت كچه كہا۔۔ فيض احمد فيض مرحوم نے بهى فلسطين پر بات كى۔۔۔ اس طرح كے آپ كے ذہن ميں شاعر يا نثر نگار ہوں تو از راه عنايت ان كے متعلق مواد تك رسائى دينے ميں مدد فرمائيں تاكہ بطور مصدر ومرجع اسے كام ميں لايا جائے۔۔ فيض احمد فيض صاحب كے متعلق لوگوں نے لكها۔۔ وه كہاں سے مواد مل سكتا ہے؟
 
Top