1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

اجل کی دھند

عینی مروت نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 4, 2018

  1. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ‎ایک نظم ۔۔۔۔۔۔بیتے نومبر کی ایک شبِ حزین کے نام!

    ‎'اجل کی دھند'

    ‎نہ جانےکیسا ستم ہوا ہے
    ‎یہ کیا ہواکہ
    ‎شبِ زمستاں کی زمہریری فضاؤں پر۔۔

    ‎اک اجل گزیدہ سکوت
    ‎قبضہ جما رہا ہے
    ‎سماعتیں مجھ سے پوچھتی ہیں

    ‎لبِ ہوا پر یہ کس کےغم میں
    ‎ اداس سسکی ابھر رہی ہے؟

    ‎نگاہ فرش ِزمیں کو،
    ‎عرشِ فلک کو۔۔۔۔
    ‎گہرے سیہ لبادے میں
    ‎کتنا رنجیدہ دیکھتی ہے

    ‎شبِ زمستاں!
    ‎بتا دے
    ‎میری طرح سے تو نے بھی
    ‎کوئی غمخوار کھو دیا ہے؟؟

    ‎نظر یہ کہتی ہے
    ‎آج کہرا کفن بکف ہے
    ‎پیمبران ِاجل کی سنگت میں
    ‎اس نے بڑھ کے
    ‎جوان راتوں کا چاند دامن میں بھر لیا ہے!!

    (‎نورعینی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 2
  2. احمد وصال

    احمد وصال محفلین

    مراسلے:
    161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت عمدہ
     
  3. سلفیورک ایسڈ

    سلفیورک ایسڈ محفلین

    مراسلے:
    22
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Grumpy
  4. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین محفلین

    مراسلے:
    2,085
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    عینی بہن بہت اچھی نظم ہے۔
    ‎شبِ زمستاں کی زمہریری فضاؤں پر۔۔ پڑھ کر غالب گمان گزرا کہ آپ جون ایلیا سے خوب متاثر ہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
  5. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,447
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    عمدہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    نیت نوازش محترم ۔۔۔سلامتی
     
  7. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ آپ کا :)
     
  8. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    پسندیدگی کے لیے نوازش بےشمار
    میرے لیے یہ ایک دلچسپ انکشاف ہے کیونکہ دیگر شعراء کی نسبت ان کا بہت کم کلام دیکھنے کا موقع ملا ہے :)

    شاد و آباد رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ جناب ۔۔سلامتی ہو
     
  10. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین محفلین

    مراسلے:
    2,085
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آمین ۔ جزاک اللہ۔ میں نے جون ایلیا کو مکمل پڑھا ہے اور اس کے اسلوب کے حوالے سے ایک ریسرچ پراجیکٹ کا حصہ رہا ہوں اس لیے کچھ کچھ اندازہ ہے۔لیکن کے آغاز میں ایک طویل نظم ہے جس کا اسلوب آپ کی نظم سے ملتا ہے۔ ایلیا کی کتاب لیکن کے ص 16 پر ملاحظہ کیجیے:"دلوں میں زمہریری کپکپی ہے پر فشاں اب کے"،ص 17 پر"سماعت یخ زدہ ہیں التجائیں زمہریری ہیں"، لیکن کے ص 16 پر :زمستان کےسرود۔۔۔، اسی پر"ہیں شوقِ گرمئ آغوش کے جذبے زمستانی" اور ایسی بہت سے امثال موجود ہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ جناب ۔۔۔۔ اس نظم کے ریفرنس میں میری فکر کو آپ نے جون صاحب کی شاعری کی طرف کچھ مزید راغب کر دیا

    مثالوں میں شامل کیے گئے مصرع اور انکی لفظیات بہت دلکش اور منفرد ہیں اور بقول آپ کے میری اس نظم میں شامل لفظیات کا انکے اسلوب سے قریب تر ہونا میرے جیسی نوآموز شاعرہ کے لیے بہت بڑی بات ہے

    سلامتی ہو ۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر