اردو او سی آر پر میری تحقیق

ڈی-اے-ستی

محفلین
اردو محفل کے تمام ممبران کو اسلام و علیکم۔
آپ سب کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میں گزشتہ ڈیڈھ سال سے اردو او سی آر پر کام کر رہا ہوں اور اب میں اس مقام پر پہنچ چکا ہوں جہاں میں یہ کہ سکوں کے میں نے اس میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ البتہ اس پر ابھی مزید کافی کام باقی ہے لیکن آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کے میں نے حل تلاش کر لیا ہے بس آزاٰئش باقی ہے۔ اس کے نتائج اچھے بھی ہو سکتے ہیں اور برے بھی لیکن اگر برے بھی آتے ہیں تو میرے موجودہ تجویز کردہ حل میں کچھ ترامیم کر کے اچھے نتائج حاصل کیے جا سکیں گے کسی نئے حل کی ضرورت نہیں ہو گی۔ میں اردو نستعلیق او سی آر بنانے کے پانچھ میں سے چار مراحل طے کر چکا ہوں اور چونکہ میں یہ کام نوکری کے ساتھ کر رہا تھا اس لیے ابھی اسے مکمل کرنے کے لیے میرے پاس بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے اس لیے آپ لوگوں کی تھوڑی سی مدد لینے کے لیے یہان حاضر ہوا ہوں۔ اس تحقیق پر میرا ایک ابتدائی مراحل کا ایک پیپر بھی چپنے کے لیے چن لیا گیا ہے۔
چونکہ ابھی تک اردو او سی آر پر تحقیق میں معاونت کے لیے لگیچرز کا کوئی ڈیٹا بیس موجود نہیں چنانچہ مین نے اردو دوست ڈاٹ کام سے کچھ پی ڈی ایف کتابیں ڈاؤنلوڈ کر کے ان کہ امیج میں منتقل کر کے ان پر کام شروع کیا۔ اب چونکہ میرا باقی کام تقریبَ ختم ہو چکا صرف ٹریننگ اور ریکگنیشن کا کام باقی ہے اس لیے مجھے وہاں پر استعمال لیے گیے تمام لگیچرز کی ضرورت ہے۔ کیا آپ میں سے کوئی میری مدد کر سکتا ہے؟

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید
ضرور، انشاء اللہ سبھی احباب دوڑ کر آئیں گے۔ آپ کچھ تفصیل تو بتائیں۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
بہت شکریہ الف عین صاحب۔ یہ ایک لمبا عمل ہے، پوری تفصیلات تو مکمل ہونے کے بعد آپ سب کی خدمت میں پیش کروں گا لیکن مختصراٰ یہ کہ نستعلیق کی دشواری کو دیکھتے ہوئے اس میں روائیتی طریقوں سے ہٹ کر بہت ساری ہینڈ رائیٹنگ کی ریکگنیشن کی تکنیکوں کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ ابھی مجھے ٹریننگ کے لیے نستعلیق کے لگیچر تصاویر کی شکل میں چاہیں جس کے لیے مجھے آپ لوگوں کی مدد درکار ہے۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
زبردست الف نظامی صاحب۔ مجھے بلکل اسی قسم کی چیز کی ضرورت ہے، لیکن کیا اس کا کوئی لینکس ورژن دستیاب ہے کیونکہ میرے پاس ونڈوز نہیں ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
زبردست الف نظامی صاحب۔ مجھے بالکل اسی قسم کی چیز کی ضرورت ہے، لیکن کیا اس کا کوئی لینکس ورژن دستیاب ہے کیونکہ میرے پاس ونڈوز نہیں ہے؟
لینکس پر مونو انسٹال ہو تو شاید یہ چل جائے ورنہ آپ اس کو ونڈوز والے سسٹم میں چلا کر ترسیموں کی تصاویر حاصل کر لیں جو images کے فولڈر میں موجود ہیں اور لینکس میں استعمال کریں۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
مدد کا بہت بہت شکریہ۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اردو دوست ڈاٹ کام پر موجود پی ڈی ایف کتابوں میں نستعلیق کا کون سا فونٹ استعمال ہوا ہے؟
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
مجھے اس سافٹ وئر کا ڈاونلوڈ لنک نہیں مل رہا۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ہی کہاں سے ڈاونلوڈ ہع گا؟
 

الف نظامی

لائبریرین
مدد کا بہت بہت شکریہ۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اردو دوست ڈاٹ کام پر موجود پی ڈی ایف کتابوں میں نستعلیق کا کون سا فونٹ استعمال ہوا ہے؟
ان پیج کا نوری نستعلیق استعمال ہوا ہے جس کے اوپن ٹائپ یونیکوڈ فانٹ متبادل یہ ہیں:
علوی نستعلیق
جمیل نوری نستعلیق
 

فہدخان56

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت دور نہیں کہ اردو انگریزی کی طرح سب کے دلوں میں سما جائے
ویسے orc سے رومن کام کم ہونے لگے گا!
متفق؟
 

اوشو

لائبریرین
ڈی۔اے۔ستی جی !
آپ کے لیے دعا گو ہوں۔
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔
آمین
 

سید ذیشان

محفلین
اسلام و علیکم،
آپ میں سے جو بھی احباب اس تحقیق کی مزید تفصیلات جاننا چاہیں وہ یہاں سی تھیسس ڈاون لوڈ کر کے مطالعہ کریں:
https://www.researchgate.net/public...CR_for_Printed_Text_using_Analytical_Approach
اگر اس بارے میں کوئ سوال ہو تو ضرور پوچھیں۔


بہت شکریہ جناب۔ لیکن جو لوگ ریسرچ گیٹ پر رجسٹرڈ نہیں ان کے لئے اس کا پی ڈی ایف ورژن بھی مہیا کر دیں۔
 
بہت شکریہ جناب۔ لیکن جو لوگ ریسرچ گیٹ پر رجسٹرڈ نہیں ان کے لئے اس کا پی ڈی ایف ورژن بھی مہیا کر دیں۔
جو رجسٹر نہیں وہ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، صرف پہلے پاپ اَپ کو بند کر کے سیدھا ہاتھ کی جانب نیچے فائل آئیکون اور فائل ویئو ٹیکسٹ بھی لکھا ہے اسے کلک کر کے فائل اوپن کریں گے تو ڈاؤن لوڈ کا بٹن بھی سامنے ہو گا۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
حوصلہ افزئ کا بہت بہت شکریہ۔ یہ تھیسس بغیر رجسٹر کیے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر پھر بھی کوئ مشکل ہو تو ضرور بتائیں۔ میں ایمیل کر دوں گا۔
 
Top