اخروٹ کا حلوہ

images


اجزاء

اخروٹ 1 کپ
کھویا 1 کپ
چینی 1 کپ
خشک دودھ 2 کپ
تازہ دودھ 1 لیٹر
سبز الائچی 8 عدد
مکھن 3 ٹیبل اسپون

تیاری کا وقت 30 منٹ

طریقہ

8عددالائچی اور1کپ چینی کوگرائنڈ کرلیں۔ ایک پین لیں اورگرائنڈ کی ہوئی چینی کو1 لیٹردودھ میں ڈال کرپکائیں یہاں تک کہ وہ مکس ہوجائے. دوسرے پین میں مکھن اورگرائنڈ کردہ الائچی ڈال کرپکائیں پھراسمیں1کپ کھویا، 1 کپ اخروٹ اورخشک دودھ 2 کپ شامل کرنے کےبعد 10 منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں پہلے سے تیاردودھ کا اضافہ کریں اورکچھ دیر دھیمی آنچ پرپکائیں اور تمام اجزا اچھی طرح مکس کرلیں.ڈش میں حلوہ نکال کرمیوہ ڈال کر گارنش کرلیں اور گرم گرم حلوہ مزے سے کھائیں ۔
 
Top