اردو سیارہ کا ایڈمن کون ہے؟

ابن سعید بھائی میں نے کئی مہینے ہوئے اردو ویب میں اپنے بلاگ کو شامل کرنے کے لئے کہا تھا فارم بھی پر کیا تھا ۔لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا ۔ابھی میں دیکھ رہا تھا تو اس میں لکھا ہوا آ رہا تھا کہ NO ACTIVE IN 365 DAYS یہ کیا چکر ہے ؟؟
نبیل بھائی جان
 
x boy

محفلین
جناب یہیں رہیں نا
بلاگ وغیرہ میں اتنا مزہ نہیں ہے جتنا یہاں ہوشیاری دکھانے میں ہے
 
ابن سعید بھائی میں نے کئی مہینے ہوئے اردو ویب میں اپنے بلاگ کو شامل کرنے کے لئے کہا تھا فارم بھی پر کیا تھا ۔لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا ۔ابھی میں دیکھ رہا تھا تو اس میں لکھا ہوا آ رہا تھا کہ NO ACTIVE IN 365 DAYS یہ کیا چکر ہے ؟؟
اگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا تو یہ نو ایکٹیوٹی والا پیغام کس کے لیے آ رہا ہے؟ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی کیا اردو سیارہ کے لیے اب بھی خدمات درکار ہیں یا دوست آ گئے :)
آج کل تو زیادہ تر نبیل بھائی ہی اس کی دیکھ ریکھ کر رہے ہیں، کوئی مستقل معاون مل جائے تو اچھا ہوگا۔ در اصل پچھلے دنوں یہ کوشش اس لیے ترک کر دی گئی کہ سیارہ کو پھر سے ڈیویلپ کرنا تھا جس میں مرکزی ادارت کی ضرورت ہی نہ پیش آتی۔ لیکن ابھی ایسی کسی ڈیویلپمنٹ میں شاید کچھ وقت لگے اس لیے اس دوران کوئی فعال رضاکار مل جائے تو اچھا ہوگا۔ :) :) :)
 
ایک رضا کار ہے تو ۔۔۔اگر کہیں تو ;)
 
نکتہ ور

محفلین
آج کل تو زیادہ تر نبیل بھائی ہی اس کی دیکھ ریکھ کر رہے ہیں، کوئی مستقل معاون مل جائے تو اچھا ہوگا۔ در اصل پچھلے دنوں یہ کوشش اس لیے ترک کر دی گئی کہ سیارہ کو پھر سے ڈیویلپ کرنا تھا جس میں مرکزی ادارت کی ضرورت ہی نہ پیش آتی۔ لیکن ابھی ایسی کسی ڈیویلپمنٹ میں شاید کچھ وقت لگے اس لیے اس دوران کوئی فعال رضاکار مل جائے تو اچھا ہوگا۔ :) :) :)
یہاں دیکھیے ذرا :silent3: :)
 
نہیں برادر بات کریدنے کی نہیں ہے۔۔۔بات ہے سند کی ۔۔۔مجھے پتہ ہے آپ ایک نہیں سینکڑوں سندیں بمعہ دستا ویزات کے پیش کر سکتے ہیں۔
آپ گواہ ہوں یا نہ (کیونکہ آپ بعد میں آئے) مگر میں بذات خود ان میں سے کئی ایک کا چشم دید گواہ بھی ہوں۔۔ دو چار مباحث کا مجموعہ،اس سے جڑی گالیاں،اس سے جڑے ظلم کے باب ،اب بھی کئی لوگ میرے بلاگ پر پڑھنے کے لئے آتے جاتے رہتے ہیں۔
وہی بات ۔۔۔ کہ۔۔ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔
جگر جان آپ کے پاس اردو سیارہ کو دینے کے لئے وقت نہیں ہے تو دفع کریں اس کو بند کر دیں۔۔۔بھائی جی کیوں منہ میں آتے ہیں
اگر بند کرنے سے سبکی محسوس ہوتی ہے تو چلائیں۔۔جیسے بھی ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب میری رائے پوچھیں تو میں اردو سیارہ بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔۔اردو سیارہ محفل کا ہی ایک انگ ہے اسے کسی صورت جدا نہیں ہونا چاہئے۔۔۔اور میرے نزدیک اردو بلاگنگ انٹرنیٹ کو اردو محفل کا دیا گیا ایک انمول تحفہ ہے جو اردو محفل کے ہیروں جیسے محفلین نے انٹرنیٹ والوں کو سکھایا پڑھایا اور اسے بنانا سکھایا۔۔۔آج اگر کوئی کہے کہ میں اردو بلاگنگ کا ماما چاچا ہوں تو وہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا انسان ہوگا
بس یوں جان رکھئے کہ اردو محفل دنیائے انٹرنیٹ کی ماں ہے اور اردو بلاگنگ کو بھی خون اسی ماں نے ہی دیا ہے۔۔اردو سیارہ ، اردو محفل کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔اسے موجود رہنا چاہئے،فعال رہنا چاہئے تاکہ اردو بلاگنگ کی اصل پہچان کا لوگوں کو پتہ چلتا رہے کہ اس کے اصل ماں باپ کون ہیں۔۔۔اور بھائی جی جب تک ماں باپ زندہ رہتے ہیں کوئی ماما چاچا حق نہیں جتا سکتا۔

باقی نبیل بھائی جانتے ہیں ۔۔ میرے جیسوں کے لئے سیارہ جیسی چیز بنانا منٹوں کا کام ہے۔۔۔بھائی جی یہ سب کام ہم نے کر کے دیکھ لئے۔مگر سبق یہی سیکھا کہ ماں باپ کے سائے تلے ہی جنت ہے

اس لئے ساری باتیں قصے افسانے چھوڑیں اور اردو سیارہ اور دوسری محفل سے جڑی چیزوں کو آہستہ آہستہ فعال کریں۔۔۔ہم جیسوں کی ضرورت ہو تو چھوٹا یا بڑا سمجھ کر حق جتا کر کام بتلائیں ہم حاضر ہیں۔مصروفیت کے باوجود انشااللہ ضرور ساتھ دیں گے
تو حضور آپ اس کو ٹائم دیں تاکہ یہ فعال ہو سکے
 
آخری تدوین:
Top