احمد قرہ حصاری کا کتابت کردہ قرآنی نسخہ

الف نظامی

لائبریرین
یا قوت المستعصمی نے سب سے پہلے کتابت مصاحف میں ایک نئی صنعت کو رواج دیا۔ اس صنعت کے تحت ہر صفحے کی پہلی، چھٹی اور گیارھویں سطر وہ خط ثلث میں لکھتا اور سطور 2-5 اور 7-10 خط ریحان میں لکھتا تھا۔

اس صنعت میں ترکی کے معروف خطاط احمد قرہ حصاری نے 944ھ میں کتابت قرآن کی۔ اس نسخے میں ہر صفحہ میں 13 سطریں ہیں جن میں پہلی، ساتویں اور تیرہویں سطر خط ثلث میں اور بقیہ سطور خط نسخ میں لکھی گئی ہیں

احمد قرہ حصاری کا کتابت کردہ یہ قرآنی نسخہ ترکی حکومت نے اصل جہازی سائز میں نہایت اعلی معیار پر طبع کرایا ہے۔اس قرآن کا ایک نسخہ مظفر آباد (آزاد کشمیر) کی ترکی مسجد میں محفوظ ہے۔

یہ نسخہ 2009ء میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اس وقت ہدیہ کیا تھا جب وہ اس مسجد کے افتتاح کے لئے مظفر آباد تشریف لائے تھے۔ ان دنوں راقم الحروف (راشد شیخ)کا قیام بغرض ملازمت مظفر آباد ہی میں تھا۔

بحوالہ مضمون: پروفیسر حافظ احمد یار ؒ اور فن خطاطی از راشد شیخ
 

الف نظامی

لائبریرین

A_page_from_the_chapter_al-An%E2%80%98am_written_by_Ahmed_Karahisari_%28TIEM_1443%29.jpg
 
Top