اردو سنٹر کا مجوزہ پہلا صفحہ

اردو سنٹر پر پہلے سے ایک پورٹل پیکیج استعمال ہورہا ہے ۔ مگر کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر میں اسے ہٹانا چاہتا ہوں ۔ آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ اس صفحے کو کھولئے ۔ اس کے متعلق مجھے درج ذیل معلومات درکار ہیں ۔
یہ صفحہ آپ کے کمپیوٹر پر کھلنے میں کتنا وقت لیتا ہے ۔ براہ کرم اس کے متعلق تفصیلی معلومات درکار ہیں مثلا ۔ انٹر نیٹ کی رفتار (کتنے کیلو بائیٹ فی سیکنڈ تھی) اس میں کھلنے میں کتنا وقت لیا ۔ ۔؟ِ کیا فونٹ درست نظر آرہے ہیں ۔ مختلف آپریٹنگ سسٹم پر اسکے اثرات ۔ اور ڈیزائن میں آپ کی رائے ۔ یہ تمام معلومات دینے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور مجھے بتائیں کہ کیا ہونا چاہیئے اور کیسے ہو ۔ اس کے علاوہ لنکس درست کام کر رہے ہیں یا نہیں وغیرہ وغیرہ ۔

http://www.urducenter.com/Urduweb/index_files/slide0001.htm

شکر گزار
آپکا فیصل
 
نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، کیا تم اردو سینٹر کو ری ڈیزائن کر رہے ہو؟ اگر ایسا ہے تو اچھا ہے کہ یہاں صلاح مشورہ کر لو اس بارے میں۔

میرے رائے میں پورٹل کے صفحہ اول پر تحریری اردو اور انگریزی میں مواد ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ تصویری اردو میں کچھ ربط ہونے چاہییں جو کہ اردو فونٹ وغیرہ سیٹ‌ اپ کرنے کی جانب رہنمائی کریں۔ ابھی یہ کام ہمیں اردو ویب پر بھی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ میں تو تمہیں نستعلیق کے علاوہ کوئی اور فونٹ استعمال کرنے کا مشورہ ہی دوں گا۔ اگر تم ایشیا ٹائپ فونٹ‌ نہیں استعمال کرنا چاہتے تو پھر شاید نفیس ویب نسخ ہی بہترین چوائس ہو۔

اگر تمہارا ارادہ پوری سائٹ‌ کو revamp کرنے کا ارادہ رکھتے ہو تو بہتر ہے کہ کسی اچھے کونٹینٹ‌ منیجمنٹ سسٹم کا انتخاب کر لو جس پر باقی سارا کام کر سکو۔ البتہ CMS پر کام کرنا کچھ مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
 
میرا ارادہ

برادرم نبیل اور عزیز ساتھیو
اردو سنٹر پر اردو سنٹر کی چوپال ایک جزو ضرور ہے مگر یہ مکمل سائیٹ نہیں ہے ۔ میں اردو سنٹر کو ایک مکمل سائیٹ بنانا چاہتا ہوں ۔ اور ویفٹ ٹیکنالوجی پر ابتدائی کام کر رہا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں کہ سائیٹ پر بنیادی فونٹ ایمبیڈ کر دیئے جائیں تاکہ کسی کو بھی کسی بھی صورت فونٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہ رہے ۔ اس کے بعد میں کولیکشن اور سیلیکشن کے طریقے پر افراد کو اردو ایم پی تھری مواد ۔ اردو ویڈیو کلپ ۔ اردو زبان میں ای میل سروس ۔ اردو زبان میں دریچہ (چیٹ رومز) ۔ اور دیگر خدمات فراہم کرنا چاہ رہا ہوں ۔ جب ہم اس سب کی بات کرتے ہیں تو میری نظر میں کوئی کونٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم نہیں آتا جو ان تمام خدمات کو فراہم کرتا ہو ۔ ای میل سروس کے لے میری ہوسٹنگ کمپنی سے بات ہو گئی ہے ۔ اور وہ خدمات فراہم بھی کرنے کو تیار ہیں ۔ اب میں ان تمام مواد پر کام کرنے والا واحد شخص ہوں جسے کسی بھی طرف سے (سوائے اردو ویب کے) کسی قسم کی بھی فنی معاونت حاصل نہیں ہے ۔ ساتھی کہتے ہیں کہ میں اردو سنٹر کو وقت نہیں دے پارہا کیونکہ وہ نہیں جانتے پردے کے پیچھے کیا کچھ چل رہا ہے ۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسا سسٹم ہو تو ضرور بتائیے ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
فیصل،

آپ نے بہت بڑے پروجیکٹ پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔ اگر مکمل کر پائیں تو اردو کی بہت خدمت ہو گی۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

ویفٹ کی سب سے بڑی پرابلم یہ ہے کہ یہ صرف ونڈوز ایکس پی (اور کسی حد تک ونڈوز 2000) کے لیے کارآمد ہے۔ مگر ونڈوز 98 پر اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ویفٹ کے لیے IE کا ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔

بہرحال، سننے میں آیا ہے کہ ویفٹ استعمال کرنے کے کچھ چور دروازے بھی ہیں، جن سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے علاوہ دوسرے براؤزرز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

مختصر یہ کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ ابھی بھی ونڈوز 98 استعمال کر رہا ہے، اسی لیے ویفٹ مقبول نہیں ہو سکے گا۔ اور لینکس یوزرز کو بھی پرابلم رہے گی۔
 
بہت عمدہ کام کا بیڑا اٹھایا ہے فیصل ۔ ایم پی تھری مواد پر روشنی ڈالو تو میں مدد کے لیے ہمی وقت میسر ہوں۔ کچھ منصوبہ میرے ذہن میں بھی ہیں بس ہمت کرو اور دیکھنا کہ کیسے تمہارے پیچھے پیچھے چلے آئیں گے :lol:
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا ارادہ

فیصل عظیم نے کہا:
برادرم نبیل اور عزیز ساتھیو
اردو سنٹر پر اردو سنٹر کی چوپال ایک جزو ضرور ہے مگر یہ مکمل سائیٹ نہیں ہے ۔ میں اردو سنٹر کو ایک مکمل سائیٹ بنانا چاہتا ہوں ۔ اور ویفٹ ٹیکنالوجی پر ابتدائی کام کر رہا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں کہ سائیٹ پر بنیادی فونٹ ایمبیڈ کر دیئے جائیں تاکہ کسی کو بھی کسی بھی صورت فونٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہ رہے ۔ اس کے بعد میں کولیکشن اور سیلیکشن کے طریقے پر افراد کو اردو ایم پی تھری مواد ۔ اردو ویڈیو کلپ ۔ اردو زبان میں ای میل سروس ۔ اردو زبان میں دریچہ (چیٹ رومز) ۔ اور دیگر خدمات فراہم کرنا چاہ رہا ہوں ۔ جب ہم اس سب کی بات کرتے ہیں تو میری نظر میں کوئی کونٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم نہیں آتا جو ان تمام خدمات کو فراہم کرتا ہو ۔ ای میل سروس کے لے میری ہوسٹنگ کمپنی سے بات ہو گئی ہے ۔ اور وہ خدمات فراہم بھی کرنے کو تیار ہیں ۔ اب میں ان تمام مواد پر کام کرنے والا واحد شخص ہوں جسے کسی بھی طرف سے (سوائے اردو ویب کے) کسی قسم کی بھی فنی معاونت حاصل نہیں ہے ۔ ساتھی کہتے ہیں کہ میں اردو سنٹر کو وقت نہیں دے پارہا کیونکہ وہ نہیں جانتے پردے کے پیچھے کیا کچھ چل رہا ہے ۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسا سسٹم ہو تو ضرور بتائیے ۔

یار فیصل، تمہاری اس لسٹ‌کو دیکھ کر تو میں چکرا سا گیا ہوں۔ اس میں ہر آئٹم کافی محنت اور وقت طلب پراجیکٹ ہے۔ تم نے کیا ٹائم فریم سیٹ کیا ہے اس کے لیے؟ دوسرے میری نظر میں کوئی ایسا CMS نہیں ہے جس میں یہ ساری فیچرز اکٹھی موجود ہوں۔ بہتر یہ ہوگا کہ تم نیٹ پر موجود اوپن سورس کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز پر نظر ڈالو اور دیکھو کہ ان میں سے کونسا تمہاری requirements کے قریب قریب پہنچتا ہے۔ اگر کسی آف دا شیلف CMS میں یہ ساری فیچرز نہ بھی ہوں تو اس بات کا امکان ہے کہ اس کے کسی فری یا کمرشل ایڈ آن انسٹال کرنے سے یہ فیچر شامل ہو جائے۔ تمہیں کچھ انفارمیشن ذیل کے روابط سے مل جائے گی:

OpenSourceCMS
The CMS Matrix
 
دوست

محفلین
جناب میں نے یہ صفحہ کھولا ہے۔
سب کچھ تاہوما میں لکھا نظر آرہا ہے۔
ذرا تسلی سے ہی صفحہ کھلا ہے۔
میں رات کے وقت آنلائن ہوں۔رفتار کافی ہے اس وقت۔اس لیے میں یہ نہیں بتا سکتا کہ دن میں کتنا وقت لے گی شاید دگنا۔
باقی کچھ ڈبے بھی ہیں۔ اور سبز رنگ کچھ جچا نہیں۔
CMS کی باتیں بڑے لوگ جانیں ہماری تو اتنی ہی سمجھ بوجھ تھی۔
اللہ کامیاب کرے۔
 
میرا ارادہ

فیصل عظیم نے کہا:
برادرم نبیل اور عزیز ساتھیو
اردو سنٹر پر اردو سنٹر کی چوپال ایک جزو ضرور ہے مگر یہ مکمل سائیٹ نہیں ہے ۔ میں اردو سنٹر کو ایک مکمل سائیٹ بنانا چاہتا ہوں ۔ اور ویفٹ ٹیکنالوجی پر ابتدائی کام کر رہا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں کہ سائیٹ پر بنیادی فونٹ ایمبیڈ کر دیئے جائیں تاکہ کسی کو بھی کسی بھی صورت فونٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہ رہے ۔ اس کے بعد میں کولیکشن اور سیلیکشن کے طریقے پر افراد کو اردو ایم پی تھری مواد ۔ اردو ویڈیو کلپ ۔ اردو زبان میں ای میل سروس ۔ اردو زبان میں دریچہ (چیٹ رومز) ۔ اور دیگر خدمات فراہم کرنا چاہ رہا ہوں ۔ جب ہم اس سب کی بات کرتے ہیں تو میری نظر میں کوئی کونٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم نہیں آتا جو ان تمام خدمات کو فراہم کرتا ہو ۔ ای میل سروس کے لے میری ہوسٹنگ کمپنی سے بات ہو گئی ہے ۔ اور وہ خدمات فراہم بھی کرنے کو تیار ہیں ۔ اب میں ان تمام مواد پر کام کرنے والا واحد شخص ہوں جسے کسی بھی طرف سے (سوائے اردو ویب کے) کسی قسم کی بھی فنی معاونت حاصل نہیں ہے ۔ ساتھی کہتے ہیں کہ میں اردو سنٹر کو وقت نہیں دے پارہا کیونکہ وہ نہیں جانتے پردے کے پیچھے کیا کچھ چل رہا ہے ۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسا سسٹم ہو تو ضرور بتائیے ۔

فیصل دوست میرے خیال میں تمہیں کسی پروفیشنل کی مدد کی ضرورت ہے بلکہ میں تو کہوں گا کہ ایسا کوئی پروفیشنل تمہاری ٹیم کاحصہ ہونا چاہیے۔ اس طرح آرٹ اور سائنس کے میل جول سے اچھا کام چل سکے گا۔ اردو سینٹر کی چوپال میں بھی ابھی یہی کمی نظر آتی ہے۔
 
اچھا تو اب ذرا یہ صفحہ بھی ٹرائی کر کے دیکھیں اور رائے دیں ۔ فی الحال تلاوت قرآن پاک اور اردو سنٹر کی جھلکیاں شلکیاں رکھی ہیں اور مجھے کوئی یہ بھی بتائے کہ وینڈوس 98 اور میلینیئم پر یہ کیسا کھلتا ہے۔ کیا یہ تیز کھلتا ہے یا نہیں وغیرہ وغیرہ

http://www.urducenter.com/eportal

آپکا فیصل
 
Top