اردو الفاظ کی جامعیت

Tahira Masood

محفلین
بسم اللہ الر حمن الرحیم
سر سید کا ایک مشہور واقعہ یاد آگیا
ایک انگریز اردو سیکھ رہا تھا کافی مشقت اور کئی سال کے بعد اپنی سمجھ میں اس نے مکمل اردو سیکھ لی تو چلتے وقت ملاقات کے لئے آیا کہنے لگا اب میں اردو زبان پر عبور حاصل کر چکا ہوں گھر واپس جا رہا ہوں سر سید ایک دری پر تشریف فرما تھے دری میں سے ایک تاگا سا کھینچ کر اس انگریز کو دکھایا اور پوچھا اچھا بتاؤ اس کو اردو میں کیا کہتے ہیں انگریز مسکرایا تاگا
سرسید ۔۔نہیں
انگریز۔۔۔ دھاگا
سرسید۔۔نہیں
انگریز۔۔۔پرزہ
سرسید۔۔۔نہیں
انگریز۔۔ڈورا
سرسید نے کہا نہیں اب تو انگریز سر کھجانے لگا بہت سوچ کر بولا چیتھڑا سر سید کا جواب پھر وہی تھا نہیں اب تو انگریز نے ہار مان لی اور بولا حضرت آپ ہی بتا دیجئے سر سید نے کہا کہ یہ پھوسڑا ہے
پھر سرسید نے کہا لمبے ہو جائیے انگریز لیٹ گیا
پھر سرسید نے پاس بیٹھے ملازم سے کہا لمبے ہو جاؤ وہ فورا وہاں سے چلا گیا

حقیقت یہی ہے اہل زبان کی طرح دوسرا کوئی زبان کو سیکھ ہی نہیں سکتا ہے
بہت عمدہ کمال کا مراسلہ ہے(y)
 
Top