اردو سے کس طرح فائدہ اٹھائیں

محفل کا اختتام ہے ذہن میں کچھ باتیں ہیں کہ آج کے دور میں تو اردو کو صحیح طریقے سے لکھنے والے بھی کم ہو گئے ہیں تو اگر کسی کو اردو اچھے طریقے سے لکھنے آتی ہو تو اس دور میں وہ اس صلاحیت سے کس طریقے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے یعنی کون سی ایسی فیلڈز ہیں جہاں پر اس اسکل کی ضرورت پڑتی ہے. تمام اہل فن سے التماس ہے کہ اس پر روشنی ڈالیں.
یا پھر آپ سمجھتے ہیں کہ آہستہ آہستہ اردو کا رجحان ختم ہو جائے گا.
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اردو کا رجحان ان شاءاللَه ختم نہیں ہو گا ، کبھی ہندوستان میں کہا جاتا تھا کہ اردو ختم ہو رہی لیکن وہیں دیکھیے کہ ہندوستان کی مشہور ترین انڈسٹری یعنی کہ بالی ووڈ کی فلموں کے قابلِ توجہ ترین عنصر یعنی کہ گانوں پر کس قدر راج کیا۔ بہت سے الفاظ تو ایسے ملتے ہیں کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ عام ہندوستانی کہاں علم ہو گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تمام اہل فن سے التماس ہے کہ اس پر روشنی ڈالیں.
محمد عبدالرؤوف ٹیگ کیجے اہلِ فن کو۔

واضح رہے کہ فن کی تعریف نہیں کی گئی ہے۔ :)

جون صاحب تو ہیں نہیں ورنہ اُن کو تو کم از کم بلایا جا سکتا تھا جو کہتے تھے۔

ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملیے اُسے خفا کیجے
 
Top