اربابِ محفل سے سوال

السلام علیکم
سوال یہ ہے کہ یہاں پر تصویر اپلوڈ کرنے کا آپشن کیوں اضافہ نہیں کیا جاتا؟؟

نیز بعض سائٹ پر اپلوڈ کی ہوئی تصویریں اراکین کی طرف سے ہم سعودیہ والوں کو نظر نہیں آتیں کونکہ وہ سائٹ بلاک ہوتی ہے

اسکا کوئی حل ہو تو بڑی مہربانی ہوگی
شکریہ
 

عبدالرحمٰن

محفلین
راسخ بھائی میرے پاس کچھ اپلوڈ سائٹس کی لسٹ موجود ہے کیا خیال ہے وہ میں یہاں‌شئیر کردوں۔ :wink:
یاد رہے کہ ان میں سے میں‌نے کئی سائٹس استعمال کیں‌ہیں اور مجھے تو ان پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر دکھائی دیتی ہیں۔
بعد میں کہیں پاکستان یا کسی اور ملک والوں‌کا مسئلہ نہ ہوجائے ۔۔۔ :lol:
 

زیک

مسافر
تصویر اپلوڈ کی سہولت نہ دینے کی کئی وجوہات ہیں۔

ایک تو یہ کہ اس سے hard disk space اور bandwidth دونوں استعمال ہوتی ہیں اور کافی تیزی سے۔

دوسرا hotlinking کا مسئلہ بھی آ جاتا ہے اور اس کا حل نکالنا پڑتا ہے۔

تیسرا یہ کہ ایسے بہت سے مفت اور آسان سائٹ موجود ہیں جہاں لوگ اپنی تصاویر اپلوڈ کر سکتے ہیں اور پھر محفل پر ان تصاویر کو دکھا سکتے ہیں۔ ہمیں پہیا پھر سے ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں۔

چوتھے محفل پر تصاویر پوسٹ کرنے کے لئے ہدایات بھی موجود ہیں۔

مسئلہ رہ گیا تو وہ سعودیہ (یا اور ممالک جو نیٹ کو خوب کھل کر سنسر کرتے ہیں)۔ اس بارے میں ایک تو یہ کیا جا سکتا ہے کہ آپ لوگ ان امیج ہوسٹس کے نام بتائیں جو آپ کے پاس کام کرتے ہیں تو محفل کے ارکان کو کہا جائے کہ انہی کو استعمال کریں۔ باقی سعودی حکومت کے کان پر آپ کے احتجاج سے تو جوں بھی نہیں رینگے گی مگر آپ چاہیں تو کوشش کر لیں۔ ایک اور حل تصاویر کے سلسلے میں پراکسی کا استعمال ہے (جیسے Coral CDN) مگر معلوم نہیں کہ وہ بھی بلاک ہے یا نہیں۔
 
زکریا بھائی شکریہ

عبد الرحمن حاضر ہوں

جاوید اقبال حاضر ہوں

اور بتائیں کون سی سائٹس یہاں بلاک نہیں ہیں
 
Top