احمد فراز اور تنازعات

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میری تمام احباب سے گزارش ہے کہ وہ میری اس سوال کا جواب جلد سے جلد دیں تاکہ میرے ذہن کی الجھی ہوئی گھتیاں سلجھ جائیں۔

معاملہ یہ ہے کہ آج میں نے انٹرنیٹ پہ احمد فراز کے بارے میں اخلاق سے گرے ہوئے اشعار دیکھے، تو میرے ذہن میں یہ آیا کہ آخر احمد فراز اتنا متنازع کیوں ہے، ادبی دنیا میں فیض احمد فیض کے بعد احمد فراز ہی کا نام آتا ہے، پاکستان میں اور بیرون ممالک کی درس گاہوں میں اُس پر مقالے لکھے جاتے ہیں اور ایک طرف اس کے خلاف کتنی گری ہوئی باتیں کی جاتی ہیں۔ آخر اتنا تضاد کیوں؟

برائے مہر بانی جلد سے جلد مجھے جواب سے نوازیں۔
 
سویدا

محفلین
آپ نے جو متنازع باتیں پڑھی ہیں ان کی طرف کچھ اشارہ کنایہ ہی کردیتے
باقی سب انسان ہیں ہر ایک متنازع ہے
 
میں نے سنا ہے کہ احمد فراز کمیونسٹ تھے، انہوں نے کہا تھا کہ نبی پر ایک کتاب نازل ہوئی تو مجھ پر چار ہوئیں، مجھ پر بھی نزول ہوا ہے، سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ یہ خبر جنگ میں بھی چھپی تھی، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ خبر کس سن میں چھپی تھی۔ اگر آپ لوگ کچھ رہنمائی کر سکیں تو عنایت ہو گی۔
 
بھائی سنی سنائی باتوں پر مت جاؤں ایسی بات ہوتی تو سب سئ پہلے میڈیا ہی قدم اٹھادیتا آپ نے کہا پڑھ لیا ذرا حوالہ تو دیں اس خبر کا
 
یہی تو وجہ ہے بھائی، حوالہ ہی تو مجھے نہیں مل رہا، اگر تو احمد فراز نے ایسا کچھ نہیں کہا تو پھر وہ اتنا بدنام کیوں ہے، مجھے احمد فراز سے کوئی دشمنی نہیں ہے، علامہ اقبال کے بعد شاعری میں مجھے سب سے زیادہ احمد فراز نے ہی متاثر کیا ہے، لیکن جب لوگ اس طرح کی باتیں کریں گے تو پھر تسلی کرنا تو بنتا ہے۔ برائے مہربانی آپ رہنمائی کیجیے۔
 
لوگوں نے تو علامہ اقبال کے بارے میں بھی نہ جانے کیا کیا کہتے کئی مردود تو قائداعظم کو بھی گالیاں دیتے ہیں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
لوگوں نے تو علامہ اقبال کے بارے میں بھی نہ جانے کیا کیا کہتے کئی مردود تو قائداعظم کو بھی گالیاں دیتے ہیں

کوئی شک نہیں کو جس عوام نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کو نہیں بخشا، اس کی نظر میں احمد فراز کا کیا مقام ہو گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی نظر میں احمد فراز پر لگائے گئے سب الزام ے بنیاد ہیں۔
 
Top