جوش اذان

حسان خان

لائبریرین
افق سے سحر مسکرانے لگی
مؤذن کی آواز آنے لگی

یہ آواز ہرچند فرسودہ ہے
جہاں سوز صدیوں سے آلودہ ہے

مگر اس کی ہر سانس میں متصل
دھڑکتا ہے اب تک محمد کا دل

(جوش ملیح آبادی)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
افق سے سحر مسکرانے لگی
مؤذن کی آواز آنے لگی
یہ آواز ہرچند فرسودہ ہے
جہاں سوز صدیوں سے آلودہ ہے
مگر اس کی ہر سانس میں متصل
دھڑکتا ہے اب تک محمد کا دل
(جوش ملیح آبادی)

صبح کا وقت کس قدر خوبصورتی لیے ہوتا ہے بیان سے باہر ہے سحر واقعی مسکراتی محسوس ہوتی ہے اور اسوقت اذان سن کر بہت سکون ملتا ہے ۔ اگر کسی روز کسی وجہ سے دیر سے آنکھ کھلے تو تمام دن یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی بہت قیمتی تحفہ گم ہو گیا ہو۔
 
Top