اردو بلاگ وڑڈ پریس پر ۔۔۔۔۔۔۔۔؟

زیک

مسافر
شمیل: ورڈپریس پر اردو بلاگ بنانا آسان ہے اگر آپ اپنی ڈومین پر ہوں۔ مفت والی ورڈپریس ہوسٹنگ پر کچھ مشکلات ہیں۔

میں ورڈپریس میں اردو بلاگ بنانے پر اگلے دو ایک ہفتوں میں کچھ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ بس یہ ترجمے کے کام سے فارغ ہو جاؤں۔
 

جیسبادی

محفلین
شمیل بھائی، ہمیں تو ان ظالم منتظمین نے 80x80 پیکسلز سے زیادہ کی تصویر avatar کی اجازت نہیں دی، ورنہ ہم بھی بڑا سا پینگیون لگا لیتے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی نے کہا:
شمیل بھائی، ہمیں تو ان ظالم منتظمین نے 80x80 پیکسلز سے زیادہ کی تصویر avatar کی اجازت نہیں دی، ورنہ ہم بھی بڑا سا پینگیون لگا لیتے۔

جیسبادی: میں بھی شمیل کی تصویر پر حیران ہوا تھا مگر معلوم یہ ہوا ہے کہ اگر آپ اوتار اردو ویب پر اپلوڈ کریں تو اس کا سائز 80 x 80 تک ہو سکتا ہے مگر اگر آپ کسی اور سائٹ پر رکھ کر اس کا ربط دیں تو بڑا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بات مجھے پسند نہیں آئی مگر فی‌الحال ایسا ہی ہے۔
 
جیسبادی بھائی ، منتظمین دراصل چاہتے ہیں کہ آپ ایسی تصویر یہاں پر آویزاں کریں جس میں آپ کے پینگوئن کی جگہ آپ کا اپنا چہرہ مبارک واضع ہو ۔ :)
 
Top