اردو جملہ مدد درکار ہے

مجھے قوی امید ہے کہ میرے سوال کا جواب فورم میں کہیں نہ کہیں موجود ہوگا، لیکن معلومات کے اس ذخیرے میں اس وقت تلاش کرنے کے لئے وقت نہیں ہے،

سوال: جملہ انسٹال کر لیا ہے ، باسم اردو لینگویج بھی کر لیا ہے، لیکن جب آرٹیکل پوسٹ کرتا ہوں تو ؟؟؟؟؟؟؟؟ سوالیہ نشان آ رہے ہیں کوئی سادھارن سا طریقہ بتادیں کہ اس سے جان چھوٹے تو کچھ آگے کام بڑھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سوالیہ نشان نظر آنے کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ ڈیٹابیس کی collation صحیح سیٹ نہیں کی گئی ہے۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن میں ڈیٹابیس بناتے وقت اس کی کولیشن utf8_unicode_ci سیٹ کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

attachment.php


اگر آپ اردو جملہ 1.5 استعمال کریں تو اس میں آپ کو ایڈمن سیکشن اور فرنٹ اینڈ پر اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن مل جائے گی۔
 

Attachments

  • collation_utf8.gif
    collation_utf8.gif
    7.1 KB · مناظر: 41
ہائے پی ایچ پی
یار چھوڑو اس دماغ کی دہی کو
اے ایس پی ڈاٹ نیٹ پر آئو اور ایس کیو ایل ہوم ایڈیشن استعمال کرو۔۔
موجاں ہی موجاں ۔۔۔
 
Top