اردو بلاگ ڈاٹ ورڈ پریس ڈاٹ کام

میں نے ورڈ پریس پر ایک بلاگ بنایا ہے ۔ جس کا نام ہے شمیل کا اردو بلاگ اور پتا یہ ہے
http://urdublog.wordpress.com/

مسلہ یہ ہے کہ جب میں اس میں کوئی پوسٹ کرتا ہوں تو وہ میرے بلاگ پر ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ڈیش بورڈ پر لکھا ہوا آ جاتا ہے کہ آپ کی پوسٹ محفوظ ہو گئی ہے ۔ میں نے دو پوسٹس کی ہیں سب پوسٹس کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے ۔اس کی کیا وجہ ہے ؟ یا پھر اس کی یہ وجہ تو نہیں کہ ابھی میں نے کسی ویب ہوسٹینگ کمپنی سے جگہ نہیں لی ہے ۔

اگر ایسا ہے تو پھر بھی مجھے آپ کی مدد درکار ہے ۔ مجھے ورڈ پریس کی ویب سائیٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ہر ویب ہوسٹینگ کمپنی اس قابل نہیں کہ ان کی دی ہوئی جگہ پر ورڈ پریس آسانی سے انسٹال ہو جائے ۔ اس کے لیے ایسی ویب سایٹ ہوسٹینگ کمپنی چاہیے جس میں درج زیل سیٹینگز ہونی چاہیے ۔

• PHP 4.2 or greater
* MySQL 3.23.23 or greater
* The mod_rewrite Apache module

تو آپ میں سے کوئی یہ بتانا پسند کرے گا کہ پاکستان میں کون سی کمپنی اس قابل ہے اور اس کا کون سا ویب ہوسٹینگ پلان اس قابل ہے کہ اس کو حاصل کر کے میں وہاں پر اپنا ورڈ پریس انسٹال کر لوں ۔ اس سلسلے میں یہ بات بھی ذہن نشین رکھی جائے کہ میں ایک طالب علم ہوں اور صرف وہ ویب ہوسٹینگ پلان ہی لے سکتا ہوں جو کم خرچ بالا نشین ہو ۔ اس سلسلے میں یہ بھی بتائیے کہ ایک ساداہ سے بلاگ کے لیے تقریباً کتنی جگہ درکار ہوتی ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل جہاں تک پوسٹ کو پبلش کرنے کا تعلق ہے تو آپ پوسٹ کو ایڈٹ کریں اور نیچے پوسٹ‌کے سٹیٹس کو published پر سیٹ کر دیں۔

سستی ویب ہوسٹنگ کے بارے میں تو باقی دوستوں میں سے ہی کوئی بتا سکے گا۔
 
Top