اردو ادب کی تاریخ اور اس کے عظیم شاہکاروں سے آگاہی

میں اس سائیٹ پر کام کر رہا ہوں جو نہ صرف ایم اے اردو کرنے والے طلبا کے لیے مفید ہو گی بلکہ اردو ادب کے شائقین اردو ادب سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے اس سے استفادہ کر سکیں گے۔سائیٹ میں موجود لنکس سال اول اور سال دوم کے ذریعے آپ اردو کےشعرا نثر نگار اور تاریخ کے متعلق جان سکتے ہیں۔ سائیٹ کا ایڈریس ہے:

www.maurdu.tk
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، یہ پوسٹ تعلیم و تدریس کے فورم میں زیادہ بہتر طور پر ہوتی ہے اور آپ کو اعتراض نہ ہو تو میں اسے وہاں منتقل کردوں گا۔ دوسرے آپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اردو ویب اس پراجیکٹ میں آپ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ اردو کی ترویج کی راہ میں ہم آپ کا ساتھ ضرور دیں گے۔ میری یہ گزارش تھی کہ کسی بھی نصاب کو آن لائن پیش کرنے کے لیے مختلف سسٹم موجود ہیں جنہیں کورس ویر کہا جاتا ہے۔ میرے خیال میں بہتر ہوگا اگر آپ ان میں سے کسی ایک پر کام کریں۔ نصاب بھی ایک طرح کا کونٹینٹ ہے اور اس کی کونٹینٹ منیجمنٹ کی بھی مختلف ضروریات ہیں۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو میں مزید تفصیلات عرض کروں گا۔
 
کیوں نہیں

کیوں نہیں نبیل بھائی مجھے خوشی ہوگی کہ آپ میری رہنمائی کریں۔ اور ہاں اس لنک کو آپ جہاں چاہیں منتقل کر سکتے ہیں۔ اس لیے کہ آپ لوگ مجھے سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ نبیل بھائی دراصل اس لنک میں tk.والوں نے میری سائیٹ بند کر دی ہے۔ اس لیے میں اُس کی ڈائریکٹری کا پتہ دے رہا اُسے آپ تعلیم و تربیت والے حصے میں شامل کر لیں کیونکہ www.maurdu.tkکی لنک کام نہیں کر رہی ۔ دوسرا ایڈریس ہے http://n.domaindlx.com/maurdu اگر ہو سکے تو مجھے wahabijaz@gmail.comپر میل کر میری رہنمائی ضرور فرمائیں۔ میں ایک پروفیشنل کمپوزر ہوں اور میرے پاس اردو کے حوالے سے بہت کچھ ہے۔ جس میں کئی تحقیقی مقالے بھی شامل ہیں۔ ان کو کس طرح ایک سائیٹ میں لایا جا سکتا ہے۔ اس کے متعلق مجھے آگاہ کریں۔
 
Top