اردو انسٹالر کے بارے میں

مہوش علی

لائبریرین
بہت مفید معلومات مہیا کی ہیں آپ نے شارق صاحب۔

اور شاکر صاحب کی آراء میں بھی بہت جان ہے۔

میرے خیال میں تمام چیزیں کافی واضح ہو گئی ہیں اور تقریبا تمام مشورے دیے جا چکے ہیں۔ باقی کام اب پروگرامرز کا ہے (یعنی نبیل اور شارق صاحبان) ۔ آپ دونوں ہی فائینل فیصلہ کریں گے کہ کونسی چیزیں آپ آسانی سے اس آٹو انسٹالر میں ڈال سکتے ہیں۔
 
انسٹالر کا پہلا ورژن

انسٹالر کا پہلا ورژن ونڈوز 98 کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ویسے تو سٹیبل ہے مگر بہتر یہی ہے کہ ٹیسٹ سسٹمز یا جن سسٹمز کو نیا تیار کیا گیا ہو ان پر چیک کریں۔ انسٹالر کو چلانے کے بعد ونڈوز 98 پر اردو پڑھنا اور لکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔ انسٹالر

1۔ فائر فاکس 5٫1 انسٹال کرتا ہے۔ اور اس کو تاہوما فونٹ کے استعمال کے حساب سے سیٹ کر دیتا ہے۔ یہی براؤزر ہماری اردو لکھنے پڑھنے کی کلید ہے۔
2۔ تاہوما فونٹ اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
3۔ نبیل کا اردو پیڈ انسٹال کرتا ہے تاکہ اردو لکھی جاسکے۔
4۔ فونٹ سموتھنگ آن کردیتا ہے۔

یہ چھ م‌ب کا ڈاؤنلوڈ ہے۔

فی الحال usp10 وغیرہ کی مجھے ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

http://www.boriat.com/urduinst
 

جیسبادی

محفلین
ایسا انسٹالر CD پر تقسیم کرنے کیلئے موزوں ہے، یقیناً۔ مگر لادنے کیلئے تو بات دل کو نہیں لگتی۔ شاید یہ بہتر ہو کہ انسٹالر میں فائرفاکس نہ ہو، انسٹالر چلے اور فائرفاکس لادے اور پھر باقی نصب کا کام ہو۔ فائرفاکس میں تو سکیورٹی اپڈیٹ آتے رہتے ہیں، اب آپ کیلئے اس درندے کو اپڈیٹ رکھنے کا دردِ سر آ جائے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شارق صاحب، آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ماشاء اللہ۔

یہ پروگرام انشاء اللہ سی ڈی پر بہتریں چلے گا (کیونکہ پاکستانی یوسرز کی اکثریت سلو انٹر نیٹ کونیکشن استعمال کرتی ہے اور شاید اُن کے لیے یہ ممکن نہ ہو کہ وہ اس بڑی فائل کو لاد سکیں۔)

لیکن آپ کا فائر فوکس کو استعمال کرنے کا یہ کونسیپٹ مجھے بہت پسند آیا۔
 
گزارشات

جیسبادی آپ یہ بھی دیکھیں کہ ف‌ف 1٫5 ہی 5MB کا ڈاؤنلوڈ ہے! جس طرح بھی انسٹال ہوگا end user پر اتنی ہی بینڈوتھ کا لوڈ ڈالے گا۔ سچ ہے کہ 6 م‌ب کا ڈاؤنلوڈ عام آدمی کے لیے مشکل ہے۔ اگر مجھے بھی Canonical جیسی کوئی پارٹی مل جائے تو یوبنتو لینکس کی طرح فری CDs مہیا کرنے لگوں گا :)

سیکیورٹی اپ ڈیٹ کا میرے خیال میں اشو نہیں۔ ف‌ف کی تمام اپ ڈیٹ بآسانی Help کے مینو سے ڈالی جاسکتی ہیں۔ مجھے صرف اس کی میجر اپڈیٹ (1.5 سے 2.0) کا خیال رکھنا پڑے گا۔
 
Top