اردو بلاگ فورم کا قیام

کل فیس بک کے اردو بلاگر گروپ میں ایک پوسٹ پہ نظر پڑی۔
لنک اوپن کیا تو وہ اردو بلاگ فورم ڈاٹ کام کے صفحہ اول پہ لے گیا۔
اس کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں:
  • انٹرنیٹ کے اس دور میں جو لوگ اردو بلاگنگ کے لئے کام کر رہے ہیں اور جو اردو بلاگنگ کے ذریعے زبان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • اردو بلاگرز اور بلاگنگ کو درپیش مشکلات اور مسائل کا سدِ باب کرنا۔
  • کم از کم سالانہ تربیتی پروگرام، میلہ یا کانفرنس وغیرہ کا انعقاد کرنا۔ جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اردو بلاگرز اور بلاگنگ میں دلچسپی رکھنے والے مل بیٹھیں تاکہ ایک دوسرے سے سیکھ کر بہتر سے بہتر انداز میں بلاگنگ کر سکیں۔
  • اچھا لکھنے والے اردو بلاگرز کو ”مین سٹریم میڈیا“ میں لکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا۔
  • اردو بلاگنگ کے لئے ایسے اقدامات کرنا جس کے ذریعے اردو بلاگرز پاکستان اور اردو زبان کے حوالے سے عالمی منظرنامہ پر اہمیت حاصل کر سکیں۔
اس سلسلے کو مزید تقویت پہنچانے کے لئے اردو بلاگ فورم ایک بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 2013کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

27-26 جنوری 2013ء کو لاہور پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والا ہر خاص و عام شرکت کر سکتا ہے، مگر شرکت کے لئے رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد اردو بلاگ فورم کی طرف سے دعوت نامہ ضروری ہے۔ لاہور میں کانفرنس کے مقام اور دیگر کاموں کی حتمی صورت جلد ہی آپ کے سامنے ہو گی۔ جبکہ شمولیت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ پندرہ جنوری 2013ء ہے۔

باقی کی مزید تفصیل آپ ان کی ویب سائٹ پہ دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہ ہے۔
اس کے حوالے سے میں بھی ادھر ایک دھاگا کھولنا چاہتا تھا۔ چلیں اپ نے پہل کردی۔ اور جو اس پہ بحث ہوئی تھی۔ اس کا بھی ذکر ہونا چاہیے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس کے حوالے سے میں بھی ادھر ایک دھاگا کھولنا چاہتا تھا۔ چلیں اپ نے پہل کردی۔ اور جو اس پہ بحث ہوئی تھی۔ اس کا بھی ذکر ہونا چاہیے۔
میرا خیال ہے کہ اُس بحث کو محفل پہ لانے یہاں کا ماحول کافی گرم ہو جائے گا۔ اور سیاسیات کے بعد یہ دھاگہ اُس کا متحمل نہیں ہو سکے گا۔
 
میرا خیال ہے کہ اُس بحث کو محفل پہ لانے یہاں کا ماحول کافی گرم ہو جائے گا۔ اور سیاسیات کے بعد یہ دھاگہ اُس کا متحمل نہیں ہو سکے گا۔
جو لوگ ایسی زبان استعمال کر رہے تھے میں نے تو شاید ان میں سے کسی کو اس محفل پہ نہیں دیکھا۔

جی بالکل کافی نہیں بہت زیادہ ہو جائے گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جو لوگ ایسی زبان استعمال کر رہے تھے میں نے تو شاید ان میں سے کسی کو اس محفل پہ نہیں دیکھا۔

جی بالکل کافی نہیں بہت زیادہ ہو جائے گا۔
جی جی وہ محفل پہ یا تو آتے نہیں ہیں یا پھر بہت کم کم آتے ہیں۔
 
پردیسی

محفلین
خدا جانے کیا ہو گا انجام اس کا
میں بے صبر ہوں اتنا، وہ تند خو ہے
انجام جو بھی ہو سو ہو۔۔۔اگر ہو سکی تو ہم شامل ہوں گے اور اگر یہ لوگ نہ کروا سکے تو پھر ہم کروائیں گے۔
کیونکہ ہمارا ارداہ تھا اس کام کو کو کرنے کا مگر اتفاق دیکھئے کہ محسن عباس صاحب نے دو تین محترم اردو بلاگران کے ساتھ مل کر اس کام کا بیڑا اٹھایا۔سو ہم نے سر تسلیم خم کر دیا
اب اگر یہ جنگ چاہے جس کی بھی ہو اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہی ہے۔۔۔چاہے محسن کرے یا کہ ہم۔۔:twisted:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
انجام جو بھی ہو سو ہو۔۔۔ اگر ہو سکی تو ہم شامل ہوں گے اور اگر یہ لوگ نہ کروا سکے تو پھر ہم کروائیں گے۔
کیونکہ ہمارا ارداہ تھا اس کام کو کو کرنے کا مگر اتفاق دیکھئے کہ محسن عباس صاحب نے دو تین محترم اردو بلاگران کے ساتھ مل کر اس کام کا بیڑا اٹھایا۔سو ہم نے سر تسلیم خم کر دیا
اب اگر یہ جنگ چاہے جس کی بھی ہو اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہی ہے۔۔۔ چاہے محسن کرے یا کہ ہم۔۔:twisted:
اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔
ویسے بھی یہ سب کچھ بلاگرز کو اپنے بل بوتے پہ ہی کرنا ہو گا۔
 
اللہ خیر کرے اب تو کانفرنس کے منتظمین اور شرکاء پر حملے کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔ کوئی بندہ یہ خبر ذرا ٹی وی چینلز والوں کو تو دے چلو اسی بہانے اردو بلاگرز کو ذرا کوریج تو مل جائے :D
 
اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔
ویسے بھی یہ سب کچھ بلاگرز کو اپنے بل بوتے پہ ہی کرنا ہو گا۔
اس سلسلے میں میں آپکے ساتھ ہوں، ایک سال میں کم از کم تین سے چار میٹ اپ ضرور ہونے چاہیں۔ سپانسر چاہے دیسی ہو یا بدیسی اس سے فرق نہیں پڑتا۔ اردو بلاگرز کی فی الحال کوئی نہیں سنتا لہذا اگر کوئی آپ کو خریدنا بھی چاہے تو کوئی ٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔
 
محمد امین

لائبریرین
یار سمجھ سے باہر ہے یہ شخص جس نے محض گمان کی بنا پر اتنے سارے مسلمانوں کو کھڑے کھڑے اسلام سے فارغ کردیا، کس قماش کا آدمی ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اللہ خیر کرے اب تو کانفرنس کے منتظمین اور شرکاء پر حملے کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔ کوئی بندہ یہ خبر ذرا ٹی وی چینلز والوں کو تو دے چلو اسی بہانے اردو بلاگرز کو ذرا کوریج تو مل جائے :D
پھر جیو کو دیتے ہیں۔
ویسے بھی انہیں مرچ مصالحے کا بہت شوق ہے۔
 
Top