اردو دور درشن

الف عین

لائبریرین
ہندوستان کے سرکاری ٹیلی وژن چینل دور درشن کا اردو چینل 15 اگست یومِ آزادی سے شروع ہو گیا ہے۔ اب تک مقامی چینلس ضرور مقامی زبانوں میں تھے، لیکن نیشنل چینل کسی اور زبان میں پیش کئے جانے کا یہ پہلا موقعہ ہے۔ اور یہ سعادت اردو کو حاصل ہوئی ہے۔ اردو دنیا کو مبارک
 

اعجاز

محفلین
اعجاز صاحب!
مبارکباد :D

ویسے ہندی کہاں‌ کہاں‌استعمال ہوتی ہے ۔ بالی وڈ کی فلمیں‌تو اردو میں‌ ہی ہوتی ہیں‌۔
 

الف عین

لائبریرین
درست لیکن ان کا سرٹفکیٹ ہندی کا ہی ہوتا ہے، مغلِ اعظم جیسی فلم بکا شمار بھی ہندی میں تھا۔ وہ تو بعد میں بیدی اور شاید بی آر چوپڑا نے دستک اور ہنستے زخم کو اردو کا سرٹیفکیٹ دلوایا۔
 

اعجاز

محفلین
جی ۔ میں‌نے بی بی سی پر پڑھا تھا کے یہ سرٹیفکیٹ صرف ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے ہوتا ہے کیونکہ ہندی حکومت کی شرط ہے یہ۔

مجھے یاد ہے یوپی میں‌ رہنے والی میری خالہ بھیتر باہر کرتی تھیں‌ :D لیکن میرے ماموں‌ وغیرہ اردو ہی بولتے ہیں‌۔ تو ویسے عمومی صورتحال کیا ہے؟
 
ویسے بہت اچھا لگا سن کر۔ پرائیوٹ سیکٹر میں ہندوستان کا ایک اردو چینل پہلے سے موجود تھا ۔ ای ٹی وی اردو شاید حیدر آباد سے چلتا ہے۔
 
کیا بات ہے دور درشن پر اردو کو جگہ مل ہی گئی ۔۔

پر کیا کسی نے سوچا ہے کہ ہندی میں‌انہوں‌نے ٹیلی وژن کو دور درشن کا نام دیا اور اس نام کو رائج بھی کر دیا لیکن اردو میں ہم ٹیلی وژن کو ٹی وی کے علاوہ کوئی نام نہ دے سکے ۔۔

ایک بات سمجھ میں‌نہیں‌آتی ،،یہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر جو زبان استعمال ہو رہی ہے وہ کیا ہے ،، ہندی یا اردو ،، کوئی بتلاو کہ ہم بتلائیں‌کیا ۔۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
اعجاز صاحب سب اردو دانوں کو بہت بہت مبارک باد۔بقول اقبال ، پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے
 
Top